
31/08/2025
جب جذبہ خدمت ہو، تو وسائل کی کمی بھی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی
بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں جہاں ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی تھی، وہاں نمیر ٹی وی نے امید کی کرن بن کر کام کیا۔
اس چینل کے بانی نجیب اللہ نجيب نے اپنی جوانی، جذبہ اور صحافتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف حالات کی درست تصویر دنیا کے سامنے رکھی بلکہ متاثرہ لوگوں کی آواز بھی بنے۔ ایسے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی نہ صرف ان کے کام کو سراہتی ہے بلکہ پورے علاقے میں مثبت تبدیلی کا پیغام بھی دیتی ہے۔
ریلیف سرگرمیوں کی کوریج۔۔۔۔مقامی مسائل کو اجاگر کرنا ْ۔۔۔سچائی، دیانت اور خدمت کا عزم ان کے چند ایسے خصوصیات ہیں جس کے وجہ وہ آج مقبول خاص و عام ہے۔
نجیب اللہ نجيب کی محنت اور لگن نے انہیں نہ صرف مقبولیت دلائی بلکہ اسےعوامی اعتماد بھی حاصل ہوا۔
ہم ان کی خدمات کو دل سے سراہتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
بونیر کو آپ پر فخر ہے۔
Namair Tv