Bhimber media & news

Bhimber media & news Bhimber Azad Kashmir News

بریکنگ نیوزسابق وزیر اعظم و تحریک انصاف آزاد کشمیر  کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو  بھمبر سے گرفتار کرلیا گیا،میرپور می...
03/08/2025

بریکنگ نیوز
سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر
سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کرلیا گیا،میرپور میں رکھے جانے کا امکان ۔ ذرائع

03/08/2025

بھمبر
ڈاکٹر حمزہ انور صاحب کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا سیکریٹری انفارمیشن بننے پر مبارک باد

03/08/2025

بریکنگ نیوز : تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر قیوم نیازی سماہنی جنڈی چونترہ سے بھمبر آتے ہوئے گرفتار۔

03/08/2025

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر قیوم نیازی بھمبر ریلی سے گرفتار

31/07/2025

یونین کونسل بھمبر رجانی کے گاؤں بھوتو سیال کے حوالہ سے اپلوڈ کی گئی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی کیا وجہ بنی۔جس میں محکمہ مال کا کردار سامنے لگایا گیا۔اور تحصیلدار ،گرداور،حلقہ پٹواری کو معطل کرنے کا مطالبہ اور دھرنہ دینے کا لکھا گیا۔اہل علم روشنی ڈالیں۔
پوسٹ اپلوڈ کرنا اور تھوڑے وقت میں ڈیلیٹ کرنا کیا سیاسی اثر،یا سوسائٹی مالک،یا محکمہ مال کا پریشر برداشت نہ ہوا۔اسں پر کمنٹس دیں۔
یا حقائق غلط تھے یا پھر پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر بے شمار
سوالات جنم لے رہے ہیں۔
قبل ازیں بھی ساجد پٹواری کے حوالہ سے پوسٹ اپلوڈ کی گئی اس انکوائری میں بھی پٹواری کو بے گناہ قرار دیا گیا۔
پوسٹ اپلوڈ کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی کے لیے بھی ہدایت جاری ۔
اب پوسٹ پر صحافی یا درخواست دہندہ معافی مانگیں گے یا کاروائی کا سامنا کریں گے۔ ؟؟؟

فیک آئی ڈیز کے خلاف آپریشن شروعفیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ...
18/07/2025

فیک آئی ڈیز کے خلاف آپریشن شروع
فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ،
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سیاب احمد عباسی کی زیر نگرانی باغ پولیس کی میڈیا مانیٹرنگ جاری،
محرم الحرام میں مذہبی منافرت کی روک تھام کے بعد مختلف جعلی آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ،

انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی باغ رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ تفتیشی افیسر اشتیاق عباسی کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقادر ولد عبدالقدیر خان سکنہ ڈھل قاضیاں باغ کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
ملزم معصوم معصوم اور کشمیری شہزادی کے نام سے فیک آئی ڈیز بنا کر مختلف لڑکیوں کو بلیک میل کرتا رہا ہے ،
اس کے علاوہ لوگوں کی فیس بک آئی ڈیز کو ہیک کر کے بھی بلیک میل کرتا تھا۔
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو انتہائی محتاط انداز میں استعمال کریں کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ،اداروں/ معتبر شخصیات کی تضحیک یا بلیک میلنگ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔
اپنے ارد گرد ایسے اوباش صفت لڑکوں پر نظر رکھیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں ،
کالج اور یونیورسٹی کی طالبات اور جاب کرنے والی خواتین سے گزارش ہیکہ ایسے عناصر سے بلیک میل ہونے کے بجائے اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر کمپلین کریں تاکہ ایسے عناصر کی روک تھام کی جا سکے ۔ترجمان پولیس با غ

16/07/2025

محکمہ مال کے پٹواری ساجد حسین کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹ گردش کر رہی ہے اس کا حقائق کے ساتھ دور تک کا واسطہ نہیں ہے۔لیکن یونین کونسل کسچناتر کے رہائشی اور حکومتی لاڈلے کی مرضی کے مطابق رپورٹ جاری نہ ہو سکی۔جس پر حکومتی لاڈلے نے پٹواری ساجد کو بلیک میل کرنے کے لیے یہ جھوٹی درخواست دائر کروائی۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار باسط مشتاق،عامر جنجوعہ،چوہدری حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا واقعہ آج سے 2 سال قبل بھی اٹھایا گیا جس پر سائل درخواست دہندہ نے اپنا بیان حلفی بھی دے رکھا ہے کہ مجھ سے کسی بھی شخص نے کسی سرکاری ملازم کے نام کے پیسے نہ مانگے ہیں اور نہ ہی میں نے کسی کو رقم دی ہے۔البتہ میرے علم کے مطابق یہ سب ڈرامہ ایک حکومتی لاڈلے کی مرضی کی رپورٹ نہ ملنے پر کیا گیا ہے۔ایک طرف سچی اور ریکارڈ کے مطابق کی متعلقہ پٹواری نے رپورٹ دی جس حکومتی لاڈلے نے پیچھے بیٹھ کر یہ ڈرامہ بازی شروع کر وا دی۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اور انشاء اللہ اس بار بھی متعلقہ پٹواری کی جیت ہو گی۔اس طرح کی جھوٹی درخواستیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگوانے سے رپورٹ مرضی کی نہیں مل سکتی۔میں ان بلیک میلر حکومتی لاڈلوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں۔کہ ایک طرف تم درویش کا لفظ بھی لکھتے اور بولتے ہو۔دوسری جانب مطلب کی رپورٹ کی ڈیمانڈ کرتے ہو۔دوغلی پالیسی چھوڑو اللہ سے ڈرو۔اور اس انکوائری میں بھی ساجد حسین سرخرو ہو گا۔تمھاری مطلب کی رپورٹ انشاء اللہ تجھے کسی صورت نہیں ملے گی۔اور میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے لاڈلوں کو پابند کریں جو متعلقہ محکمہ جات پر اپنی مرضی سے کام کروانا چاہتے ہیں۔
اور ساتھ ساتھ یہ سارا ڈرامہ اس وجہ سے بنایا گیا ہے شاملات بدوں قبضہ سینکڑوں کنال گرداوری کا متعدد بار مطالبہ جس کو بعد از موقع ملاحظہ افسران نے بھی مسترد کر دیا کے دکھ میں درخواست دی گئی ہے۔

16/07/2025

قدرت کا حسین نظارہ بڑالی ڈیم آزاد جموں و کشمیر 🍁

16/07/2025

موسم
اگلے 3 دن کے دوران آزاد کشمیر بھر میں بارشوں کا امکان ہے!! تمام اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران میرپور، بھمبر، کوٹلی، سدھنوتی، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، پونچھ ضلع، اور ہٹیاں بالا میں اچھی بارش کا امکان ہے کچھ علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے!!! محتاط رہیں!!
ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں!!
ضروری سفر سے پہلے راستوں کے معلومات ضرور لے لیں ۔۔موٹرسائیکل سوار اپنے ساتھ برساتی ضرور رکھیں ۔۔۔

Address

Bhimber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhimber media & news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share