ایوری انفارمیشن

ایوری انفارمیشن News and information for general public awareness.

بجلی کے بلوں کی تاری2024. 08.08 تک بڑھا دی گئی ہے۔ نئے بل ہر کمپنی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔...
05/08/2024

بجلی کے بلوں کی تاری
2024. 08.08 تک بڑھا دی گئی ہے۔ نئے بل ہر کمپنی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ فیسکو صارفین اپنے بل www.fesco.com.pk سے print bill کے آپشن سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ لے سکتے ہیں۔

Faisalabad Electric Supply Company (FESCO) is one of the best electricity distribution company in Pakistan in terms of operational performance, as it has low degree of distribution losses and a high rate of bill collection. It's main service area is Faisalabad, known as Manchester of Pakistan for it...

11/03/2024
09/03/2024

ہفتہ 9 مارچ 2024۔ شام 35 : 7
لائن میں فالٹ کی وجہ سے جہان خان ون فیڈر کی بجلی بند ہے۔ فالٹ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انشاء اللہ جلد فالٹ مل جائیگا اور بجلی بحال کر دی جائیگی۔

02/03/2024

وزیراعلی پنجاب شکایت سیل کا قیام ہیلپ لائن نمبر جاری۔

080002345

اگر آپکے گاوں کی گلیاں کوڑے کرکٹ سے بھری ہوئی ہیں۔

سیوریج کی صفائی کا معاملہ ھے۔
کوئی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھے۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کے کوئی مسائل ہیں اپنے مسائل کی شکایت وزیراعلی پنجاب کے قائم کردہ شکایت سیل میں کریں۔
دیہاتوں کے لوگوں سے گزارش ھے کہ اپنے اپنے گاوں کے ان تمام مسائل کی شکایت ضرور کریں۔

18/02/2024

*تعلیمی معلومات*

🔸 آئندہ سال 2025 سے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول میں پنجم اور ہشتم کلاسز کا PEC کا امتحان ہوگا۔ پیک کے امتحان دیے بغیر کلاس ششم اور نہم میں داخلہ نہیں ہوگا.

🔸 پنجاب بورڈ میں 2025 سے میٹرک سائنس و آرٹس صرف انگلش میڈیم ہوگی۔
جبکہ 2026 سے ایف اے کے تمام اختیاری سبجیکٹ بھی انگلش میڈیم ہوں گے.
*زرائع*

🔸 اس سال پنجاب بورڈ میٹرک کا رزلٹ 3 ماہ کی بجائے کوووڈ 19 سے پہلے کی طرح سابقہ شیڈول کے مطابق 4 ماہ بعد آئے گا.

🔸 میٹرک پارٹ 2 امتحان یکم مارچ سے جبکہ میٹرک پارٹ 1 کا امتحان 19 مارچ سے شروع ہو گا.

🔸 میٹرک پارٹ 2 کا رزلٹ 20 جولائی کو جبکہ میٹرک پارٹ 1 کا رزلٹ 19 اگست کو آئے گا.
*زرائع*

🔸 لاہور بورڈ نے بھی میٹرک رولنمبر سلپس جاری کردی ہے.
دسویں جماعت کی رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں پرائیوٹ طلبہ اپنے بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی رول نمبر سلپ حاصل کریں.

🔸 پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فروری کے آخری ہفتے میں سوالات پر مشتمل ڈیٹا بینک اپ لوڈ کرے گا۔ سکول سربراہان *28 فروری* تک آن لائن ڈیٹا سے پیپر تیار کریں گے۔ سرکاری سکولز میں *7 مارچ سے 20* مارچ تک سالانہ امتحانات ہوں گے۔ سرکاری سکولوں میں *31 مارچ* کو طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اگلا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوگا.

🔸 *علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی*
میٹرک / ایف اے ، آئی کام کے امتحانات کےلئے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں.
*5 مارچ* کو پہلا پیپر ہو گا۔
تمام طلبا سی ایم ایس پورٹل سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں.

🔸پنجاب یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹر (MA/MSc) سپلیمنٹری 2023 امتحانات کی رول نمبر سلپ جاری کردی ہے...

07/02/2024

*الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے ہدایات جاری کردیں*

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق ووٹ ڈالنےکے لیے اصلی شناختی کارڈکا ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنےکے لیے قابل قبول نہیں تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے،

شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز مثلاً پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ پریزائیڈنگ افسر کو دےگا

جو ووٹرکے دائیں انگوٹھے پر ان مٹ روشنائی سے نشان لگائےگا۔
پریزائیڈنگ افسر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر فہرست میں ووٹر کی تصویرکے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائےگا اور پھر ووٹر کا نام ووٹر فہرست سےکاٹےگا۔

اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے الگ لگ بیلٹ پیپرز دیں گے، قومی اسمبلی لے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔ ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر مہر لگائیں گے، ووٹرز بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یقینی بنائیں کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے اور پھر بیلٹ پیپر کو فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالیں گے۔

06/02/2024

‏آپ کا Mobile فون گم یا چوری ہوگیا ہے۔

تو میں آپ کو 5 طریقے بتارہا ہوں جن سے آپ اپنا Mobile Phone واپس حاصل کرسکتے ہیں
Find my phone.

