Bhalwal-بھلوال

Bhalwal-بھلوال All about Bhalwal-بھلوال

18/07/2025

ساون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
یااللّٰہ پاک کچے مکانوں اور غریب گھرانوں کی مدد فرمائے🤲🤲

18/07/2025

سرگودھا: سیلاب کی ممکنہ صورت حال کے پیش نظر دریائوں، ندی نالوں میں نہانے، مچھلی کے شکار اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں

18/07/2025

زمین اور موسم کے حساب سے سب سے اچھے پودے 🌳🌲🪴 جو آجکل لگانا چاہیے ؟
#بھلوال

18/07/2025

معیار اور مقدار کےحوالے سے سب سے بہترین
پٹرول پمپ کونسا ہے

#بھلوال

سیلابی صورتحال کے مد نظر ضلع سرگودھا میں لگائے جانے والے امدادی کیمپس
18/07/2025

سیلابی صورتحال کے مد نظر
ضلع سرگودھا میں لگائے جانے والے امدادی کیمپس

  بجلی بند رہے گی 📢📢📢دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بھیرہ کے کچھ علاقوں کو انتہائ...
18/07/2025

بجلی بند رہے گی 📢📢📢
دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش
نظر ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بھیرہ کے کچھ علاقوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے عوام کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کے لئے ان علاقوں کی بجلی کی ترسیل بھی منقطع کر دی گئی ہے۔جیسے ہی سیلاب کی صورتحال بہتر ہو گی بجلی بحال کر دی جائے گی

مندرجہ ذیل موضع جات کے مکینوں سے گزارش ہے کہ وہ عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور دریا کی جانب جانے سے گریز کریں۔

- اچھرن
- چیلر
- چک مبارک
- ڈھل
- کوٹلی علی احمد
- ہجکہ
- ودھن
- جھمٹ رانجھا
- چک نظام
- رائے پور
- کلس
- دھیلہ
- ہطار مافی
- وائس مافی
- چھانٹ
- نمطاس
- گھگیاٹ
- چک سیداں
- سگھ مافی
- زین پور
- بھیرہ
- علی پور
- وزیدی
- کیسو پور
- عباس پور
- کوٹ احمد خان
- گوندھ پور
- روشن پور
- اعوان
- حضورپور

یہ پیغام فیسکو ایکسیئن بھلوال کی جانب سے عوام الناس کی حفاظت کے لئے جاری کیا جا رہا ہے ۔

*اللھم صیبا نافعا
اے اللہ اس بارش کو فائدہ مند بنا*

#بھلوال

18/07/2025
بھلوال/سرگودھا و گردونواح میں سرکاری ریٹ پر مارکیٹ سے کچھ مل رہا ہے ؟       #بھلوال
17/07/2025

بھلوال/سرگودھا و گردونواح میں سرکاری ریٹ پر مارکیٹ سے کچھ مل رہا ہے ؟

#بھلوال

🌧️ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی آج کی تحصیل بھر میں اہم سرگرمیاں📅 تاریخ: 17 جولائی 2025اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے آج مختلف علاقوں ...
17/07/2025

🌧️ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی آج کی تحصیل بھر میں اہم سرگرمیاں
📅 تاریخ: 17 جولائی 2025

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے آج مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی، بارش کے پانی کی نکاسی، سرکاری دفاتر کی کارکردگی اور بازاروں میں ریگولیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

🔹 1. مر مختار روڈ اور ہادی پور روڈ کا دو بار دورہ
بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور صفائی ٹیموں کو ہدایات دیں کہ نکاسی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

🔹 2. مین بازار، اجنالہ روڈ، نون شوگر مل روڈ اور نہری سڑکوں کا معائنہ
پچھلے دنوں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا گیا۔ صفائی، ڈرم/ڈسٹ بن کی تنصیب، پلانٹیشن اور دیگر بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

🔹 3. THQ اسپتال کا دورہ
عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات اور اسپتال کی صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ مریضوں کے مسائل سنے اور ایم ایس کو فوری بہتری کی ہدایت کی۔

🔹 4. اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل کمپلیکس کا دورہ
دفاتر میں عوامی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا، عمارتوں کی بیرونی خوبصورتی اور صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

🔹 5. تجاوزات، غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کے خلاف کارروائی
بازاروں میں غیر قانونی قبضے ختم کرائے گئے، جبکہ دودھ فروشوں اور گوشت فروشوں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر وارننگ دی گئی۔

تحصیل انتظامیہ بھلوال خدمت اور بہتری کے جذبے سے سرگرمِ عمل ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ تعاون جاری رکھیں اور صفائی، ریٹ لسٹ کی تنصیب اور شجرکاری میں بھرپور حصہ لیں۔

#بھلوال

اس سال پاکستان کی شوگر انڈسٹری نے تقریباً چھ ارب 6000000000 کلوگرام چینی تیار کی ۔ اس وقت چینی کی قیمت میں چالیس سے پچاس...
17/07/2025

اس سال پاکستان کی شوگر انڈسٹری نے تقریباً چھ ارب 6000000000 کلوگرام چینی تیار کی ۔ اس وقت چینی کی قیمت میں چالیس سے پچاس روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ اگر ہم چھ ارب کو پچاس سے ضرب دیں تو یہ تین سو ارب روپے بنتے ہیں ۔ اگر ہم اس رقم کو ڈیجٹ میں لکھیں تو وہ بس اتنی سی بنے گی ۔
3,00,000,000,000

یاد رکھیں کہ یہ شوگر ملوں کا وہ چھکا ہے جو روٹین کے منافعے کے علاوہ لگا ہے ۔ ہاں ، برسبیلِ تذکرہ بتاتا چلوں کہ تقریباً %90 شوگر ملیں یا تو براہِ راست سیاست دانوں کی ملکیت ہیں یا ان کے فرنٹ مین مالک ہیں ۔ یہ بھی یاد دلاتا چلوں کہ یہ واحد انڈسٹری ہے جس نے کبھی گھاٹے یا زوال کا منہ نہیں دیکھا ۔ ورنہ پاکستان اسٹیل ، ریلوے ، ماضی میں GTX وغیرہ فلاپ ہو کر کُھڈے لائن لگ چکے ہیں !

طارق نعیم شاہ

‏کوئی ہماری قبر میں پڑا بارش کا پانی بھی دیکھنے نہیں آئے گا‏سب موسم انجوائے کر رہے ہوں گے ۔۔۔۔۔جن کے لئے نماز، روزہ چھوڑ...
17/07/2025

‏کوئی ہماری قبر میں پڑا بارش کا پانی بھی دیکھنے نہیں آئے گا
‏سب موسم انجوائے کر رہے ہوں گے ۔۔۔۔۔
جن کے لئے نماز، روزہ چھوڑ کر محنت مزدوری کی۔۔۔
جن کے لیے حلال چھوڑ کر حرام کمایا۔۔۔۔
جن کے لیے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو چھوڑا۔۔۔
جن کے لیے گھر چھوڑ کر پردیس میں محنت مزدوری کی
جن کے لیے بیماری میں اٹھ کر بھی محنت مزدوری کی۔۔۔
کوئی ہماری قبر میں پڑا پانی دیکھنے بھی نہیں آئے گا
سب موسم انجوائے کر رہیں ہوں گے۔۔۔۔😭😭

آئیے اپنے مرحومین اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہیں
اور زندگی میں کچھ صدقہ جاریہ کا کام کرتے ہیں

Address

Bhalwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhalwal-بھلوال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share