Bilal Writes

Bilal Writes بہترین عمدہ تحاریر ،سٹوریز، واقعات ،اسلام کے متعلق واقعات کیلئے ہمیں فالو کریں۔

*رمضان پیکج کے سلسلہ میں اپنی اہلیت چیک کریں*رمضان المبارک سبسیڈی پیکج کے تحت اپنی اہلیت چیک کریں کہ آپ رمضان المبارک سب...
29/02/2024

*رمضان پیکج کے سلسلہ میں اپنی اہلیت چیک کریں*

رمضان المبارک سبسیڈی پیکج کے تحت اپنی اہلیت چیک کریں کہ آپ رمضان المبارک سبسیڈی کے لیے اہل ہیں یا نہیں اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور اہلیت چیک کرسکتے ہیں۔

https://usc.org.pk/ramazan/subsidy/score/search

آج اگر حلوہ پہن کر گھومنے لگے تو کل یہ لوگ قرآنی آیات بھی پہن کر گھومیں گے۔یہودی پہلے مائنڈ سیٹ بناتے ہیں۔ جب وہ چیز ہم ...
28/02/2024

آج اگر حلوہ پہن کر گھومنے لگے تو کل یہ لوگ قرآنی آیات بھی پہن کر گھومیں گے۔
یہودی پہلے مائنڈ سیٹ بناتے ہیں۔ جب وہ چیز ہم قبول کرنے لگتے ہیں تب اصل وار کرتے ہیں

آج حلوہ کو ایکسیپٹ کر لیا گیا تو کل الفلاح بھی لکھا ملے گا۔ الرحمن بھی لکھا مل سکتا ہے۔ ضرورت کیا ہے ایسے لباس کی جب ہزاروں سال سے نہیں تھا تو اب کیوں؟
اور کوئی بھی ایسی چیز جو اسلام میں مسلمانوں میں کو تضاد پیدا کرتی ہو اس وجہ کو اس چیز کو ہی ختم کرنا چاہیے تا کہ مسلمانوں میں امن قائم و دائم رہ سکے۔

23/01/2024



تین ہفتوں سےجاری مسلسل شدید ترین سردی کےباعث کٸی خود دار / چٹ پوش غریب لوگوں کےگھروں میں فاقے ہیں. متعدد مریضوں کے پاس علاج کے لیٸے وسائل ختم ہوگئے ہیں۔کٸی گھروں میں راشن ختم ھوچکا ھے۔خدارا ان کی خبرگیری کریں۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور کوئی بھوک سے جان دے دے.

دس باتیں جو بچوں سے کرنی ضروری ہیں1۔بہت خوب! یا شاباشتحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر بار آپ کے بچے کی جانب سے کوئی نئی بات س...
30/12/2023

دس باتیں جو بچوں سے کرنی ضروری ہیں

1۔بہت خوب! یا شاباش
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر بار آپ کے بچے کی جانب سے کوئی نئی بات سیکھنے پر ’’بہت خوب‘‘ یا ’’شاباش‘‘ وغیرہ جیسے عام سے الفاظ کہنابجائے اس میں اعتماد پیدا کرنے کے، آگے بڑھنے کے لئے اسے آپ کی تعریف کا محتاج بنا دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعریف مناسب و موزوں مواقع پر کریں اور مختصرالفاظ استعمال کریں یعنی بجائے اسکے کہ ’’بہت اچھا کھیلے‘‘ یہ کہیں کہ ’’اپنے ساتھیوں کا تم نے اچھی طرح ہاتھ بٹایا۔‘‘

2۔محنت کی ترغیب
سچ ہے کہ بچہ جتنا زیادہ وقت سیکھنے میں صرف کرے گا اس کی مہارت اتنی ہی بڑھے گی۔ مگر دوسری جانب یہ پرانی کہاوت اس دباؤ کو بڑھا سکتی ہے جو آپ کابچہ جیتنے یا مہارت حاصل کرنے کے لئے برداشت کررہا ہوتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں، ’’اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ اگر آپ سے غلطی ہوگئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے محنت نہیں کی۔ اکثر ایسے بچوں کودیکھا گیاہے جو اپنے آپ سے یہی سوال کرکے خود کو کوس رہے ہوتے ہیں کہ ’میرے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ میں مسلسل محنت کررہا ہو مگر پھر بھی سب سے بہتر نہیں ‘۔‘‘ اس کے بجائے اپنے بچوں کو مزید محنت کرنے کی ترغیب دیں اور اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور اس بہتری پر اسے فخر بھی ہوگا۔

