09/01/2024
نوانی اپنے ہی گھر کے ووٹرز سے محروم ہو گئے۔ سردار ارشد خان ممدانی کی خصوصی کوششوں سے موضع چاہ بٹاانوالہ جھکڑ نشیب یونین کونسل بڈیانی سے نوانی گروپ کو بہت بڑا دھچکا ، نوانی گروپ کی اپنے گھر کی یونین کونسل بڈیانی سے نوانی گروپ کے دیرینہ ساتھی زاھد خان بلوچ ، غلام رضا خان بلوچ ، مرید خان بلوچ ، غلام عباس بلوچ ، اشرف خان ، عزیز خان عالمیشر ، مومن زادہ ، خادم حیسن ، ملازم خان ، سعید خان ، رشید خان ، نوید خان ، عبداللہ خان ، اسلم خان ، سلیم خان ، مختیار خان ، اللہ بخش خان ، اشرف خان ، ظفر خان اپنی پوری برادری کے ساتھ نوانی گروپ کو خیر باد کہہ کر عوامی خدمت محاز گروپ میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر سابق کونسلر محمد اسلم خان ڈھانڈلہ ، سابق ناظم نصر اللہ خان ڈھانڈلہ سمیت دیگر معززین و اہم شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی , زاہد خان بلوچ و دیگر نے ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تاحیات ڈھانڈلہ خاندان کی حمایت کا یقین دلایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت محاذ جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کا نام ہے انشاء اللہ ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کی قیادت میں ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ، جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جراتمندانہ جدوجہد انشاءاللہ تیسری مرتبہ پھر سے منتخب ہو کر جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر محمد اسلم خان ڈھانڈلہ کا کہنا تھا کہ نوانی گروپ اپنی منافقانہ سیاست کی بدولت ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ہم نے اللہ کے فضل سے اور عوام کے تعاون سے جنرل الیکشن 2018 میں بھی انہیں انکے گھر کی یونین کونسل بڈیانی میں شکست دی تھی یہ گروپ اسوقت سے تیتر بیتر کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ نوانیوں کے ہوم گراونڈ سے اہم شخصیات ، مقامی گروپس اور مختلف برادریاں انہیں خیر باد کہہ رہی ہیں اور عوامی خدمت محاذ گروپ کی علاقائی تعمیر و ترقی و عوامی فلاح و بہبود کی مثبت طرز سیاست کو سہراتے ہوئے جوق در جوق تھل سے چکوک تک اور شہر سے کچہ تک عوامی خدمت محاذ گروپ کو جوائن کر رہی ہے۔