20/08/2026
راشد منہاس شہید — وطن کی خاطر لازوال قربانی
20 اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ جب دشمن کے ہاتھوں طیارہ اغوا ہونے کا خطرہ پیدا ہوا تو انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر طیارے کا رخ بدلنے کی کوشش کی اور بالآخر اسے گرا کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا۔
ان کی بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں بعد از شہادت نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
راشد منہاس شہید صرف ایک نام نہیں، وطن سے وفا، جرات اور قربانی کی روشن مثال ہیں۔ 🇵🇰
#شہید