3۔تمہیں کچھ نہیں ہوا
آپ کے بچے کو اگر چوٹ لگ جائے اور وہ دھاڑیں مار کر رونا شروع کردے تو یقیناًآپ کا دل اسے یہ تسلی دینے کو چاہے گاکہ اسے زیادہ چوٹ نہیں لگی۔ لیکن یہ کہنے سے کہ ’تمہیں کچھ نہیں ہوا‘ ممکن ہے کہ وہ اور زیادہ برُا محسوس کرنے لگے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ’’آپ کا بچہ اس لئے رورہا ہے کہ اسے کچھ ہوا ہے۔‘‘ اس صورت حال میں آپ کا کام ہے بچے کو اس کے جذبات سمجھنے اور ان پرقابو پانے میں مدد دیں، ان کی نفی نہ کریں۔ اسے سینے سے لگائیں اور کچھ ایسا کہہ کر کہ’’واقعی تمہیں تو چوٹ لگی ہے،‘‘ اس کے محسوسات کو تسلیم کریں۔ پھر اس سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتا ہے۔۔۔ پٹی کی جائے یا اسے پیار کیا جائے!

4۔ جلدی کرو
اس کے باوجود کہ اسے اسکول کے لئے دیر ہو رہی ہے آپ کا بچہ اپنے جوتوں کے تسمے خود باندھنے کی ضد کررہا ہے (حالانکہ ابھی اسے تسمے باندھنا ٹھیک طرح سے نہیں آئے)۔ مگر اسے جلدی کرنے کو کہنا اس پر دباؤ بڑھا دے گا۔ ایسے موقع پر اپنا لہجہ نرم رکھتے ہوئے کہنا چاہیئے ’’دیر ہو جائے گی بیٹا‘‘ جس سے یہ پیغام جائے گا کہ آپ دونوں ایک ہی مشکل کا سامنا کررہے ہیں۔ کام جلدی کرنے کے عمل کو کھیل میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے یہ کہہ کر کہ ’’دیکھیں پہلے کون اپنا یونیفارم پہنتا ہے!‘‘

5۔ میں موٹی ہو گئی ہوں
آپ وزن میں کمی کررہی ہیں؟ یہ بات اپنے تک رکھیں۔ اگر آپ کا بچہ ہر روز آپ کو ترازو پر کھڑے ہو کر وزن کرتے اور خود کو ’’موٹی‘‘ کہتے ہوئے سنے گا تو انسانی جسم کے بارے میں وہ غلط تصور تخلیق کرسکتا ہے، اس کی بجائے یہ کہنا بہتر ہوگا کہ ’’میں صحت بخش غذائیں استعمال کررہی ہوں کیونکہ اس سے میں ہشاش بشاش رہتی ہوں۔ ‘‘ یہی طریقہ ورزش کے لئے بھی استعمال کریں کیونکہ ’’مجھے ورزش کرنی ہے،‘‘ سے یہ تاثر مل سکتا ہے کہ یہ ایک بوجھ ہے جبکہ یہ کہنے سے کہ ’’آج کا دن بہت اچھا ہے ۔۔۔ میں ٹہلنے جارہی ہوں‘‘ آپ کی بچی یا بچہ متاثر ہوکر آپ کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔

6۔ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں
اپنے بچے کی جانب سے کسی کھلونے کی فرمائش کرنے پر یہ جملہ دہرانا بہت آسان ہے مگر خیال رہے کہ یہ کہنے سے آپ کے بچوں پر غلط تاثر پڑ سکتا ہے جو انہیں احساس محرومی میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اور جب آپ کوئی مہنگی گھریلو شے خریدیں تو چھوٹے بچے اپنی معصومیت میں آپ سے استفسار کرسکتے ہیں کہ ’’آپ تو کہہ رہی تھیں کہ آپ کے پاس پیسے نہیں۔ پھر یہ چیز کیسے خرید لی؟‘‘ لہٰذا یہی بات کہنے کا کوئی متبادل طریقہ منتخب کریں جیسے ’’ہم یہ نہیں خرید رہے کیونکہ ہمیں کئی اہم چیزیں خریدنی ہیں۔ اس کے لئے پیسے بچا رہے ہیں۔‘‘اور آپ کا بچہ بحث پر اتر آئے تو آپ کے پاس بچاؤ کا راستہ یہ ہے کہ اسے سمجھا نا شروع کردیں کہ بچت کس طرح کی جاتی ہے۔

