Learning the environment

Learning the environment Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Learning the environment, Digital creator, Bhalwal.

26/10/2025
*ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آئی* اور شائستگی سے بولی:"معاف کیجیے جناب، میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں، کیا میں آپ...
26/10/2025

*ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آئی* اور شائستگی سے بولی:
"معاف کیجیے جناب، میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں، کیا میں آپ سے چند سوال کر سکتی ہوں؟"

آدمی: "جی بالکل!"

عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں، اور ایک خاتون سوار ہوتی ہیں مگر اُنہیں سیٹ نہیں ملتی،
کیا آپ اُنہیں اپنی سیٹ دے دیں گے؟"

آدمی: "نہیں۔"

عورت نے اپنے پیپر پر نظر دوڑائی اور "بے ادب" کے خانے پر ٹِک لگا دیا۔
پھر اگلا سوال کیا:
"اگر وہ خاتون حاملہ ہوں تو کیا تب بھی آپ اپنی سیٹ نہیں چھوڑیں گے؟"

آدمی: "نہیں۔"

اب کی بار اُس نے "خود غرض" پر ٹِک لگا دیا اور تیسرا سوال کیا:
"اور اگر وہ خاتون ضعیف یا بزرگ ہوں تو؟"

آدمی: "نہیں۔"

عورت (غصّے سے): "تم نہایت خود غرض اور بے حس شخص ہو! تمہیں خواتین، بڑوں اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے!"

یہ کہہ کر وہ تیز قدموں سے آگے بڑھ گئی۔

پاس ہی کھڑا دوسرا شخص، جو ساری گفتگو سن رہا تھا، بولا:
"یار، اُس نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں، تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا؟"

آدمی مسکرا کر بولا:
"اگر وہ مجھ سے وجہ پوچھتی تو میں بتا دیتا کہ میں بس ڈرائیور ہوں!" 😅😅

ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ ہم آدھی معلومات کی بنیاد پر دوسروں کے کردار کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔

06/10/2025

 ゚viralシfypシ゚
06/10/2025

゚viralシfypシ゚

*`السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه.`* دولت شہرت عہدے سب سراب کی مانند ہیں۔ جو بظاہر تو وجود رکھتے ہی...
30/09/2025

*`السَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه.`*
دولت شہرت عہدے سب سراب کی مانند ہیں۔
جو بظاہر تو وجود رکھتے ہیں لیکن حقیقت میں دھوکہ ھوتے ہیں۔
جبکہ انسانیت احساس اور اچھا اخلاق انسان کو حقیقتاً دائمی عروج پر پہنچا دیتے ہیں.
دُعا ھے کہ
*اللّٰہ پاک*
ہمیں ایک دوسرے سے اچھے اخلاق سے پیش آنے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*`ایک مرتبہ درودشریف پڑھ لیں`*

*ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ2000 روپے**غلط جگہ پارکنگ پر جرمانہ 2000 روپے**ممنوعہ جگہ کی طرف گاڑی کے داخلے پر جرمانہ 500 رو...
28/09/2025

*ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ2000 روپے*
*غلط جگہ پارکنگ پر جرمانہ 2000 روپے*
*ممنوعہ جگہ کی طرف گاڑی کے داخلے پر جرمانہ 500 روپے*
*بائیک پر تین افراد بٹھانے پرجرمانہ 2000 روپے*
*پلاسٹک کے ہیلمٹ پہننے پر جرمانہ 5000 روپے*
*ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانہ 1000 روپے*
*ون وے پر جرمانہ 2000 روپے*
*بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 2000 روپے*

⭐~*اب دوسرا پہلو دیکھیئے**⭐
*سڑک پر بے شمار گڑھے کھڈے ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*گلیوں میں سیوریج کاپانی ، بارش کا پانی زمہ دار کوئی نہیں*
*مین ہولز کے ڈھکن نہیں روزانہ ایکسیڈینٹ زمہ دار کوئی نہیں **
*سرکاری ہسپتالوں میں دوایاں نہیں زمہ دار کوئی نہیں*
*ناکارہ سگنل لائٹس ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک کی کھدائی کے بعد اسکی مرمت نہیں ہوتی ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک پر سیاسی فلیکسز اور بینرز لگوائے جاتے ہیں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*فٹ پاتھ پر بےشمار تجاوزات ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک پر ابلتی کچرا کنڈیاں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑکوں پررات کے اوقات میں روشنی کا کوئی انتظام نہیں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
ایسا لگتا ہے کہ عوام صرف مجرم ہیں اور جرمانے ادا کرنے کے لیے اس دنیا میں آئے ہیں
انتظامیہ اور حکومت کی کوئی ذمہ داری نہیں ۔
ان پر کوئی قواعد و ضوابط لاگو نہیں ۔
وہ مسائل کے حل کے لیے کبھی ذمہ دار نہیں ۔
کیا انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے؟
*شہری فرائض ادا کریں*
*شہری تکلیف کا سامنا کریں*
*شہری ٹیکس ادا کریں*
*شہری حکومت کا خزانہ بھریں*
اور حکومت ہمارے ٹیکسوں سے عیاشیاں کرے