ہر Android Phone میں Gmail آئی ڈی Login ہوتی ہے۔ اگر آپکا Phone گم ہو جائے تو اس کے off یا Reset ہونے سے پہلے پہلے آپ کسی اور Mobile یا Laptopمیں گم ہوئے فون والی جی میل آئی ڈی لاگ ان کر کہ گوگل میں Find my phone لکھیں گے تو پہلی Website پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے فون کی Location شو ہو جائے گی فون کا IMEI نمبر فون کی بیٹری پرسنٹیج اور موبائل کس internet سے connect ہے شو ہو جائے گا۔ لیکن اگر فون چوری ہو جائے تو چور سب سے پہلے فون آف کرے گا تو چور فون آف نہ کر سکے اور آپ خود فون Trace کر سکیں اس کے لیے اگلے طریقے کی طرف بڑھتے ہیں۔👇
Phone Tracking App.

فون میں پہلے سے ایک Appانسٹال کر کہ رکھیں جس کا نام Hammer Security ہے یہ App فون کی Location کیمرہ کی Images اور Mic کی Recording حاصل کر سکتی ہے اور چور موبائل off نہ کر سکے اس کے لیے اس App میں یہ System موجود ہے کہ یہ ایپ Phone کو آف نہیں ہونے دیتی پاور آف بٹن دبانے پر ایک Fake Power Off بٹن شو ہوگا اسے دبانے پر فون Fake off ہوگا یعنی Screen Off ہو جائے گی لیکن Phone اصل میں On ہی ہوگا اور آپ اس App کی Website سے فون کی تمام information حاصل کر سکتے ہیں اور Trace کر سکتے ہیں۔
‏✅ Sim Change SMS

اس سے پہلے جو دو طریقہ کار کا اوپر زکر کیا ان دونوں کے لیے Mobile میں Internetہونا ضروری ہے لیکن اب جو طریقہ بتانے لگا ہوں اس میں Internet کی ضرورت نہیں ہے اس طریقہ کار میں آپ نے Mobile میں ایک App انسٹال کرنی ہے جس میں آپ نے کوئی Backup Number یا گھر کا نمبر دے دینا ہے۔ آپ کے چوری شدہ Mobile میں جب کوئی Sim ڈالی جائے گی تو اس سم سے آپ کے اس Number پر ایک SMS آجائے گا جس سے آپکو Mobile میں چلنے والے Number کا معلوم ہو جائے گا۔ لیکن اس کے شرط یہ ہے کہ سم میں ایک SMS کا بیلنس ہو اور موبائل کو Reset نہ کیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے LEO Security نامی ایپ پلے سٹور پر موجود تھی جس میں یہ Function موجود تھا لیکن اب پلے سٹور پر موجود نہیں ہے۔ تاہم اس کی website سے آپ اس کو انسٹال کرسکتے ہیں
Police Report
اپنے چوری ہوے یا گم ہوے Mobile کی Police میں Report لازمی درج کروانی چاہیے ایک تو Mobile کے ملنے کے Chance ہوتے ہیں دوسرا اگر آپ کا Mobile کسی واردات میں use ہوتا ہے تو اگر آپ نے Report کروائی ہو تو آپ کی بچت ہو جائے گی ورنہ آپ پھنس بھی سکتے ہیں۔ Police سے لازمی اپنے موبائل کا imei نمبر ان کے system میں ڈلوائیں۔ جتنے بھی دوکان دار ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ gadgets نامی app میں کوئی بھی Mobile خریدنے سے پہلے چیک کریں۔ اگر آپکا Phone کسی Shop پر بکنے کے لیے آتا ہے تو Police کو فوراً اطلاع کی جائے گی اور موبائل لانے والے کو پکڑ لیا جائے گا اور پولیس آپکو call کرے گی کہ آپکا Mobile مل گیا ہے آ کر لے جائیں۔ موبائل ملنے میں ٹائم لگ سکتا ہے لیکن موبائل ملنے کے چانس ہیں۔

Private Tracking

اس طریقہ کار میں پیسے دے کر اپنے Mobile کا imei نمبر Traceکروایا جاتا ہے۔ Tracking تو Mobile کمپنی اور کسی ادارے کے ذریعے ہی ہوتی ہے لیکن اس میں لوگ مڈل مین کا کردار ادا کرتے ہیں یعنی آپ سے پیسے لے کر آپکو Trace کروا کر دیتے ہیں۔ Mobile میں چلنے والی Sim کا Number اور جس کے نام پر Sim ہے اسکا نام Address شناختی کارڈ نمبر اور Location مل جاتی ہے۔

26/01/2024

*زارا الرٹ*
بچوں کی گمشدگی یا اغواء کی صورت میں وقت ضائع مت کریں۔ فوری طور پر زارا الرٹ موبائل ایپ یا ہیلپ لائن 1099 پر اطلاع دیں۔

25/01/2024

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سوفٹ ویئر تیار کر لیا، ترجمان پنجاب پولیس

سی سی ٹی وی کیمرے سوفٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے، آئی جی پنجاب

سوفٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ عائد ہوگا، آئی جی پنجاب

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، آئی جی پنجاب

شہری دوران سفر حادثات اور بھاری جرمانے سے محفوظ رہنے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب

نئی موبائل سم کی رجسٹریشن کا ٹائم 7 دن ہونے کا امکان۔
21/01/2024

نئی موبائل سم کی رجسٹریشن کا ٹائم 7 دن ہونے کا امکان۔

Address

Bhakkar

Telephone

+923337783951

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ایوری انفارمیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ایوری انفارمیشن:

Share