16/10/2025
پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بھلوال کے علاقے سالم میں ناکہ لگا کر گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی گوشت گوجرہ سے راولپنڈی سپلائی کیا جانا تھا۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی موقع پر جانچ کرکے اسے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا جبکہ 1200 کلو گوشت کو تلف کردیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے 3 افراد کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا اور 2 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کاروائی کرکے راولپنڈی کے شہریوں کو بیمار جانور کا گوشت کھانے سے بچا لیا