The Bhalwal Dot com

The Bhalwal Dot com This page has news about Bhalwal. You can send me your news via email. [email protected] and also whatsapp on 03006002886

تھانہ میلہ کی حدود بھابڑہ میں بگڑی اولادوں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تشدد سے دکاندار کا سر پھٹ گیا تشدد کا نش...
17/06/2025

تھانہ میلہ کی حدود بھابڑہ میں بگڑی اولادوں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تشدد سے دکاندار کا سر پھٹ گیا

تشدد کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب وہ اپنی دکان پر موجود تھا

دکاندار نے ڈی پی او سرگودھا سے نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا
ایس ایچ او ملک عبدالمعبود نے انصاف کی یقین دہانی کروادی

17/06/2025

تھانہ شاہ پور صدر کی فوری کاروائی پندرہ سالہ لڑکا برآمد

سرگودھا تھانہ شاہ پور صدر پولیس کو لڑکے کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی

سرگودھا اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی

سرگودھا نزدیکی ضلع خوشاب میں لڑکے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی

سرگودھا ایس ایچ او کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے لڑکے کو بالآخر تلاش کر لیا

سرگودھا پولیس نے گمشدہ لڑکے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا

سرگودھا والدین اور اہل علاقہ کی طرف سے بہترین کارکردگی پر پولیس کو سراہا گیا

سرگودھا اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ آپ کا مستقبل ہیں
( ڈی پی او محمد صہیب اشرف)

16/06/2025

اس واقعہ کی تفصیل کسی کو معلوم ہے تو سینڈ کریں

شاہپور /قتل سرگودھا آر پی محمد شہزاد آصف خان کا نوٹس  کا نوٹس سرگودھا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق کی...
16/06/2025

شاہپور /قتل

سرگودھا آر پی محمد شہزاد آصف خان کا نوٹس کا نوٹس

سرگودھا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق کی رپورٹ طلب کرلی

سرگودھا فائرنگ سے محمد حاشر ، صائمہ محمد اقبال جاں بحق جبکہ الیاس ، بشری ، ابرار اور اصالت بی بی زخمی ہوئے

سرگودھا مرنے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سرگودھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے

سرگودھا موبائل کرائم سین اور فورینزک یونٹ نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں

سرگودھا وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں

سرگودھا آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے

92 موڑ اڈا جھنگ روڈ سرگودھا 13 سالہ عرفان شبیر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر گیا ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے طبی...
16/06/2025

92 موڑ اڈا جھنگ روڈ سرگودھا 13 سالہ عرفان شبیر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر گیا ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا

سرگودھا خواتین کو ہراساں کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار سرگودھا تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے...
15/06/2025

سرگودھا خواتین کو ہراساں کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار

سرگودھا تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

سرگودھا ملزمان غلام شبیر اور شناور نے اپنی ہی ہمسایہ خواتین کو ہراساں کیا تھا

سرگودھا ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
ڈی پی او

سرگودھا خواتین کی عزت و تکریم ہم پر لازم ہے جس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا
ڈی پی او

سرگودھا پولیس ہر طبقہ کو بلا تفریق تحفظ فراہم کر رہی ہے
ڈی پی او محمد صہیب اشرف

موٹروے پولیس اور پنجاب ماحولیاتی تحفظ  ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مشترکہ آپریشن، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور مکمل فٹ اور...
15/06/2025

موٹروے پولیس اور پنجاب ماحولیاتی تحفظ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مشترکہ آپریشن، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور مکمل فٹ اور ماحول دوست اسٹیکرز لگائیں گے

موٹروے پولیس نے پنجاب ماحولیاتی تحفظ محکمہ (EPA) کے اشتراک سے دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائی شروع کر دی ہے۔ گاڑیوں کے دھواں اخراج کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ جو گاڑیاں ماحولیاتی معیارات پر پوری اترتی ہیں، ان اومیشن ٹیسٹ کےبعد ماحول دوست اسٹیکرز لگائے جا رہے ہیں۔
مشترکہ مہم کی نگرانی کے لیے موٹروے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل سید فرید علی نے پنجاب انوارنمنٹ پروٹکیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور صاف ستھرے ماحول کو فروغ کے لیے مزید اقدامات پر غور کیا۔
ڈی آئی جی سید فرید علی نے کہا کہ یہ مہم عوامی صحت اور بہتر ماحول کے لیے اہم ہے، اور شہریوں کو بھی اپنی گاڑیوں کا باقاعدہ معائنہ کروانا چاہیے۔


ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چیکنگ مسلسل جاری رکھی جائے گی تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے ضروری مرمت کروائیں۔

15/06/2025

میانی میں سرعام فائرنگ کر کے عوام کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار۔۔۔!
سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے علاقے چک سیدا تھانہ میانی کی حدود میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو سرگودھا پولیس نے 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان بلال حسن ، حسن عباس اور بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کسی کو قانون ہاتھ ميں لینے کی اجازت نہیں دے جائے گی اور ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی: ڈی پی او سرگودہا

14/06/2025

ساہیوال: جھنگ روڈ پر افتخار بلوچ آئرن اسٹور میں دن دیہاڑے ڈکیتی، 5 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او فیصل حیات تلہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی، تحقیقات جاری۔

سرگودھا پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری تھانہ بھلوال صدر پولیس نے گمشدہ بچہ جمال کو تلاش کر کے اسکے والد ...
14/06/2025

سرگودھا پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری

تھانہ بھلوال صدر پولیس نے گمشدہ بچہ جمال کو تلاش کر کے اسکے والد کے حوالے کردیا

والد نے پکار 15 پر اطلاع دی کہ انکا بیٹا گھر سے چیز لینے نکلا جو واپس نہ آیا

پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت دیگر ذرائع سے بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا

والدین نے بچے کی واپسی پر سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دی

والدین بچوں کو گھر سے باہر لاحق خطرات، اور تحفظ کے حوالے سے آگاہی دیں ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف

14/06/2025

*ریسکیو1122 سروس کے بروقت ریسپانس سے بھلوال شہر امونیا گیس کی لیکج سے ہونے والی تباہی سے بچ گیا*
ریسکیو 1122 سرگودھا کے کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ فوجی فوڈز انڈسٹری بھلوال میں امونیا پلانٹ سے گیس لیکیج ہو رہی ھے - گیس لیکیج کو کنڑول کرنے کے لیئے ریسکیو ایمبولینس اور فائر وہیکلز کو موقع پر بھجوا دیا گیا۔

*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سرگودھا مظہر شاہ نے بتایا کہ اس امونیا پلانٹ کے اندر امونیا ذخیرہ کرنے کے لیے دو کنٹینر بنے ہوئے ہیں جن کی کپیسٹی پانچ ٹن کے قریب ہے- فیکٹری کے سٹاف کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے امونیا گیس لیک ہو گئی اور اس میں تین سیفٹی وال لگے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو سٹاف نے اپنی ماہرانہ تربیت کو سامنے رکھتے ہوئے فورا ہی بند کر دیا جس کی وجہ سے گیس کی لیکیج بند ہو گئی اور ریسکیو 1122 سروس کی اس بر وقت اور فوری حکمت عملی کی وجہ سے بھلوال اور گرد و نواح کے رہنے والے لوگ ایک بہت بڑے حادثہ سے بچ گئے-.*

13/06/2025

سرگودھا ( ) مقدمہ نمبر 986 مورخہ 5,10,2023 جرم 302 تھانہ کینٹ سرگودھا ملزم راحیل
وکیل کے روپ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت اندر ملزم نے اپنے مخالف کو دشمنی کی بنا پر فائر مار کر قتل کیا تھا محمد نعیم شیخ سپیشل جج
دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 302 کے تحت سزائے موت اور 10 لاکھ جرمانہ جرم 78At کے تحت سزائے موت پانچ لاکھ جرمانہ جرم 13/20/65 کے تحت 7 سال قید ایک لاکھ جرمانے کی سزا ہوئی ہے

Address

Bhalwal
40410

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Bhalwal Dot com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Bhalwal Dot com:

Share