16/08/2026
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے سابق فوجیوں کے تجربے، رہنمائی اور وابستگی کو بدلتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کے دفاع میں سابق فوجیوں کی خدمات کو سراہا، جبکہ سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور قومی اتحاد، امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