الحسینی قرآن اکیڈمی

الحسینی قرآن اکیڈمی خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ
تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھاۓ۔

01/03/2024

*تجارت یا ملازمت ؟؟؟*

جب آپ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو ترکے میں صرف “کرنسی” کی مد میں 3 ارب 20 کروڑ 10 لاکھ دینار چھوڑے تھے۔ ایک دینار گول سونے کا کچھ بھاری سا سکہ ہوتا تھا جو کہ ساڑھے 4 ماشے کے برابر تھا اور اس وقت ایک ماشہ پاکستانی 6 یا 7 ہزار روپے کا ہے۔ ایک ہزار گھوڑے، ایک ہزار اونٹ اور 10 ہزار بکرے، بکریاں اور مویشی اس کے علاوہ تھے۔ مدینے اور اس کے اطراف میں بے شمار زمینیں تھیں، جبکہ آپ کی جائیداد میں سونے کی سلیں تک موجود تھیں۔ وفات کے بعد ان سلوں کو کلہاڑوں سے کاٹا گیا۔ مزدوروں نے صبح کاٹنا شروع کیا تو شام ہوگئی اور مزدوروں کے ہاتھ تک سوج گئے۔ آپ کی وفات کے وقت آپ کی چاروں ازواج حیات تھیں اور بیوی کے حصے میں جائداد کا آٹھواں حصہ آتا ہے۔ آپ کی ایک ایک بیوی کے حصے میں کرنسی کی صورت میں 4 لاکھ دینار یعنی 400 ملین درہم آئے۔

یہ حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ تھے جن کو نہ صرف بدری صحابی ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ یہ ان 10 صحابہ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جن کو رسول اللہﷺ نے دنیا میں ہی نام لے کر جنت کی بشارت دی تھی۔

حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ اسلام سے پہلے بھی تجارت ہی کیا کرتے تھے اور حضرت عثمانؓ کے بہترین دوستوں میں شامل تھے۔ جب ہجرت کرکے مدینہ آئے تو بالکل مفلوک الحال ہوچکے تھے۔ اللہ کے رسولﷺ نے ان کی مواخات بھی ایک انصاری صحابی سے کروادی۔ آپ نے ان انصاری صحابی سے صرف دو سوالات کئے:
1) بازار کہاں ہے؟
2) کونسے کاروبار کی مارکیٹ میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے؟

اس کے بعد سے عبدالرحمن بن عوفؓ نے جانوروں کے گلوں میں باندھنے والی گھنٹیوں کا کام شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کچھ عرصے میں مارکیٹ سے یہودیوں کی اجارہ داری اور قبضہ ختم کروا دیا۔ اللہ کے رسولﷺ نے مدینے میں جو مارکیٹ قائم کی تھی آپ وہاں کے چھوٹے تاجروں کو کم منافع اور بلاسود مال بھی سپلائی کرتے تھے۔ آپ جو کماتے اس کے دو حصے کر دیتے تھے، ایک دفعہ 8 ہزار دینار کمائے تو 4 ہزار اللہ کے نبیﷺ کی خدمت میں پیش کر دئیے۔ آپﷺ نے پوچھا گھر پر کیا چھوڑا؟ فرمایا اتنا ہی ہے جتنا لے کر آیا ہوں۔ آپﷺ نے دعا فرمائی، “اے اللہ! عبدالرحمن جو رحمان کا تاجر ہے اس کے دونوں مالوں میں جو یہاں لے کر آیا ہے اور جو گھر پر چھوڑ کر آیا ہے اس میں برکت عطا فرما۔” عبدالرحمنؓ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد سے میں مٹی کو بھی ہاتھ لگاتا تھا تو وہ سونا بن جاتی تھی۔

ایک دفعہ مدینے میں ریت کا طوفان آ گیا۔ لوگ حیران پریشان گھروں سے باہر نکل آئے، ام المومنین حضرت عائشہؓ بھی دروازے پر آ گئیں اور پوچھا یہ طوفان کیسا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ عبدالرحمٰن بن عوفؓ کا تجارتی قافلہ آیا ہے۔ آپ نے حیرت سے دریافت کیا؛ بھلا تجارتی قافلہ بھی ایسا ہوسکتا ہے؟ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے عین وسط شہر میں 700 سامان سے لدے اونٹ کھڑے تھے۔ عبدالرحمٰن بن عوفؓ روتے جاتے اور لوگوں میں سامان بانٹتے جاتے تھے، حتی کہ پورے 700 اونٹوں کا سامان لوگوں میں تقسیم کر دیا۔

