Nadeem Sabir vlogs

Nadeem Sabir vlogs خوش رہیں خوشیاں بانٹیں اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں

29/11/2025

خون حسین کی قسم
یہی ہے ارض کربلا
لاکھوں یزید ہیں یہاں
کلمہ حق اٹھا کہ دیکھ

14/11/2025

Bhimber State Azad Jammu Kashmir

03/11/2025

شہداء عوامی حقوق تحریک ریاست جموں کشمیر ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے کہ انہوں نے ظالم کے آگے جھکنے کے بجائے سینے پر گولیاں کھا کر ریاست جموں کشمیر کا سر فخر سے بلند کر دیا ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ آئیندہ بھی ظالمانہ کرپٹ بوسیدہ نظام کے خلاف جدوجھد کریں گے اور اسکو نہیں چلنے دیں گے انشاء اللہ ریاست جموں کشمیر کی غیرت مند باشعور باجرات محب وطن عوام زندہ باد ریاست جموں کشمیر زندہ باد

شہدائے عوامی حقوق 2024/25 کی عظمتوں کو سلام 9 مئی 2023 کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے لئے مزاحمت کاروں کی دھرتی راولاکوٹ ...
01/11/2025

شہدائے عوامی حقوق 2024/25 کی عظمتوں کو سلام

9 مئی 2023 کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے لئے مزاحمت کاروں کی دھرتی راولاکوٹ سے ایک پر امن تحریک کا آغاز ھوا۔
چند ماہ یہ تحریک تینوں ڈویژن میں ریاست گیر تحریک بن گئی۔

گزشتہ ڈھائی سالوں سے جاری اس پر امن جدوجھد نے کشمیری عوام کو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر جمع کردیا۔ اس جدوجہد میں عوام کا اخلاص اور جان، مال و وقت کی قربانی قابل تحسین ہے۔

حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ماضی میں معاہدہ جات کیے۔ نوٹیفکیشن جاری کیے لیکن بجائے اسکے کہ ان پر عمل درآمد کیا جاتا۔ اسمبلی میں موجود حکمران طبقات و سربراہان سیاسی جماعتوں نے پہلے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر الزامات لگائے۔ جب عوام نے اسے مسترد کیا۔ تو حکمران اشرافیہ نے کشمیری عوام کی آوازوں کو دبانے اور پر امن عوام کو کچلنے کے لیے پاکستان سے فورسز منگوائی گئی اور نہتے و پر امن عوام پر ریاستی دہشت گردی کرتے ھوئے گولیاں برسائی گئی، جسکے نتیجے میں ڈیڑھ درجن کے قریب افراد کو اسٹیٹ فائرنگ کرتے ہوئے شہید کردیا گیا اور سینکڑوں افراد کو زخمی کردیا گیا۔

عوام پچھلے 78 سالوں سے استحصالی نظام کا شکار ہیں۔ اور اب موجودہ تحریک میں عوام شعوری و فکری طور پر بیدار ھو چکے ہیں۔
عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر جدوجھد کر رہےہیں۔ جدوجھد کا یہ مقدس سفر اب رک نہیں سکتا۔

شہدائے جموں کشمیر اور شہدائے عوامی حقوق ریاست جموں کشمیر کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی قربانیوں کے طفیل پوری قوم استفادہ حاصل کر رہی ہے اور انشاء اللہ حاصل کرے گئی۔

ھم سب کا فرض بنتا ہے کہ ھم شہداء کے مشن کی تکمیل کے لئے ناقابل مصالحت جدوجھد جاری رکھیں۔ اور انکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ھوں۔ اور ساتھ شہداء کے قاتلوں کو یاد رکھیں۔ جنہوں نے اپنی مراعات اور مفادات کے لیے ماؤں کے لخت جگر چھین لئے۔

شہدائے عوامی حقوق کی جراتوں اور عظمتوں کو سلام پیش ھو، اور ساتھ زخمیوں کی قربانیوں کو بھی سلام پیش ھو۔

ھر مدعی کے واسطے یہ دارو رہسن کہاں
یہ بلند رتبہ ملا جسکو مل گیا
سردار عمر نذیر

Address

Bhimber

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nadeem Sabir vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nadeem Sabir vlogs:

Share