Sindh university jamshoro posts

Sindh university jamshoro posts crashes and confusions sindh university

23/08/2026

29/07/2026

`یونیورسٹی آف سندھ جامشورو`

*سندھ یونیورسٹی جامشورو نے تعلیمی سال 2027 کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا*

`کلاسز 4 جنوری سے شروع ہوں گی`

جامشورو: جامعہ سندھ یونیورسٹی جامشورو نے منگل کے روز وائس چانسلر فتح مری (تمغۂ امتیاز) کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعلیمی سال 2027 کے لیے بیچلر ڈگری پروگرامز اور بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلوں کا شیڈول حتمی طور پر منظور کر لیا۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر مین کیمپس ستار شاہ، پرو وائس چانسلر دادو کیمپس انیلا سومرو، رجسٹرار ساجد قیوم میمن، ڈائریکٹر ایڈمیشنز ایاز کیریو، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹر فنانس، دونوں کنٹرولرز آف ایگزامینیشنز، سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر کے ڈائریکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز سینٹر کے ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر تعلیمی سال 2027 کے لیے بیچلر ڈگری پروگرامز اور بی ایس تھرڈ ایئر کے داخلوں کا شیڈول منظور کر لیا۔

*منظور شدہ شیڈول کے مطابق داخلہ مہم کا آغاز 9 اگست 2026 کو اشتہار کی اشاعت سے ہوگا.*

*جبکہ یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیشن ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن 10 اگست 2026 سے شروع ہوگی۔*

آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

*بیچلر ڈگری پروگرامز کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 4 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوگا*

*جبکہ ایل ایل ایم ایوننگ ڈگری پروگرام کا پری انٹری ٹیسٹ یکم نومبر 2026 کو لیا جائے گا۔*

پہلی عارضی میرٹ/سلیکشن لسٹ 10 نومبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔

*امیدوار 10 سے 12 نومبر 2026 تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے*

*جس کے بعد نظرثانی شدہ پہلی عارضی میرٹ لسٹ 15 نومبر 2026 کو شائع کی جائے گی۔*

منتخب امیدوار 16 سے 27 نومبر 2026 تک داخلہ فیس جمع کرائیں گے اور مطلوبہ دستاویزات، جن میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، ڈومیسائل، پی آر سی اور مارک شیٹس شامل ہیں، جمع کرائیں گے۔

دوسری عارضی میرٹ لسٹ یکم دسمبر 2026 کو جاری ہوگی۔

*2 دسمبر کو اعتراضات نمٹائے جائیں گے اور 3 دسمبر 2026 کو نظرثانی شدہ دوسری میرٹ لسٹ شائع کی جائے گی۔*

اس فہرست کے منتخب امیدوار 4 سے 11 دسمبر 2026 تک فیس جمع کرا سکیں گے۔

*تیسری عارضی میرٹ لسٹ اور خالی نشستوں کے لیے پہلی خصوصی فہرست 15 دسمبر 2026 کو جاری ہوگی*

*جبکہ فیس جمع کرانے کی مدت 15 سے 19 دسمبر 2026 ہوگی۔*

چوتھی عارضی میرٹ لسٹ اور خالی نشستوں کے لیے دوسری خصوصی فہرست 22 دسمبر 2026 کو جاری کی جائے گی

*جبکہ فیس 22 سے 26 دسمبر 2026 تک جمع کرائی جا سکے گی۔*

پانچویں عارضی میرٹ لسٹ اور خالی نشستوں کے لیے تیسری خصوصی فہرست 29 دسمبر 2026 کو شائع کی جائے گی

*جبکہ منتخب امیدوار 29 دسمبر 2026 سے 2 جنوری 2027 تک داخلہ فیس جمع کرا سکیں گے۔*

منظور شدہ شیڈول کے مطابق تعلیمی سال 2027 کی کلاسز 4 جنوری 2027 سے باقاعدہ شروع ہوں گی۔

*وائس چانسلر نے تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی کہ داخلہ عمل کے ہر مرحلے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور درخواست گزاروں کو شفاف، مؤثر اور میرٹ پر مبنی نظام کے تحت ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔*

Address

Bhiria

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh university jamshoro posts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share