Voice Of Yousafzai

Voice Of Yousafzai Yusufzai is the largest tribe of Pashtuns living in Pakistan, especially in Swat, Swabi, Mardan, Batgram, Malakand, and Buner areas of Jahangirkhel Yusufzai.

In this page only you will find post video about Pakistani and especially Yousafzai۔

17/07/2025
اگر پاکستان جیسے اسلامی اور نظریاتی ملک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کو — جو کہ:عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے وا...
22/06/2025

اگر پاکستان جیسے اسلامی اور نظریاتی ملک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص کو — جو کہ:

عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے والا،

70 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کا حامی،

اور قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والا ہے —

"امن کا داعی" یا "امن کا سفیر" قرار دیا جائے، تو یہ نہ صرف اخلاقی دیوالیہ پن ہے بلکہ قومی غیرت، نظریاتی اساس، اور مظلوم فلسطینیوں کی قربانیوں سے کھلی غداری ہے۔

یہ اقدام:

1. پاکستان کے آئینی و نظریاتی تشخص کے خلاف ہے، جو ہمیشہ مظلوم امت مسلمہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

2. امت مسلمہ اور خاص طور پر فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

3. پاکستانی عوام کے جذبات اور نظریاتی وابستگی کو شدید مجروح کرتا ہے۔

دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے:

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا،

فلسطینی امداد بند کی،

اسرائیلی جارحیت کی حمایت کی،

اور "ڈیل آف دی سنچری" کے ذریعے فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کی کوشش کی۔

ایسے شخص کو پاکستان کی جانب سے امن کا تمغہ دینا یا امن کا داعی قرار دینا، پاکستان کی پالیسیوں، عوامی جذبات، اور اسلامی دنیا میں مقام کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

پاکستان کو چاہیے کہ وہ:

مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہو،

ظالموں سے فاصلہ رکھے،

اور اپنے نظریاتی اصولوں کو قومی مفادات پر قربان نہ کرے۔

ورنہ تاریخ گواہ ہے کہ ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے والے قومیں کبھی سرخرو نہیں ہوتیں۔

21/06/2025

پاکستان میں 61 سال بعد سب سے زیادہ گرم مارچ، اپریل اور مئی ریکارڈ پر آ چکے ہیں۔ ہم دنیا کے اُن 10 ممالک میں شامل ہیں جہاں موسم کی تبدیلی سب سے تیزی سے ہو رہی ہے۔ پچھلے صرف 12 سالوں میں ہمارے ملک کا درجہ حرارت 4 ڈگری بڑھ چکا ہے، جب کہ پچھلے پچاس سال میں یہ اضافہ صرف 3 فیصد تھا۔ یہ الارم نہیں، وارننگ ہے۔

اس بحران کا ایک ہی سادہ، پائیدار اور فوری حل ہے — درخت۔

ہمارے گھروں کے خالی کونوں سے لے کر گلیوں، محلوں، کالونیوں اور سڑک کنارے تک، جہاں بھی تھوڑی سی زمین نظر آئے، وہاں درخت یا پودا لگائیں۔ اگر پھلدار درخت ہوں تو یہ نہ صرف سایہ دیں گے بلکہ خوراک کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ یہ انسانی اور ماحولیاتی بھوک دونوں کا علاج ہیں۔

اب اگر ہم نے درختوں کی اہمیت کو نہ سمجھا، تو اگلی نسل کا سوال نہیں، ہم خود اگلے سال مزید خوفناک گرمیوں کا سامنا کریں گے۔ آج جو بیج ہم زمین میں نہیں بوئیں گے، وہ کل ہمارے بچوں کے لیے سانس لینے کی جگہ نہیں چھوڑے گا۔

اسرائیل امریکہ کا طریقہ واردات غور سے پڑھیں ایک دفعہ ایک کسان نے خربوزے کا باغ لگا رکھا تھا اور گاؤں سے بائر ہی وہ رہتا ...
17/06/2025

