Kashif_Akbar

Kashif_Akbar � Welcome to My official page , a dedicated journalism and news personality

23/12/2024

‏تاریخ دان لکھے گا تیمورؔ یہ ضرور...
اک شخص تھا جو کہتا رہا شہر کو بچا...
شاعر : تیمور حسن ❤️

مجھ کو کہانیاں نہ سنا شہر کو بچا
باتوں سے میرا دل نہ لبھا شہر کو بچا

میرے تحفظات حفاظت سے ہیں جڑے
میرے تحفظات مٹا شہر کو بچا

تو اس لیے ہے شہر کا حاکم کہ شہر ہے
اس کی بقا میں تیری بقا شہر کو بچا

تو جاگ جائے گا تو سبھی جاگ جائیں گے
اے شہریار جاگ ذرا شہر کو بچا

تو چاہتا ہے گھر ترا محفوظ ہو اگر
پھر صرف اپنا گھر نہ بچا شہر کو بچا

کوئی نہیں بچانے کو آگے بڑھا حضور
ہر اک نے دوسرے سے کہا شہر کو بچا

لگتا ہے لوگ اب نہ بچا پائیں گے اسے
اللہ مدد کو تو مری آ شہر کو بچا

تاریخ دان لکھے گا تیمورؔ یہ ضرور
اک شخص تھا جو کہتا رہا شہر کو بچا

تیمور حسن

17/12/2024

سائیں نزیر یاد صاحب کی ایک مزاحیہ نظم
اے قصہ ہک بیچارے دا
ہک شوہر کرماں مارے دا

30/11/2024

چائے سے میری محبت نہیں جانے والی
پروفیسر قلبِ عباس عابِس صاحب

29/11/2024

نظم ۔ شعور (اپنڑا پتر پڑھاونڑا ہے)
شاعر جناب عاقب ستیانوی صاحب

عاقب ستیانوی صاحب پنجابی ادب کا معتبر حوالہ ہیں اور ان کی یہ نظم شاعری میں ایک بہت مقام رکھتی ہے
بہت زبردست کلام ❤️

24/11/2024

پسندیدہ شاعر۔سر قلبِ عباس عابس صاحب کا سرائیکی کلام ❤️

❤️
19/10/2024

❤️

ملتان ❤️
13/10/2024

ملتان ❤️

آخری آرام گاہ 🪦میرے گاؤں کا قبرستان ⚰️اللہ پاک تمام مومنین مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرم...
16/08/2024

آخری آرام گاہ 🪦
میرے گاؤں کا قبرستان ⚰️
اللہ پاک تمام مومنین مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ❤️

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashif_Akbar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share