7۔ کسی اجنبی سے بات مت کرو
چھوٹے بچوں کے لئے یہ بات سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ وہ اگر کسی کو جانتے نہ ہوں پھر بھی اس کے اچھے رویے کی بنا پر وہ اسے اجنبی نہیں سمجھتے۔ مزید یہ کہ بچے اس بات کا غلط مطلب لے کر پولیس والوں یا فائر فائٹرز کی مدد لینے سے بھی انکار کرسکتے ہیں کیونکہ وہ انہیں پہلے سے نہیں جانتے۔ بجائے اس کے کہ انہیں اجنبیوں سے ڈرایا جائے آپ ان کے سامنے چند مناظر تخلیق کرسکتے ہیں کہ ’’اگر کوئی ایسا شخص جسے تم نہیں جانتے، تمہیں ٹافی دینے کی کوشش کرے تو کیا کروگے؟‘‘اسے بتانے دیں کہ ایسی صورت میں وہ کیا کریں گے پھر انہیں درست عمل سے آگاہ کریں۔ یادرکھیں کہ بچوں کے اغوا کے زیادہ تر واقعات میں اغوا کار کوئی ایسی شخصیت ہوتی ہے جسے بچے پہلے سے جانتے ہیں۔ لہٰذا آپ کو اپنے بچوں کو یہ بات ذہن نشین کرانی ہوگی کہ ’’اگر کسی کو دیکھ کر تمہیں دکھ ہو، ڈر لگے یا الجھن ہو، تو فوراً مجھے بتاؤ!‘‘

8۔ دیکھ بھال کرو یا احتیاط کرو
آپ کے بچے پارک میں منکی بارز پر لٹک رہے ہوں اور آپ انہیں کہیں ’’احتیاط سے کھیلو!‘‘ تو بڑی حد تک ممکن ہے کہ وہ گر جائیں۔ ’’آپ کے الفاظ ان کی توجہ بھٹکا دیں گے، ان کا ذہن منتشر ہوگا‘۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کو تشویش ہے تو بچوں کے قریب رہیں تاکہ اگر وہ لڑکھڑائیں تو آپ انہیں سنبھال سکیں۔

9۔پہلے کھانا ختم کرو، پھر میٹھا ملے گا
یہ جملہ کہنے سے بچے کے نزدیک انعام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور کھانے کی اہمیت کم ہو جاتی ہے اور وہ کھانے سے لطف اندوز نہیں ہو پاتا۔ اس لیے ایسے مواقع پر کہنا چاہئے : ’’پہلے ہم کھانا کھائیں گے پھر میٹھا۔‘‘ الفاظ بدلیں گے تو خیالات بدلیں گے اور بچوں پر مثبت اثر پیدا کریں گے۔

10۔میں تمہاری مدد کرتی ہوں
آپ کا بچہ اگر بلاک ٹاور بنانے یا کوئی معمہ ختم کرنے کی کوشش کررہا ہو تو فطری طور پر آپ اس کی مدد کرنا چاہیں گی ۔ خبردار ایسا مت کیجئے۔اگر آپ بہت جلدی اس کی مدد کرنے لگیں گی تو بچے کی سوچنے کی صلاحیت پر ضرب پڑے گی اور وہ جواب کے لئے دوسروں کی طرف دیکھے گا۔البتہ آپ اس کی مدد کرسکتی ہیں مگر اس سے ایسے سوالات کرکے کہ ’’اس جگہ بڑا پیس لگے گا یا چھوٹا؟‘‘
یہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ان کے کرنے اور نہ کرنے سے بچوں کی شخصیت پر بہت اثر پڑے گا ۔اگر ہم اپنے بچوں کی شخصیت میں کمینہیں دیکھنا چاہتے تو ہمیں اس کا خیال رکھنا پڑے گا۔

