Haq News Buner

Haq News Buner Haq News Buner

01/10/2025

بونیر..پیر بابا پولیس نے مبینہ بھتہ وصولی کی کوشش ناکام بنادی ۔پولیس اور مبینہ بھتہ خوروں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک مبینہ بھتہ خور گرفتار دیگر مبینہ بھتہ خور رات کی تاریکی میں فرار ۔فرار مبینہ بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے۔مبینہ بھتہ خور پاچا بازار کے کاروباری سے کی رقم وصول کرنے ائے تھے۔کاروباری نے پہلے سے پولیس کو اطلاع دے دی تھی۔کاروباری کو بھتہ کی رقم رات جنرل بس سٹینڈ لانے کا کہا تھا۔ کاروباری کے اتے ہی مبینہ بھتہ خور نکل ائے۔پیر با با پولیس نے گیرا ڈال دیا تو مبینہ بھتہ خوروں نے فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ بھتہ خور اندھیرے میں فرار
پیر بابا پولیس کی تصدیق

بونیر: یکم اور 2 اکتوبر 2025 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک (روزانہ 8 گھنٹے) بجلی بند رہے گی۔🔹 یہ بندش حفاظتی اقدامات کے ت...
01/10/2025

بونیر: یکم اور 2 اکتوبر 2025 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک (روزانہ 8 گھنٹے) بجلی بند رہے گی۔
🔹 یہ بندش حفاظتی اقدامات کے تحت 132 کے وی سلارزئی سے 132 کے وی گریڈ تک کنڈکٹر کی تنصیب (اسٹرنگنگ) کے کام کے لیے کی جا رہی ہے۔

متاثرہ علاقے یہ ہوں گے:

• 11 کے وی ایلم
• 11 کے وی پیر بابا
• 11 کے وی کرکڑ
• 11 کے وی سلارزئی
• 11 کے وی اشی زئی
• 11 کے وی دیوانہ بابا

پیسکو حکام کے مطابق اس دوران تمام صارفین کو متبادل انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپتالوں، دفاتر اور عوامی نمائندوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ضلع بونیر میں تحریک انصاف میں گروپ بندی واضح.. کامران خان اور ارشد اقبال کو اوٹ کردیا گیا ۔ضلعی صدر کامران خان اور سابق ...
01/10/2025

ضلع بونیر میں تحریک انصاف میں گروپ بندی واضح.. کامران خان اور ارشد اقبال کو اوٹ کردیا گیا ۔

ضلعی صدر کامران خان اور سابق صوبائی وزیر و موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی ریاض خاں کے گروپ کوشدید دھچکا..

نومنتخب ضلعی صدر کامران خان اور ضلعی سیکرٹری جنرل ارشد اقبال.کا نوٹیفیکشن مرکزی چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے معطل کردیا..
چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے نومنتخب ضلعی صدر کامران خان و ضلعی سیکرٹری جنرل ملک ارشد اقبال کے عہدوں سے معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری.

قاش قاری قوم پیر بابا بونیر کے صدر گل باچا نے بیرسٹر گوہر علی خان اور ریاض خان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے...
30/09/2025

قاش قاری قوم پیر بابا بونیر کے صدر گل باچا نے بیرسٹر گوہر علی خان اور ریاض خان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان اور ریاض خان نے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں خصوصاً قاش قاری قوم کے متاثرہ لوگوں کے ساتھ جس قسم کا تعاون کیا ہے ۔مصیبت کی گھڑی میں قاش قاری قوم کی مدد کے لیے پہنچ کر انہیں مالی مدد دی اور متاثرہ لوگوں کے دکانات اور گھروں سے ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھیجی ۔اسے ہم زندگی بھر یاد رکھیں گے ۔ گل باچا نے بیرسٹر گوہر علی خان اور ریاض خان کی کارکردگی سے بیحد متاثر ہوکر اظہار محبت کے لیے ایک بینر تیار کرکے اپنے بارگین سنٹر میں لگایا ۔جو بیرسٹر گوہر علی خان اور ریاض خان سے اس کی محبت کا کھلا اظہار ہے ۔

29/09/2025

سیفور مرغ شاپ جوخیلا چوک میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔۔ائیے آج 750 روپے کے عوض بڑے سائز کا مرغ لے جائیے ۔

29/09/2025

بونیر/ حالیہ سیلاب سے ڈھائی کروڑ روپے کی نقصان اٹھانے والے پیر بابا پاچہ بازار کا گل غنی ابھی تک حکومتی اور سیاسی پارٹیوں کے امداد سے محروم چلا آرہا ہے ۔پاچا پیر بابا بازار میں گل غنی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔بقول گل غنی کے سیاسی پارٹیوں نے متاثرین کے نام پر کروڑوں روپے کا چندہ اکھٹا کیا ہے ۔لیکن مجھے کسی سیاسی تنظیم کی جانب سے ایک روپیہ کا امداد نہیں دیا گیا ہے ۔ پسند ناپسند سے کام لیا جارہا ہے ۔خیران ہو کہ کروڑوں روپے کا چندہ کہا گیا ۔گل غنی نے مزید کہا ہے کہ سرکاری پانچ کی مدد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔

29/09/2025

انتقال پُرملال۔۔موضع بھائی کلے کوزہ حجرہ میں محمد رشید عرف شید اور شکور کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہے ۔نماز جنازہ آج بروز پیر بتاریخ 29 ستمبر بوقت 11.00 بجے ادا کی جائے گی ۔

28/09/2025
بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم  نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے
28/09/2025

بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے

28/09/2025

آپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کس موومنٹ کو سمجھتے ہیں؟

بھارت کے پاکستان ایشیا کے فائنل میں 5 وکٹوں سےشکست دے کرایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئ...
28/09/2025

بھارت کے پاکستان ایشیا کے فائنل میں 5 وکٹوں سےشکست دے کرایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوور میں 146 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 57 رنز اور فخر زمان 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 4، بمرا، ورون اوراکثر پٹیل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بھارت کی جانب سے تلک ورما نے 69 رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔ پاکستانی فاسٹ باولر حارث روف نے 3.4 اوورز میں 50 رنزدے کر ایک وکٹ لی۔بھارت کی ٹیم 9 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔

Address

Bunerwal

Telephone

+923469412319

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haq News Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haq News Buner:

Share

Category