
19/11/2024
کچھ گھنٹہ پہلے سٹیفا نہر جرندو سٹاف (طوطالئ) میں ڈوب جانے والے نوجوان کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکال لیا ہے نوجوان کا نام رحیم زادہ ہے والد کا نام میر زادہ ہے ضلع بونیر کے گاؤں کلیاڑئ سے انکا تعلق ہے پچیس سال کا نوجوان ہے مگر آج تھوڑی سی بے احتیاطی کیوجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا یہ ایک حقیقت ہے کہ موت جہاں لکھی گئی ہو تو بندہ تقدیر وہاں لے جاتا ہے
یہ نوجوان آج صبح عبید پٹرول پمپ میں موجود نائی خانے میں حجامت کرنے کے عرض سے جاتے ہے وہاں نائی سے حجامت کرنے کے پیسوں کے بارے میں پوچھتے ہے نائی حجامت کرنے کے سو روپے بتاتے ہے نوجوان نائی خانے سے باہر نکلتا ہے کہ یہ رقم تو زیادہ ہے جرندو سٹاف میں ایک دکان میں جاتا ہے وہاں سے بلیڈ وغیرہ خریدتا ہے اور سٹیفا کے کنارے بیٹھ جاتا ہے اور خود حجامت کرنے لگتا ہے آج کل سٹیفا میں پانی کی بہاؤ تھوڑا کم ہے تو یہ نوجوان پانی لینے کے لیے جھک جاتے ہے اسی دوران اسکا پاؤں پھسل جاتا ہے دور دراز جگہ سے ایک آدمی کی نظر اس پر پڑجاتا ہے وہ دوڑ کر آجاتا ہے مگر بہت دیر ہوجاتا ہے
اللہ تعالیٰ اسکو جنت الفردوس نصیب فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل آمین