31/08/2026
پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر رکن صوبائی اسمبلی کے نمائندے کی جانب سے انتظامی ضوابط کے برعکس متعدد فیڈرز کو بحال کرانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پیسکو (PESCO) ترجمان کے مطابق اس اثنا میں ڈیوٹی پر موجود عملے کے کام میں غیر مجاز مداخلت کی گئی اور انتظامی عملدرآمد کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔پیسکو حکام نے واضح کیا ہے
کہ متعلقہ گرڈ اسٹیشن کے 80 فیصد فیڈرز 'ہائی لاسز' کے زمرے میں آتے ہیں، جہاں بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث باضابطہ شیڈول کے تحت لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق طے شدہ ضوابط سے ہٹ کر فیڈرز کی یکطرفہ بحالی سے ادارے کے مالی و فنی نقصانات میں اضافے کا شدید خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