اسرائیل امریکہ کا طریقہ واردات غور سے پڑھیں
ایک دفعہ ایک کسان نے خربوزے کا باغ لگا رکھا تھا اور گاؤں سے بائر ہی وہ رہتا تھا باغ کے ایک کونے میں جھونپڑی بنائی ہوئی تھی اپنا گزر بسر ادھر ہی کرتا تھا لوگ آتے اس سے خربوزے خرید کر لے جاتے ایک دفعہ دوسرے گاؤں کے ایک چوہدری صاحب کا گزر ادھر سے ہوا ان کے ساتھ ایک مولوی صاحب ایک گاؤں کا میراثی بھی تھا جب خربوزے کے باغ کے نزدیک سے گزرے تو میراثی نے کہا چوہدری صاحب خربوزے بہت اچھے ہیں آپ بیٹھیں میں توڑ کر لاتا ہوں چوہدری صاحب اس بات سے لا علم تھا کہ یہ باغ کس کا ہے میراثی نے خربوزے توڑے اور تینوں بیٹھ کر کھانے لگے کہ باغ کا مالک آگیا اور اس نے پوچھا کہ آپ کون ہیں میراثی نے تعارف کروایا کہ یہ بہت بڑے چوہدری صاحب ہیں اور یہ امام مسجد ہیں اور میں میراثی ہوں ان کا خدمت گار تو باغ کا مالک نے سوچا کہ اگر میں تینوں سے لڑتا ہوں تو یہ تین میں اکیلا تو کیا کروں اس نے دماغ لڑایا اور دونوں کی تعریف کی چوہدری صاحب ماشاءاللہ مولوی صاحب بھی ماشاءاللہ مگر میراثی کو کہا تم نے کیوں توڑے اور میراثی پر حملہ کر دیا وہ دونوں خاموش رہے کیونکہ ان کی تعریف ہو چکی تھی میراثی کی خوب پٹائی کی وہ بے ہوش ہو گیا اس کے بعد اس نے کہا کہ مولوی صاحب تو امام مسجد ہیں ان کی خیر ہے بہت نیک انسان ہیں چوہدری صاحب آپ بتاؤ کیوں خربوزے کھائے پھر چوہدری صاحب کی خوب پٹائی کی وہ بھی بے ہوش ہو گئے آخری باری امام مسجد کی آ گئی بتاؤ تم تو لوگوں کو بتاتے ہو چوری نہیں کرنی خود کیوں کھائے اس کی بھی خوب پٹائی کی وہ بھی بے ہوش ہو گیا ایک ایک کر کے سب کو مارا یہی حال ہمارے مسلمانوں کا ہے امریکہ اسرائیل نے عرب ممالک کو ایک ایک کر کے مار رہا ہے مگر اتنے زیادہ مسلمان ملک جو اسرائیل کے دائیں بائیں موجود ہیں ٹس سے مس نہیں ہو رہے اگر یہی حالت رہی عرب ممالک کو ہوش نہ آیا تو یہودی ان پر غالب آ جائیں گے اور یہ بے سروسامان زندگی گزاریں گے

17/06/2025

تل ابیب پر ایرانی حملے اور اسکے بعد ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد عالمی میڈیا پر مبصرین کہہ رہے ہیں کہ اس سے پہلے کہ امریکہ حملہ کرکے ایرانی ایٹم بم تباہ کرے،ممکن ہے کہ ایران اس سے پہلے اسرائیل پر ایٹم بم گرا دے.اگلے چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ اگر خدا نخواستہ امریکہ جنگ میں اترتا ہے تو پھر چائنہ اور روس کیلئے بھی یہ ایک ٹسٹ ہوگا اور ساتھ پاکستان کیلئے بھی۔ اللہ کرے اسکی نوبت ہی نا آئے اور اسرائیل کی ہار کیساتھ یہ جنگ اختتام پذیر ہو ۔
#ایران

15/06/2025

گرمیاں اب ویسی نہیں رہی جیسے پہلے ہوا کرتی تھی ایک وقت تھا جب گرمی کی شدت محسوس ہی نہیں ہوتی تھی۔
آج سے 20 سال پیچھے جائیں تو گاؤں میں رہنے والوں کو پنکھے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی درختوں کی چھاؤں اور ہوا میں گرمی محسوس ہی نہیں ہوتی تھی شہری علاقوں میں بھی صرف پنکھے کافی رہتے تھے AC کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی۔
لیکن اب پاکستان میں جون جولائی میں درجہ حرارت بڑھتے بڑھتے 50 کو چھونے لگتا ہے جو کہ Death valley جیسے علاقوں کے برابر ہے گرمی اتنی سخت ہو گئی ہے کہ AC کے بغیر زندگی گزارنا گویا سزا ہے عام پنکھا تو دور ائیر کولر کے سامنے بیٹھ کر بھی پسینہ خشک نہیں ہوتا۔

اگر یہی حالات رہے تو اگلے چند سالوں میں پاکستان رہنا محال ہو جائے گا۔

ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگر موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو 2050 تک پاکستان کی معیشت کو 20 فیصد تک نقصان ہو سکتا ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں ہیٹ ویوز، پانی کی قلت، زراعت کی تباہی، اور صحت کے مسائل شامل ہیں۔

صرف درخت لگانا کافی نہیں۔ فاسل فیول، پرانے وہیکلز، اور کوئلے کے پلانٹس کا خاتمہ، اور انڈسٹری کو زیرو کاربن ماڈل پر منتقل کرنا ناگزیر ہے

06/06/2025
04/06/2025

ایک ملٹی نیشنل بینک کمپنی کے چیئرمین نے معاشی ماہرین کو اّس وقت بہت سوچ میں ڈال دیا جب اُس نے ایک اسٹاف میٹنگ میں یہ بتایا :--

سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث بنتی ہے

سب ماہرین نے حیران ہو کر پوچھا:--
ایسا کس طرح ہوتا ہے ؟؟

سی ای او :-- اِس لیئے کہ سائیکل چلانے والا
‏کار نہیں خریدتا۔

وہ کار خریدنے کے لیئے قرض بھی نہیں لیتا

انشورنس نہیں کرواتا

پیٹرول بھی نہیں خریدتا

اپنی گاڑی سروس اورمرمت کے لیئے نہیں بھیجتا

کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا

وہ ٹول پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا

سائیکل چلانے کی وجہ سےصحت مند رہتا ہے موٹا نہیں ہوتا

صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا

ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا حتیٰ کہ
ملک کے GDP میں کچھ بھی
شامل نہیں کرتا

اُس کے برعکس

ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ
اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لیئے روزگار کا سبب بنتا ہے
‏جن میں ڈاکٹر٫ امراض قلب کے ماہر٫
ماہرِ معدہ و جگر٫ماہر ناک کان گلہ٫دندان ساز٫کینسر سپیشلسٹ٫ حکیم
اورمیڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں

چنانچہ یہ بات ثابت ہوئی کہ

‏سائیکل معیشت کی دشمن ہے
اورمضبوط معیشت کے لیئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں

نوٹ:-
پیدل چلنے والے معیشت کےلیئے اور بھی خطرناک ہیں
کیونکہ
وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔

04/06/2025

ٹِک ٹاکرثناء یوسف کا قاتل الحمداللہ 24 گھنٹے کے اندر گرفتار ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں قتل کئےگئے پشتون ایس پی طاہر داوڑ اور گیلہ من وزیر اور کویٹہ میں عثمان لالا , مولانا سمیع الحق ، انکے بچہ ، اور پیشاور میں منیر شاکر کے قاتل تاحال آزاد ہیں۔ ،،، وارے پاکستان تیرے کیا بات ہے

01/06/2025

سعودی عرب میں مزاق کرنے کا عجیب وغریب واقعہ۔
بتایا گیا ہے کہ بیٹوں نے باپ کو خوش کرنے کے لیے اڑنے والے غبارے کرسی کے ساتھ باندھ کر باپ کو اس پر بٹھا دیا۔ انکا خیال تھا کہ کرسی زیادہ اوپر نہیں جائے گی مگر دیکھتے ھی دیکھتے غبارے انکے باپ کو اڑا کر لے گئے۔
ریسکیو آپریشن میں عمان کے پہاڑوں سے لاش ملی

31/05/2025

*حاکم کی بد نیتی کا میوہ پر اثر*

امام رازی نے اپنی تفسیر میں ایران کے بادشاہ نوشیروان عادل کا ایک واقعہ ذکر کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ایک بار نوشیروان شکار کھیلنے نکلا۔ دوڑتے دوڑتے وہ اپنے لشکر سے آگے نکل گیا اور ان سے جدا ہو گیا۔ اسے سخت پیاس لگی، تو اس نے ایک باغ دیکھا اور اس میں داخل ہو گیا۔ وہاں اس نے انار کے درخت دیکھے اور ایک لڑکا بھی موجود تھا۔

نوشیروان نے اس لڑکے سے کہا: "مجھے ایک انار لا دو۔" لڑکے نے ایک انار لا کر دیا۔ بادشاہ نے اسے چھیلا اور اس کا رس نکالا، تو وہ نہایت عمدہ اور لذیذ تھا۔ بادشاہ کو باغ بہت پسند آیا، اور اس کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس باغ کو اس کے مالک سے چھین لیا جائے۔

اس نے دوبارہ لڑکے سے کہا: "ایک اور انار لا دو۔" لڑکے نے ایک اور انار لا کر دیا، مگر جب بادشاہ نے اس کا رس نکالا تو وہ بہت تھوڑا اور ترش و بدمزہ تھا۔

بادشاہ نے حیرت سے پوچھا: "پہلا انار اتنا شیریں اور عمدہ تھا، اور یہ دوسرا اتنا خراب کیوں ہے؟"

لڑکے نے جواب دیا: "شاید بادشاہ کے دل میں ظلم کا ارادہ پیدا ہو گیا ہے، اور اسی ارادۂ ظلم کی نحوست کی وجہ سے انار کا ذائقہ بدل گیا ہے۔"

یہ سن کر نوشیروان نے دل میں توبہ کی اور ظلم کا ارادہ ترک کر دیا۔ پھر اس نے لڑکے سے کہا: "ایک اور انار لا دو۔" اس بار جو انار لایا گیا، وہ پہلے دونوں سے بھی زیادہ شیریں اور خوش ذائقہ تھا۔

بادشاہ نے حیرت سے پوچھا: "اب یہ انار پہلے سے بھی بہتر کیوں ہے؟"

لڑکے نے عرض کیا: "شاید بادشاہ نے ظلم سے توبہ کر لی ہے، اس لیے برکت لوٹ آئی ہے۔"

یہ سن کر نوشیروان بہت متاثر ہوا اور اس واقعے کو عبرت بنا کر توبہ نصوح کی، اور عہد کیا کہ آئندہ ظلم اور گناہ سے باز رہے گا۔

*(تفسیر الرازی: 206/1)*

Address

Peshawar
Bunerwal
19300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share