مجموعی طور پر اسلام اور اسلامی معاشرے کا مزاج یہی ہے کہ تجارت اور کاروبار کو فروغ دیا جائے جبکہ نوکری اور غلامی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اسی لیے رسول اللہﷺ کی حدیث کا مفہوم ہے کہ: رزق کے 10 دروازے ہیں جن میں سے 9 تجارت میں کھلتے ہیں اور باقی 1 میں دوسرے تمام شامل ہیں۔

لوگ اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ اسلام تبلیغ سے پھیلا یا تلوار سے؟ میرا ماننا یہ ہے کہ اسلام تجارت سے پھیلا ہے۔ مسلمان بے انتہا وسیع سوچ کے مالک تھے۔ یہ خود کو “برانڈ” بنانا اور “برانڈ” کرنا جانتے تھے۔ مسلمانوں نے خود کو کبھی بھی مکہ، مدینہ یا عرب تک محدود نہیں کیا۔ یہ ایران، عراق اور ہندوستان سے ہوتے ہوئے جزائر غرائب الہند تک پہنچ جاتے تھے اور اپنا “برانڈ” ساری دنیا میں متعارف کرواتے تھے۔ ان کے برانڈ کا نام “اسلام” تھا۔ مقصد اسلام ہوتا تھا اور نتیجے میں پیسہ بھی ملتا تھا۔ یہ کپڑے میں نقص اور عیب بتا کر بیچتے تھے، یہ بارش کے بعد گاہک کو بتاتے تھے کہ بارش کی وجہ سے گندم گیلی ہو گئی ہے اسلئے ہم اس کو اس کی اصل قیمت سے کم پر بیچیں گے۔ یہ معمولی فائدے پر بھی گاہک کو اچھی چیز بیچ دیتے تھے اور بیچا ہوا مال واپس بھی لیتے تھے اور تبدیل بھی کرتے تھے۔

ہم ایسی دوغلی قوم ہیں کہ ہم دو دو روپے کمانے کے لیے جھوٹ بھی بولتے ہیں اور چونا بھی لگاتے ہیں۔ لیکن کاروبار کرنے والوں کو چور لٹیرا بھی سمجھتے ہیں اور ان سے حسد بھی کرتے ہیں۔ آج ساری دنیا کو یہ بات سمجھ آ چکی ہے کہ امپورٹ، ایکسپورٹ، سرمایہ کاری اور تجارت کرنے والوں کو عزت دینے سے ملک اور قومیں ترقی کرتی ہیں، لیکن جن کے اباؤاجداد نے 3 براعظموں میں اپنا کاروبار متعارف کروایا وہی اس بات سے ناواقف ہیں۔دنیا میں 500 بڑی آئل کمپنیز ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی کسی بھی مسلمان ملک کی نہیں ہے جب کہ تیل پیدا کرنے والے 11 میں سے 10 ممالک عرب ہیں۔ آپ کو پاکستان کی بڑی بڑی نام نہاد فوڈ چینز اور ہوٹلز کا نام ونشان تک پاکستان سے باہر نظر نہیں آئیگا اور نہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہماری کوئی پروڈکٹ ملے گی۔ ہمارا چاول اور آم تک ہندوستان کے نام سے دنیا میں پہچانا جاتا ہے ۔

آپ کمال ملاحظہ کریں کہ مدینے میں یہودیوں کے مقابلے میں جو بازار رسول اللہﷺ نے قائم کیا وہاں پر باہر سے آنے والوں کو ”ٹیکس فری” ماحول دیا گیا۔ وہ وہاں اپنے خیمے لگاتے تھے لیکن ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رقم نہیں لی جاتی تھی جب کہ اس کے مقابلے میں یہودی بھاری بھاری ٹیکس لیتے تھے۔ آج کاروباری لوگوں کے لیے اسرائیل ٹیکس فری ہے جبکہ ہمارے ملک میں کاروبار کرنا ہی عذاب بن گیا ہے۔

