Rose FM 90.5 Bhimber

Rose FM 90.5 Bhimber Official page of Rose fm 90.5 Bhimber.The voice of your choice.

This Page is of RADIO FM 90.5 Bhimber.Where Quality music is played 24 hours....
Bhimber is also known as Bab-e-Kashmir (Door to Kashmir), due to its geographical location of the city. The area is very rich in archaeological remains due to its strategic location, it lies on the route that was followed by the Mughal Emperors for their frequent visits to the Kashmir Valley.

25/12/2020

Waoo

17/09/2020
10/08/2020

This page cover all updates & News of Cricket World & also contains content from other sports, current affairs ,memes & jokes

30/06/2020

Most irritating moment😜

29/03/2020

بھمبر ،آزادکشمیر کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہے. کسی دور میں بھمبر کو ایک ریاست کا درجہ حاصل تھا۔ بطور ریاست، بھمبر دارالخلافہ تھا۔ موضع کسچناتر، بھمبر نالہ کے ساتھ کا علاقہ تحصیل مناور کہلاتا تھا اور یہ ریاست بھمبر کا حصہ تھے۔ مغل دور حکومت میں بھمبر کو خاصی اہمیت حاصل تھی۔ مغل حکمران بھمبر سے ہوتے ہوئے سرینگر جاتے تھے ان کے دور حکومت کی تعمیرات جن میں باغسر قلعہ، قلعہ منگل دہی، قلعہ در ھال، قلعہ کھمباہ، باولیاں، چنگس سرائے، سعدآباد سرائے، بھمبر سرائے موجودہ پرانی کچہری اس کے علاوہ دوسری تعمیرات جو اب اپنی اصل حالت میں موجود نہیں ہیں جن میں مغلیہ مسجد بھمبر رجانی اور بنگلے شامل ہیں۔ مغل بادشاہ جہانگیر لاہور کے سفر پر روانہ تھےجب ان کی وفات ہوئی تو جسں مقام پر انہیں موت آئی وہ بنڈالہ جوگی ہٹیاں کا مقام ہے اور یہ بھمبر کی تحصیل سماہنی میں لائن آف کنٹرول پر واقع ہے۔ لاری اڈاکےساتھ ملحقہ بازار بھمبر کا قدیم بازار ہے جہاں 1947 سے پہلے %98 ہندو تاجر تھے۔بازار کے ساتھ ملحقہ محلہ بھمبرکا قدیم محلہ ہے جہاں ہندو رہائش پذیر تھے۔ڈوگرہ دور حکومت میں بھمبر میں ایک سکول تعمیر کیا گیا۔ جس میں بھمبر، برنالہ اور سمانی کے لوگ تعلیم حاصل کرتے تھے۔ 1947 سے پہلے بھمبر میں ہندو طاقتور اور مسلمان کمزور تھے۔ پاکستان بننے کے بعد بھمبر شہر میں شدید جنگ ہوئی، گلیاں نالے اور کنویں لاشوں سے بھر گئے۔ ان مجاہدین کے اللہ درجات بلند کرے جنہوں نے دو بدو لڑائی میں بھمبر کو آزاد کروایا۔1998،1971،1965 میں بھمبر کے حریت پسندوں نے لازوال قربانیاں دی۔ وہ تاریخ کا درخشاں باب ہیں۔ بھمبر کے مجاہدین 1988 میں شروع ہونے والی تحریک آزادی میں سری نگر ،جموں، راجوری اور پیر پنجال کے پہاڑوں میں دھرتی ماں کی ناموس پر قربان ہوئے۔اپنے شیروں پر قوم کو اور اسلام کو فخر ہے۔
موجودہ ضلع بھمبر کی تین تحصیلیں ہیں جن میں بھمبر،سماہنی اور برنالہ شامل ہیں۔ تحصیل برنالہ جو ہیڈمرالہ اور چھمب کے قریب ہے۔ تحصیل بھمبر سرائے عالمگیر کھاریاں اور گجرات کے مختلف علاقوں کے ساتھ لگتی ہے۔ منگلاڈیم تحصیل بھمبراور تحصیل سمانی کے مغرب میں واقع ہے۔ تحصیل سماہنی لائن آف کنٹرول کے ساتھ ہے سماہنی سے نوشہرہ جو مقبوضہ کشمیر میں واقع ہے ،چھے کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔سماہنی کے اونچے مقامات سے راجوری، سندر بنی،بیری پتن، ریاسی، جموں اکھنور کی رونمائی کی جاسکتی ہے۔ بھمبر کےاطراف میں بہنے والا بالا، بھمبر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے جس کا پانی چناب میں شامل ہوتا ہے۔ ضلع بھمبر کی حدود میں مقبوضہ کشمیر سے نکلنے والے دریائے توی کا زور دیکھنے والا ہے،نیلگوں پانی اٹھکیلیاں کرتا ہے۔دریائے توی ہیڈمرالہ میں شامل ہوتا ہے۔ بھمبر کو باب کشمیر بھی کہتے ہیں۔ جنڈی چونترہ کے مقام پر آدھی ڈھک کے نام سے ایک درہ ہے جہاں سے سرینگر کشمیر 100 میل اور لاہور بھی 100 میل ہے۔ بھمبر شہر مختلف برادریوں کا امتزاج ہے۔1948-1947 کہ مہاجرین بھی کافی تعداد میں ہیں۔ ضلع بھمبر میں پوٹھوہاری، پنجابی اور پہاڑی زبانیں بولی جاتی ہیں۔1955 کے بعد تحصیل بھمبر میں نہر نکالنے کا بھی بندوبست ہوا مگر وہ پراجیکٹ کھنڈر بن گیا زیر استعمال نہ رہ سکا۔ آزاد کشمیر میں ضلع بھمبر زرعی لحاظ سے اپنا ایک منفرد اور خاص مقام رکھتا ہے۔ جہاں مکئی،گندم،باجرہ کی وافر کاشت کی جاتی ہے،اور پنجاب کی منڈیوں میں جاکر اناج فروخت کیا جاتا ہے، اگر حکومتی
توجہ اور سرپرستی حاصل ہو تو بڑی مقدار میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر فصلوں کی ضلع بھر میں کاشت کی جاسکتی ہے۔ بھمبر کے جنگلات خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ بھمبر ضلع آموں کے لحاظ سے بھی نہایت مشہور و معروف ہے۔ مگر اب سندھ کے فارمی آم آنے کی وجہ سے لوکل آم کی مارکیٹ کم ہوگئی ہے۔ خوبصورت مقامات میں جنڈی چونترہ، کڈیالہ، باغسر، اوپی سرسالہ، چھمب، دریائے توی، خواجہ پیر، جوگی ہٹیاں، سونا، پیرگلی،وادی بنڈالہ، سیری، کھمباہ، باباشادی شہید دربار اور وٹالہ قابل دید ہیں۔ اس وقت بھمبرمیں بوائز اور گرلز دونوں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالجز ہیں اور مسٹ یونیورسٹی کا کیمپس بھی ہے۔ اللہ پاک بھمبر کو ترقی دیں اور اس کے رہنے والوں کو ھمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔آمین!

Address

Rose Valley
Bhimber
0000

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

00925828472905

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rose FM 90.5 Bhimber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rose FM 90.5 Bhimber:

Share

Category