Malak Pur News

Malak Pur News ہمارے لوگ، ہماری خبر ـــــــــــــ (یونین کونسل ملک پور)

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
18/08/2026

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
16/08/2026

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

آکسفورڈ سکول ملک پور میں 15 اگست 2025 کے ہولناک سیلاب میں شہید ہونے والے افراد، بالخصوص سکول کے 7 ننھے طلبہ کے ایصالِ ثو...
15/08/2026

آکسفورڈ سکول ملک پور میں 15 اگست 2025 کے ہولناک سیلاب میں شہید ہونے والے افراد، بالخصوص سکول کے 7 ننھے طلبہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ سکول کی تمام جماعتوں میں قرآن خوانی کی گئی اور شہداء کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
آکسفورڈ سکول انتظامیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ننھے چراغ بجھے نہیں، بس اوجِ نور کو پا گئے؛ جو پل بھر میں بچھڑ گئے، وہ دلوں میں ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے۔ ان معصوم طلبہ کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
سکول میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے منور فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والدین و لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ علاقے کو ہر قسم کی قدرتی آفات، آزمائشوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین۔

ایک سال قبل 15 اگست 2025 کو آنے والے خوفناک سیلاب میں شہید ہونے والے بشونئ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے القلم ماڈل سکو...
15/08/2026

ایک سال قبل 15 اگست 2025 کو آنے والے خوفناک سیلاب میں شہید ہونے والے بشونئ کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے القلم ماڈل سکول، بشونئ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

15/08/2026

ایک سال پہلے آنے والے تباہ کن سیلاب کے دن گاؤں ملک پور کا ایک منظر

پچھلے سال 15 اگست کا دن بونیر کے لیے ایک ایسی قیامت بن کر آیا جسے یاد کر کے آج بھی روح کانپ اٹھتی ہے۔ یونین کونسل ملک پو...
15/08/2026

پچھلے سال 15 اگست کا دن بونیر کے لیے ایک ایسی قیامت بن کر آیا جسے یاد کر کے آج بھی روح کانپ اٹھتی ہے۔ یونین کونسل ملک پور کے گاؤں بشونئی، یونین کونسل پاچا، ولیج کونسل بٹئی کے علاقے قادر نگر کے ساتھ ساتھ چغرزئی اور گوکند کی بستیوں پر ایک ساتھ تباہی کے وہ پہاڑ ٹوٹے جن کا تصور بھی ممکن نہ تھا۔ قادر نگر، بشونئی اور چغرزئی میں پورے کے پورے گھر سیلاب کے سرکش ریلوں میں بہہ گئے اور لمحوں میں ہنستی مسکراتی بستیاں ویرانے میں بدل گئیں۔
اس المناک سانحے کی پہلی اطلاع بشونئی کے عاشق علی کے ویڈیو پیغام سے ملی، جس میں انہوں نے بتایا کہ "بشونئی کا آدھا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے"۔ پہلے پہل تو اس خبر پر یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا، لیکن لمحہ بہ لمحہ سامنے آنے والی دلخراش اطلاعات نے حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔
سیلاب کی سرکش موجوں کے سامنے لوگوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر اپنوں کو بچانے کی ممکن کوششیں کیں۔ اس تلاطم میں جہاں کچھ لوگ اپنوں کو بچانے میں کامیاب رہے، وہاں ظہور احمد جیسا خوبصورت، خلیق اور سب کا پیارا دوست دوسروں کو بچاتے بچاتے خود شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گیا۔ ان بے رحم موجوں نے نہ معصوم بچوں کو دیکھا، نہ خواتین کا لحاظ کیا اور نہ بزرگوں پر رحم کھایا۔ ملک پور کے آکسفورڈ سکول میں جب پانی داخل ہوا تو اساتذہ بچوں کو بچانے میں لگ گئے، جہاں تین معصوم بچے جامِ شہادت نوش کر گئے اور پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔
کس کس کا درد بیان کریں اور کس کس کے غم کو روئیں؟ بشونئی کا معصوم اذان—جس کے ماں، باپ، بھائی اور بہن سب اس سیلاب میں درجۂ شہادت پا گئے—آج تنہا ہو کر کٹھن زندگی کی راہوں پر کھڑا ہے۔ قادر نگر کے عمر کے پورے خاندان نے داعیِ اجل کو لبیک کہا، بشونئی کے نواز یوسفزئی کے گھر سے 18 اور احمد صغیر کے گھر سے 20 کے قریب افراد جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ ندیم کا پورا گھرانہ اس بچھڑنے کے غم سے نڈھال ہوا۔ کئی گھروں میں صرف ایک یا دو افراد ہی پیچھے رہ گئے جو آج بھی اپنے پیاروں کے بغیر کٹھن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اسی طرح ناجردرہ کے قاری انور گل، جو پردیس سے وطن لوٹے تھے اور کچھ ہی دنوں میں واپس جانے والے تھے، بشونئی میں اپنے دوست سے ملنے گئے اور وہیں رفیقِ اعلیٰ سے جا ملے۔ ملک پور کے مولانا جمیل احمد جو سیلاب کے اس بے رحم ریلے سے زخمی حالت میں تو زندہ نکل آئے تھے، مگر بعد میں انہی زخموں اور صدمات کی تاب نہ لاتے ہوئے جہاںِ فانی سے رخصت ہو کر شہداء کے قافلے میں جا شامل ہوئے۔
ایسے قیامت خیز اور دلدوز مناظر بونیر نے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے اور دعا ہے کہ آگے بھی کبھی نہ دیکھے۔
ربِ کریم بونیر کے تمام شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگواروں کو صبرِ جمیل دے اور ہمارے پیارے علاقے کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
ملک پور نیوز

14/08/2026

نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے مالی معاونت کہاں سے آتی ہے؟ ملک جبران نے بتادیا

میری طرف سے تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی مبارک ہو، وزیر زادہ
14/08/2026

میری طرف سے تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی مبارک ہو، وزیر زادہ

جمعۃ المبارک ـــــــ 29 صفر 1448 ہجری
14/08/2026

جمعۃ المبارک ـــــــ 29 صفر 1448 ہجری

ملک پور فیڈر میں ایک ہفتے سے موجود فالٹ کافی تلاش کے بعد معلوم کرکے کلیئر کردیا گیا، جس کے بعد دوکڈہ، کوگا، پولانڈ، ملنگ...
13/08/2026

ملک پور فیڈر میں ایک ہفتے سے موجود فالٹ کافی تلاش کے بعد معلوم کرکے کلیئر کردیا گیا، جس کے بعد دوکڈہ، کوگا، پولانڈ، ملنگ درہ اور جواڑئ کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی، ملک عبید۔

Address

Bunerwal
19290

Telephone

+923466666094

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malak Pur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share