دنیا میں کوئی ریاست 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرتی ہے اور نہ کر سکتی ہے۔ یہ اپنے ملک میں مکیش انبانی، لکشمی متل ، بل گیٹس اور جیف بیزاس جیسے لوگوں کو پروموٹ کرتے ہیں۔ یہ امریکا کو “بل گیٹس کا امریکا ” کہتے ہیں، لیکن ایک ہم ہیں جو دنیا میں پاکستان کا کاروباری چہرہ دکھانے والوں کو عدالتوں میں ذلیل و رسوا کر دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں غریب لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ امیروں نے ہماری دولت پر قبضہ کر رکھا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ ساری دنیا کی دولت کو ہر انسان میں برابر کا تقسیم کردیں۔ یہ صرف 5 سال بعد ٹھیک انہی ہاتھوں میں دوبارہ آجائیگی، غریب غریب ہی رہے گا اور امیر دوبارہ امیر بن جائیگا، کیونکہ غربت اور امارت کا تعلق پیسے سے نہیں “مائنڈ سیٹ” سے ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ امریکا سے لے کر کراچی تک MBA کرنے والوں کو دوسروں کی کمپنیوں کو بہترین انداز میں چلانے کی تربیت دی جاتی ہے، لیکن اپنی کمپنی شروع کرنے اور اسے آگے لے جانے کا کوئی پروگرام سرے سے ہمارے کالجز اور یونیورسٹیز کے پاس ہے ہی نہیں۔ ہمارا سارا تعلیمی نظام محض غلام اور نوکر پیدا کر رہا ہے اور اس کے دو بڑے نقصانات ہیں۔

1) پہلا نقصان یہ ہے کہ بندے کا توکل اللہ پر سے ختم ہو کر مالک، سیٹھ اور کمپنی پر ہوجاتا ہے، اس کو لگنے لگتا ہے کہ مجھے کھلانے، پہنانے اور پرورش کرنے والا میرا باس ہے، یہ عیاشیاں اور مہینے کا راشن اسی کا مرہون منت ہے اور جس دن اس خدا (باس، کمپنی، سیٹھ) کا سایہ نعوذ باللہ میرے اوپر سے اٹھ گیا میں کنگال ہو جاؤں گا یا شاید سڑک پر آجاؤں گا اور میرے بیوی بچے بھوکے مر جائیں گے۔

2) دوسرا نقصان یہ ہے کہ بندے کو اپنی قدر و قیمت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالی نے اس کو 60 لاکھ کمانے کے لیے پیدا کیا ہو اور وہ زندگی بھر 60 ہزار کو ہی اپنا مقدر سمجھتا رہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کے ذریعے سے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں بدلنے والی ہوں اور وہ اپنی ساری صلاحیتیں بس اپنے بیوی بچوں کو ہی خوش کرنے میں لگا دے۔

بہرحال، ہمارے گھروں اور تعلیمی اداروں میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ نوکری اور غلامی کے بجائے کاروباری ذہن اور تجارتی مزاج پروان چڑھایا جائے تاکہ ہمارے بچے دولت کے خوف اور پیسے کی جکڑ بندیوں سے باہر نکل کر بھی کچھ سوچ سکیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین**

29/02/2024

جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر
شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے!!

لاہور میں ایک بڑا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے نادانستہ طور پر عربی کیلیگرافی والا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس پر اچھرہ بازار میں موجود لوگوں نے اس خاتون پر توہینِ قرآن کریم کا الزام عائد کردیا اور اسے ہراساں کیا۔
ویڈیو بنانے کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ کسی کی دل آزاری ہو بس میں نے ویڈیو میں اپنا ناقص سا نقطہ نظر دیا ہے اور ممکن ہے کہ اس پر کسی کو اختلاف ہو!!
بحرحال کپڑا سازی کی فیکٹریوں اور ڈیزائنر حضرات کو بھی چاہیے کہ کوئی بھی عجیب و غریب ڈیزائن متعارف کروانے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ آیا اس ڈیزائن سے کسے بھی انسان کے جزبات مجروح نہ ہوں۔