*حالات تبدیل ہونے چاہئیں*

صحیح بخاریکتاب: جھگڑوں کا بیانباب: جب حال معلوم ہو جائے تو مجرموں اور جھگڑے والوں کو گھر سے نکال دینا۔حدیث نمبر: 2420حدی...
27/09/2025

صحیح بخاری
کتاب: جھگڑوں کا بیان
باب: جب حال معلوم ہو جائے تو مجرموں اور جھگڑے والوں کو گھر سے نکال دینا۔
حدیث نمبر: 2420

حدیث نمبر: 2420 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شُعْبَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى مَنَازِلِ قَوْمٍ لَا يَشْهَدُونَ الصَّلَاةَ، ‏‏‏‏‏‏فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ.

ترجمہ:
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن عدی نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے سعد بن ابراہیم نے، ان سے حمید بن عبدالرحمٰن نے، ان سے ابوہریرہ (رض) نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، میں نے تو یہ ارادہ کرلیا تھا کہ نماز کی جماعت قائم کرنے کا حکم دے کر خود ان لوگوں کے گھروں میں جاؤں جو جماعت میں حاضر نہیں ہوتے اور ان کے گھر کو جلا دوں۔

Translation:
Narrated Abu Hurairah (RA):
The Prophet ﷺ said, "No doubt, I intended to order somebody to pronounce the Iqama of the (compulsory congregational) prayer and then I would go to the houses of those who do not attend the prayer and burn their houses over them."

صحیح البخاریکتاب: جہاد اور سیرت رسول اللہ  ﷺباب: باب: جو رکاب پکڑ کر کسی کو سواری پر چڑھا دے یا کچھ ایسی ہی مدد کرے اس ک...
26/09/2025

صحیح البخاری
کتاب: جہاد اور سیرت رسول اللہ ﷺ
باب: باب: جو رکاب پکڑ کر کسی کو سواری پر چڑھا دے یا کچھ ایسی ہی مدد کرے اس کا ثواب۔
حدیث نمبر: 2989

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ سُلَامَی مِنْ النَّاسِ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ کُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ يَعْدِلُ بَيْنَ الِاثْنَيْنِ صَدَقَةٌ وَيُعِينُ الرَّجُلَ عَلَی دَابَّتِهِ فَيَحْمِلُ عَلَيْهَا أَوْ يَرْفَعُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ وَالْکَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ وَکُلُّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَی الصَّلَاةِ صَدَقَةٌ وَيُمِيطُ الْأَذَی عَنْ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ

ترجمہ:
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالرزاق نے خبر دی، کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں ہمام نے اور ان سے ابوہریرہ (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا انسان کے ہر ایک جوڑ پر صدقہ لازم ہوتا ہے۔ ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے۔ پھر اگر وہ انسانوں کے درمیان انصاف کرے تو یہ بھی ایک صدقہ ہے اور کسی کو سواری کے معاملے میں اگر مدد پہنچائے، اس طرح پر کہ اسے اس پر سوار کرائے یا اس کا سامان اٹھا کر رکھ دے تو یہ بھی ایک صدقہ ہے اور اچھی بات منہ سے نکالنا بھی ایک صدقہ ہے اور ہر قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے وہ بھی صدقہ ہے اور اگر کوئی راستے سے کسی تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دے تو وہ بھی ایک صدقہ ہے۔

Translation:
Narrated Abu Hurairah (RA):
Allahs Apostle ﷺ said, "There is a (compulsory) Sadaqa (charity) to be given for every joint of the human body (as a sign of gratitude to Allah) everyday the sun rises. To judge justly between two persons is regarded as Sadaqa, and to help a man concerning his riding animal by helping him to ride it or by lifting his luggage on to it, is also regarded as Sadaqa, and (saying) a good word is also Sadaqa, and every step taken on ones way to offer the compulsory prayer (in the mosque) is also Sadaqa and to remove a harmful thing from the way is also Sadaqa."