29/09/2023

وہیﷺ لامکاں کے مکیں ہوئے
سر عرش تخت نشیں ہوئے
وہ نبیﷺ ہے جس کے ہیں یہ مکاں
وہ خدا ہے جس کا مکاں نہیں

سر عرش پر ہے تریﷺ گزر
دل فرش پر ہے تری نظر
ملکوت و ملک میں کوئی شے نہیں
وہ جو تجھﷺ پہ عیاں نہیں

کروں تیرےﷺ نام پہ جاں فدا
نہ بس ایک جاں دو جہاں فدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا
کروں کیا کہ کروڑوں جہاں نہیں

❤️اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍوَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيد
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍوَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَابَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَّجِيد💚💚

04/09/2023

افغانستان میں آج سے ڈاکٹروں کے لئے فیس کی حد بندی کی گئی ہے۔پروفیسرڈاکٹر 200 افغانی۔اسپیشلسٹ 150 افغانی۔عام ایم بی بی ایس 100 افغانی۔سب سے اہم بات جو لکھی گئی ھے وہ یہ ھے کہ جس نے خلاف ورزی کی اسکا کلینک سیل کیا جائے گا۔وہ شکایت کا حق نہیں رکھے گا سفارش تو بہت دور کی بات ھے۔۔۔۔

03/09/2023

. (طلاق کا انوکھا طریقہ)

تقریباً پچاس سال‌ پہلے کی بات ہے، ہمارے گاؤں کے ایک میاں بیوی میں اختلاف ہو گیا، بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی،
بہن بھائیوں، رشتے داروں نے راضی کرنے کی بہت کوشش کی ( اور تقریباً بارہ سال تک کوشش‌ کرتے رہے ) لیکن ناکام رہے، اور بات طلاق تک پہنچ گئی،
بیٹی والوں کی طرف سے طے پایا کہ ہم‌ کچھ لوگ بیٹے والوں کے گھر جاتے ہیں، ان کا زیور ان کے حوالے کرکے طلاق لے آتے ہیں ( اُس دور میں ہمارے یہاں یہی طریقہ رائج تھا )
اُدھر جب بیٹے والوں کو خبر ملی تو انہوں نے اپنے بیٹے کو بلا کر کہا:
جب آپ کے سسرال والے طلاق لینے آئیں گے اور زیور آپ کی جھولی میں ڈالیں گے تو آپ نے زیور قبضے میں لے کر ننگے پاؤں دوڑ لگا دینی ہے، ہم آپ کو پکڑنے کے لئے پیچھے بھاگیں گے ، اور آپ کو برا بھلا بھی کہیں گے، لیکن آپ نے ہاتھ نہیں آنا ، دوڑتے چلے جانا ہے، جب اپنے گاؤں کی حد سے باہر نکل جاؤ گے تو پھر طلاق کا لفظ منھ سے نکالنا، *ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے گاؤں کی حدود میں کسی کی بیٹی کو طلاق دی جائے اور اس وجہ سے گاؤں برکت سے محروم ہوجائے...
ایسا ہی ہوا...جب لڑکی والے آئے اور انہوں نے لڑکے کی جھولی میں زیور ڈالا تو اس نے دوڑ لگادی،
بڑابھائی‌اُسے برا بھلا کہتا ہوا پیچھے بھاگا ، اور دوسرے دو بھائی‌ بڑے بھائی کو پکڑنے کے لئے پیچھے بھاگے،
جب لڑکی والوں نے یہ منظر دیکھا تو کہنے لگے: اُسے چھوڑ دو ، اُس کے پیچھے نہ بھاگو ، نہیں طلاق دیتا تو نہ دے، آخر وہ واپس لوٹ آئے اور مل بیٹھ کر صلح ہوگئی ، جو بعد میں کامیاب ثابت ہوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک وہ لوگ تھے جو طلاق کے معاملے میں اِس قدر ڈرا کرتے تھے ، اور ایک آج کے لوگ ہیں جو معاذاللہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر فوراً طلاق دے دیتے ہیں، طلاق دینے کی تین قسمیں ہیں ، جن میں سے ناپسندیدہ ترین قسم اکٹھی تین طلاقیں دے دینا ہے...
رسول پاک ﷺ کو ایک شخص کے متعلق بتایا گیا کہ اُس نے اپنی بیوی کو بیک وقت تین طلاقیں دے دی ہیں ، توآپ ﷺ غصے کی حالت میں اٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا:
’’ میری موجودگی میں اللہ ﷻ کی کتاب کو کھیل بنایا جارہا ہے...!!! ‘‘
حتیٰ کہ ایک شخص نے ( جب آپ کا یہ جلال دیکھا تو ) کھڑے ہو کر عرض کیا...
یارسول اللہ ! کیا میں اسے قتل نہ کر دوں...؟
( سنن نسائی ، ر3430 )