for more videos join me👇
https://www.tiktok.com/?_t=8kC0eQvcGJm&_r=1

27/02/2024

غزہ میں بھوک نے بچوں کا یہ حال کردیا ہے کہ امدادی ٹرکوں سے زمین پر گرا ہوا اور مٹی اور دھول سے اٹا ہوا آٹا جمع کررہے ہیں۔۔۔ kfc کیساتھ psl کے میچ کا لطف اٹھانے والو۔۔۔کیا تم موت کو بھلائے بیٹھے ہو؟ ایک دن اللہ تعالی کے سامنے بھی پیش ہونا ہے، وہاں کیا جواب دو گے؟
یاد رہے یہ kfc وہی brand ہے جو اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا فراہم کررہا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کا سرِ عام قتل و غارت کرسکیں!!
نہایت افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پیسے کی دھت اور نشے میں اس قدر اندھا ہوگیا ہے کہ صرف چند کوڑیوں کے عیوض فلسطین کے مسلمانوں کے سرعام قتل میں اپنے ہاتھ kfc کے ساتھ مل کر ان مظلوموں کے خون سے لال کررہا ہے-
کیا آپ کو سپورنسر کرنے کیلۓ پوری دنیا میں ایک یہی brand ملا تھا۔ خدارا اپنے آپ کو اس خوابِ غفلت سے بیدار کریں اگر آپ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ مل کر کفار کے خلاف جہاد نہیں کرسکتے تو ان طاغوتی قوتوں کے سہولت کار بھی مت بنیں!!🙏🏻🙏🏻

for more videos Join us
https://www.tiktok.com/?_t=8kC0eQvcGJm&_r=1

26/02/2024

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰـكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا(40)
محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والاہے۔

عقیدۂ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ہماری ریڈ لائن ہے!! لہذا کسی بھی شخص کو اس عقیدے کے حوالے سے کسی قسم کی بھی کوئی چھیڑ چھاڑ کرنے سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ اگر بات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختمِ نبوت پر آگئ تو مسلمان جان لینے یا جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے💯

14/02/2024

The situations of our so called educational institutes now a days!!🤐🙏🏻

اللہ سے کرے دور وہ تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لیے اٹھے جو وہ شمشیر بھی فتنہ
شمشیر تو کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ

For more videos👇
https://www.tiktok.com/?_t=8jqvAQSl8Os&_r=1

یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنتجنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گییوم یکجہتی کشمیر ان نڈر کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کا دن ...
05/02/2024

یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی

یوم یکجہتی کشمیر ان نڈر کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کا دن ہے جنہوں نے اپنی نسلوں کو قربان کر دیا لیکن اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔
کشمیر کی یہ نسل جس نے کان میں اذان کے ساتھ آزادی کی آواز سنی ہے وہ کٹ سکتی ہے مر سکتی ہے لیکن اپنی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ۔ اللہ پاک کشمیر و فلسطین کے ہر مظلوم کلمہ گو کا حامی و ناصر ہو اور وہاں کے ظالموں کو نست و نابود فرماۓ اور شہداء کے درجات بلند فرماۓ۔
#5فروری کشمیر ڈے ۔

الحسینی قرآن اکیڈمی

05/02/2024

لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-(53)
اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ،

مزید ویڈیوز کےلیے اس لنک پر کلک کریں👇
https://www.tiktok.com/?_t=8jbUqCr1UWh&_r=1

معاویہ ؓ کو پیار ہے نبیﷺ کے اہلبیت ؓ سےمحب آل مرتضی ؓ معاویہ ؓ معاویہ ؓ معاویہ ؓ 22رجب یوم وفات حضرت امیر معاویہ رضی الل...
02/02/2024

معاویہ ؓ کو پیار ہے نبیﷺ کے اہلبیت ؓ سے
محب آل مرتضی ؓ معاویہ ؓ معاویہ ؓ معاویہ ؓ

22رجب یوم وفات حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ۔
64 لاکھ 65 ہزار مربع میل پر اسلام کا جھنڈا لہرانے والے, حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سپاہی, ام المؤمنین حضرت سیدہ ام حبیبہ رض کے بھائی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ آسمان رشد و ہدایت کا روشن ستارہ ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو یوں دعا دی:اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ ھَادِیًا مَھْدِیًّا وَاھْدِ بِہٖ۔۔"اے اللہ !معاویہ کو ہادی(راہنمائی کرنے والا)اور مہدی(ہدایت یافتہ)بنادے۔اور اسے لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنادے۔"
(سنن ترمذی،3842)

الحسینی قرآن اکیڈمی

30/01/2024

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوهُ○

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 3895
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:' تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھروالوں کے لیے سب سے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مرجائے تو اسے خیر باد کہہ دو، یعنی اس کی برائیوں کو یاد نہ کرو ' ۱؎ ۔

الحسینی قرآن اکیڈمی

29/01/2024

وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا○
اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی برا راستہ ہے۔
join me on tiktok for more videos
https://www.tiktok.com/?_t=8jO4fvqa9WA&_r=1

13/01/2024

استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب علیہ○

08/01/2024

We are stand with Palastine💯

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الحسینی قرآن اکیڈمی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share