Balwal TEZ Digital

Balwal TEZ Digital This page has news about Bhalwal. You can send me your news via email. [email protected] and also whatsapp on 03006002886

12/08/2026

چشن آزادی منانے کی تیاریوں میں بچے بھی بڑوں سے پیچھے نہیں

محمد عثمان سکنہ استقلال آباد سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل کی تھانہ فیکٹری ایریا میں ...
12/08/2026

محمد عثمان سکنہ استقلال آباد سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل کی تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کی تفتیش طاہر محمود اے ایس آئی کے پاس چل رہی ہے۔ فریقین میں صلہ ہونے کے باوجود تفتیشی 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر ریا ہے۔۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محمد عثمان ملزم طاہر محمود اے ایس آئی پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تصور عباس بوسال، ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر مجسٹریٹ دفعہ 30 تاثیر عمران صاحب کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم طاہر محمود اے ایس آئی تھانہ فیکٹری ایریا کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ50 ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

12/08/2026

حکومت پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چھٹہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں سرگودھا ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پرڈویژن بھر میں کرپٹ عناصر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عثمان سکنہ استقلال آباد سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل کی تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کی تفتیش طاہر محمود اے ایس آئی کے پاس چل رہی ہے۔ فریقین میں صلہ ہونے کے باوجود تفتیشی 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر ریا ہے۔۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محمد عثمان ملزم طاہر محمود اے ایس آئی پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تصور عباس بوسال، ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر مجسٹریٹ دفعہ 30 تاثیر عمران صاحب کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم طاہر محمود اے ایس آئی تھانہ فیکٹری ایریا کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ50 ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

سرگودھا میں سیڑھیوں سے گرنے کے باعث 60 سالہ شخص جاں بحق،محمد طارق ولد محمد تقی**سکنہ:* مکان نمبر 01، گلی نمبر 01، محبوب ...
12/08/2026

سرگودھا میں سیڑھیوں سے گرنے کے باعث 60 سالہ شخص جاں بحق،محمد طارق ولد محمد تقی**سکنہ:* مکان نمبر 01، گلی نمبر 01، محبوب کالونی، سرگودھا* ریسکیو 1122 نے بروقت سی پی آر اور طبی امداد فراہم کی

11/08/2026

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر مسیحی برادری کے سدا بہار لیڈر سکندر فرمان کے زیراہتمام جشن یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد عاطف سندھو، اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل، سولیسٹر رانا شہزاد علیم، صدر مرکزی انجمن تاجرا ن بھلوال حاجی مرزا خالد رمضان تھے۔ تقریب کا آغاز دعا سے کیا گیا کیتھولک چرچ بھلوال کے انچارج بابو جاوید نے دعا کی۔ مسلم کمیونٹی کی جانب سے مسیحی برادری کی ارض پاک کیلئے خدمات کے اعتراف کے طور پر اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل نے سکندر فرمان اور بابو جاوید کو ہار پہنائے، ایڈیشنل کمشنر میونسپل سروسز محمد عاطف سندھو نے امن کی شمع روشن کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کے سدا بہار لیڈر سکندر فرمان نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار پر روشنی ڈالی، دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کا قومی پرچم اقلیت کے بغیر ادھورا ہے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہیں دوسرے شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔ ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔

نیوز ٹکرزکوٹ مومن: پانی کی موٹر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحقکوٹ مومن: بچاں کلاں میں موٹر کے خراب...
11/08/2026

نیوز ٹکرز

کوٹ مومن: پانی کی موٹر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

کوٹ مومن: بچاں کلاں میں موٹر کے خراب بیرنگ تبدیل کرتے ہوئے نوجوان کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا

کوٹ مومن: کرنٹ لگنے سے بختیار احمد ولد محمد احمد موقع پر بے ہوش ہوگیا

کوٹ مومن: ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر فوری رسپانس کیا

کوٹ مومن: ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو فوری طبی امداد اور مسلسل CPR فراہم کی

کوٹ مومن: علاماتِ حیات نہ ہونے کے باوجود ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ریسوسیٹیشن جاری رکھی گئی

کوٹ مومن: لواحقین کے اصرار پر نوجوان کو مسلسل CPR دیتے ہوئے THQ ہسپتال منتقل کیا گیا

کوٹ مومن: ہسپتال پہنچنے پر معالجین نے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی

کوٹ مومن: جاں بحق بختیار احمد کی عمر 22 سال، تعلق کوٹ عمرانہ سے تھا

کوٹ مومن: ریسکیو 1122 نے نوجوان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم کامیابی نہ ہو سکی

اے ڈی سی میونسپل سروسز عاطف سندھو بھلوال کے مختلف علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے
11/08/2026

اے ڈی سی میونسپل سروسز عاطف سندھو بھلوال کے مختلف علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے

اے ڈی سی میونسپل سروسز محمد عاطف سندھو کی بلدیہ بھلوال میں کھلی کچہری
11/08/2026

اے ڈی سی میونسپل سروسز محمد عاطف سندھو کی بلدیہ بھلوال میں کھلی کچہری

11/08/2026

بھلوال میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سنگدل ملزمان نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی گھوڑی پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ شدید زخمی گھوڑی کئی گھنٹوں تک خون میں لت پت زمین پر تڑپتی رہی، تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکی۔

واقعہ بھلوال کے نواحی علاقے چک 15 شمالی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے محنت کش شہری کی قیمتی گھوڑی کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں ٹانگیں کاٹ دیے جانے کے بعد گھوڑی شدید زخمی حالت میں زمین پر تڑپتی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی۔ بے زبان جانور کی اذیت ناک موت پر علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

متاثرہ مالک کے مطابق گھوڑی کی مالیت لاکھوں روپے تھی، جس کی ہلاکت سے اسے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ شہری کی جانب سے تھانہ بھلوال صدر میں درخواست بھی جمع کروائی گئی، تاہم متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ تاحال نامعلوم ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا سکی۔

متاثرہ مالک نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں اور متعلقہ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Address

Bhalwal
40410

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balwal TEZ Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balwal TEZ Digital:

Shortcuts

Share