اللہ کریم‌ ہمارے معاشرے کو شعور عطاکرے ، اور نکاح جیسے خوب صورت رشتے کو ہمیشہ نبھانے کی توفیق بخشے...!!!

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستانجناب عالی!          گزارش ہے کہ  تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکس...
26/08/2023

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستان
جناب عالی!
گزارش ہے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جائے .......
شکریہ
1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ہم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ہم کیبل استعمال کرتے ہیں الگ سے پیسے دیکر .
7.جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ہے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ہے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رہے ہیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10.کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.
11.ود ہولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا اس کا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

منجانب.. مُحِبِّ وطن پاکستانی




سوشل میڈیا پاور کو استعمال کریں زیادہ سے زیادہ شئیر کرکے

25/08/2023

بیس لاکھ کا سولر لگوانے سے بہتر ہے کہ دس لاکھ دے کر چھوٹے بھائی کو واپڈا میں بھرتی کروا دیں ۔

24/08/2023
السلام وعلیکم پاکستانی عوام بجلی کے بلوں کی ماری عوام۔۔۔خون پسینے کی کمائی ہاری ہوئی عوام۔۔۔مہنگائی کی چکی میں پستی بیچا...
23/08/2023

السلام وعلیکم پاکستانی عوام بجلی کے بلوں کی ماری عوام۔۔۔
خون پسینے کی کمائی ہاری ہوئی عوام۔۔۔
مہنگائی کی چکی میں پستی بیچاری عوام۔۔۔
۔
آئیں۔۔۔ شامل ہوں اس احتجاج میں اس سے پہلے کہ
ہمارا باپ بھائی بہنوئی سسر داماد
خود سوز ی کرلیں۔۔۔
کیونکہ ہم کو معلوم نہیں گھر کے مرد بجلی کے بل کیسے ادا کرتے ہوں گے۔۔۔۔؟؟
آئیں بجلی کے بلوں پر جواب مانگے مہنگے یونٹس پر احتجاج کریں۔۔۔۔
پوسٹ شئیر کریں۔۔۔
اور کمینٹس میں آپ سب اپنی موجودگی کا احساس دلائیں۔۔۔
اگر اب نہیں تو کبھی نہیں۔۔۔
۔

جو لوگ کوٹھیاں بنا کے سیل کرتے ہیں یا جو لوگ اپنے لیے نئے گھر بنا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ گھر کے اندر ایک چھوٹا سا Pra...
18/08/2023

جو لوگ کوٹھیاں بنا کے سیل کرتے ہیں یا جو لوگ اپنے لیے نئے گھر بنا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ گھر کے اندر ایک چھوٹا سا Pray room عبادت والا کمرہ بھی بنایا کریں
جس طرح بچے 2 گھنٹے Study room میں گزارتے ہیں دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے لیے
اور جس طرح 2 گھنٹے Tv room میں گزارتے ہیں اسی طرح بچوں کا ایک مخصوص ٹائم Pray room کا بھی ہو تو بچوں کو قرآن وحدیث اور دینی تعلیم حاصل کرنے سمجھنے اور سیکھنے میں آسانی ہوجاۓ گی
اور گھر میں نماز و قرآن پاک پڑھنے کے لئے ایک الگ جگہ بھی مختص ہو جائے گی ۔
منقول

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bilal Writes:

Share

Category