جب آپ اشاروں پر "ناچنا" بند کردیتے ہیں تب لوگ "شور" مچانا شروع کردیتے ہیں۔
25/09/2025

جب آپ اشاروں پر "ناچنا" بند کردیتے ہیں تب لوگ "شور" مچانا شروع کردیتے ہیں۔

لوگ بدلتے نہیں ۔۔۔وقت کے ساتھ سمجھ میں آتے ہیں 💯🥀
24/09/2025

لوگ بدلتے نہیں ۔۔۔
وقت کے ساتھ سمجھ میں آتے ہیں 💯🥀

ایک عورت چھلانگ لگا کر بس میں سوار ہوئی اور ایک مرد کے برابر نشست پر بیٹھی اسکے پرس نے ساتھ  بیٹھے مرد کو چوٹ پہنچائیمرد...
24/09/2025

ایک عورت چھلانگ لگا کر بس میں سوار ہوئی اور ایک مرد کے برابر نشست پر بیٹھی اسکے پرس نے ساتھ بیٹھے مرد کو چوٹ پہنچائی
مرد خاموش رہا، اس مرد کو خاموش دیکھ کر عورت نے سوال کیا کہ تم میرے پرس سے چوٹ پہنچنے کے باوجود خاموش کیوں رہے؟
مرد مسکرایا اور گویا ہوا :
"ایک معمولی سے چیز کے لیے مجھے برہم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی جبکہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر نہایت مختصر ہے ، کیونکہ میں اگلے اسٹاپ پر اترنے والا ہوں"
اس جواب نے عورت کو بےچین کر دیا اس نے اس مرد سے معافی طلب کی اور جو الفاظ سوچے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہیں
ہم میں سے ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا میں ہمارا وقت بہت مختصر ہے، اس مختصر وقت کو بےجا بحت و تکرار ، حسد، کدورت، چغلی اور دیگر رنجشوں سے تاریک نہیں کرنا چاہیے اور یہ خراب رویے اپنا وقت اور توانائی کی بربادی کا سبب ہوتے ہیں اور دوسروں کی زندگیوں میں بھی زہر گھولتے ہیں۔

کیا کسی نے اپکی دل شکنی کی ہے؟ پرسکون رہیے سفر بہت مختصر ہے💛

کیا کسی نے آپکو دھوکا دیا، ذلیل کیا ہے؟
ریلیکس رہیں ، دباؤ کا شکار نہ ہوں
سفر بہت مختصر ہے💛

کیا کسی نے بلاسبب آپکی بےعزتی کی ہے؟
پرسکون رہیے اور نظرانداز کیجیے
سفر بہت مختصر ہے💛

کیا کسی نے آپ پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا ہے؟
ہرسکون رہیے، نظرانداز اور معاف کیجیے ، انکو اپنی دعا میں یاد رکھیں، اور بغیر صلہ کے ان سے محبت کیجیے
سفر بہت مختصر ہے💛

ہر وہ تکلیف جو کسی دوسرے سے آپکو ملی، درحقیقت وہ اس وقت ہی تکلیف بنتی ہے جب آپ اسکے بارے میں سوچتے ہیں
یاد رکھیے ہمارا ایکدوسرے کے ساتھ سفر بہت مختصر ہے💛

کوئی اس سفر کی طوالت سے واقف نہیں، کل کسی نے نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے اسٹاپ پر کب پہنچ جائیگا

ہمارا سفر بہت مختصر ہے💛

آئیں اپنے خاندان اور دوستوں کی تعریف کریں۔ ان سے ہنسی مذاق کیجیے، انکا احترام کیجیے، محبت کرنے والے اور درگزر کرنے والے بنیں، تکلیف دینے والے مت بنیں۔

کیونکہ سفر بہت مختصر ہے💛

مسکراہٹ بانٹیں ، اپنا سفر اتنی ہی خوبصورتی سے اختیار کریں جیسا آپ اسکو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں
*"ھمارا سفر بہت مختصر ہے"*💛

Address

Bhalwal

Telephone

+923468715310

Website

https://www.tiktok.com/@haidri_arts?_r=1&_d=ea2608adie6bc

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learning the environment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share