Saeed ch burewala

Saeed ch burewala نیوز ۔انفارمیشن

فیصل آباد(اے بی این نیوز)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے غیرملکی باشندوں کے ذریعے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ گینگ کے سرغنہ...
18/07/2025

فیصل آباد(اے بی این نیوز)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے غیرملکی باشندوں کے ذریعے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ گینگ کے سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن فراڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے چینی گینگ سے مل کر مختلف کمپنیوں کے جعلی کاغذات، ایگریمنٹ اور جعلی پاسپورٹس نمبر تیار کر کے سیکیورٹی اداروں کو بوگس ڈیٹا مہیا کیا تھا۔

سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ ملزمان نے سیکیورٹی اداروں سے 62 غیر ملکی باشندوں کی موجودگی چھپائی، این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے ریکارڈ میں جعلی کمپنیاں ظاہر کیں جن کا وجود ہی نہیں، سیکیورٹی اداروں کو غیر ملکی باشندوں کے جعلی پاسپورٹ نمبر اور غلط معلومات فرہم کیں اور جن کمپنیوں کے نام پر ایگریمنٹ بنائے وہ بھی جعلی نکلے۔

سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے 72 گرفتار غیر ملکیوں میں سے 62 کی موجودگی اداروں سے چھپائی اور غیر ملکیوں کی مہیا کی گئی فہرست میں نو کے ریکارڈ جعلی پائے گئے، ان اقدامات سے تحسین اعوان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا۔سائبر کرائم ایجنسی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی رضوی کو مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کیا ہے جو آج ملزم تحسین اعوان کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی برآمد گی کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ آٹھ جولائی کو سرہالی میں تحسین اعوان کی فیکٹری سے 80 پاکستانی اور ستر سے زائد غیر ملکی باشندے گرفتار کئے تھے، یہ گینگ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اربوں روپے کے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ میں ملوث ہے

بریکنگ نیوز: شہری آصف کمبوہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل — 11 پولیس اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درجبورے والا (محمد سعید چوہدری...
18/07/2025

بریکنگ نیوز: شہری آصف کمبوہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل — 11 پولیس اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج

بورے والا (محمد سعید چوہدری)

جعلی پولیس مقابلے میں شہری محمد آصف کمبوہ کی ہلاکت نے پولیس نظام کی شفافیت پر بڑا سوال کھڑا کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن پولیس تھانہ بورے والا کے 11 اہلکاروں کے خلاف قتل، تشدد اور سازش کے تحت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے بیوہ خالدہ پروین نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر آصف کمبوہ کو 6 اپریل 2023 کو بغیر قانونی جواز کے گرفتار کر کے جعلی پولیس مقابلے کا ڈرامہ رچا کر گولیاں مار دی گئیں، جس کے نتیجے میں وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں جاں بحق ہو گئے۔

ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کے بعد، پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR نمبر 474/24 درج کی گئی، جس میں دفعات 302، 109، 34 PPC اور ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کی دفعہ 9 شامل کی گئی ہیں۔

نامزد اہلکاروں میں شامل ہیں:

ایس ایچ او ناصر محمود

اے ایس آئی مظہر فرید، محمد عاطف

کانسٹیبل محمد عمران، احسن امین، نوید عرفان، محمد اقبال، سیف اللہ، عبدالوحید، محمد سرور

ڈرائیور ماجد رشید

سب انسپکٹر جنید حسن تفتیشی افسر مقرر کر دیے گئے ہیں، جب کہ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ عدالتوں اور وزیرِاعظم پاکستان سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔

بوریوالا (محمد سعید چوہدری) انجمن پٹواریاں ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام بوریوالا میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں شاہد عنصر...
17/07/2025

بوریوالا (محمد سعید چوہدری) انجمن پٹواریاں ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام بوریوالا میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں شاہد عنصر گورائیہ صوبائی صدر انجمن پٹواریاں و گرداوران/ مال و اشتمال پنجاب ، رائے محمد عارف ڈویژنل صدر انجمن پٹواریاں و گرداوران ملتان اور ضلعی صدر انجمن پٹواریاں و گرداوران ملک محمد سرور نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ اجلاس میں تحصیل میلسی تحصیل وہاڑی اور تحصیل بورے والا کے صدور اور پٹورایوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ شاہد عنصر گورائیہ صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہماری اپ گریڈیشن کا ہے 2015 میں ہماری اپ گریڈیشن سمری وزیر اعلی پنجاب نے منظور کی تھی جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔اور تمام پٹواریوں اور گرداوران کواب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاء کیا۔
جبکہ کی ڈویزنل صدرانجمن پٹواریاں راۓ عارف کا کہنا تھا کہ تمام محکموں میں اپ گریڈیشن ہو چکی ہے واحد ہمارا محکمہ میں جس میں اپ گریڈیشن نہیں ہوئی ۔ جس کی وجہ سے ہماری شہر شہر بائیکاٹ جاری ہے۔

جبکہ ضلعی صدر انجمن پٹواریاں و گرداوران ملک محمد سرور کا کہنا تھا کہ جب تک گورنمنٹ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہم بائیکاٹ جاری رکھے گۓ۔
شاہد عنصر گورائیہ صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کے مورخہ 21 جولائی 2025 بروز سوموار ہماری SMBR صاحب سے میٹنگ ہے جس میں انشاللہ ہمارے جائز مطالبات ضرور حل ہو نگے۔ تقریب کے احتتام پر ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئ۔

بورےوالا/فائرنگ بورےوالا: شاہ فیض پارک میں فائرنگ ماں اور بیٹی شدید زخمیبورےوالا: داماد نے فائرنگ کر کے ساس اور سالی کو ...
17/07/2025

بورےوالا/فائرنگ

بورےوالا: شاہ فیض پارک میں فائرنگ ماں اور بیٹی شدید زخمی

بورےوالا: داماد نے فائرنگ کر کے ساس اور سالی کو زخمی کر دیا،پولیس

بورےوالا: زخمیوں کی شناخت بشیراں بی بی اور عالیہ کے ناموں سے ہوئی،پولیس

بورےوالا: زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے،پولیس

بورےوالا: ملزم موقع سے فرار ہو گیا،واقعہ گھریلو ناچاکی پر پیش آیا،پولیس



*سی سی ڈی بہاولپور نے سی سی ڈی وہاڑی کے ملازموں پر مقدمہ درج کردیا* حاصل پور سے ایک شخص کو ناجائز گرفتار کرنے ، حبس بے ج...
16/07/2025

*سی سی ڈی بہاولپور نے سی سی ڈی وہاڑی کے ملازموں پر مقدمہ درج کردیا*

حاصل پور سے ایک شخص کو ناجائز گرفتار کرنے ، حبس بے جا میں رکھنے ،رشوت لیکر بندے کو چھوڑنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر سی سی ڈی بہاولپور نے سی سی ڈی وہاڑی کے ملازمین سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کرلیا,

16/07/2025

بوریوالا (محمد سعید چوہدری) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے سرکل آفیسر منصور خان نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول وہاڑی کے ہمراہ شیخ لیاقت پٹواری اور شاہد پرائیویٹ منشی کو ریڈ کر کے 20 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر وہاڑی منصور خان نے کاروائی کرتے ہوئے شیخ لیاقت پٹواری اور شاہد پرائیویٹ منشی کو ایک شہری سے 20 ہزار روپے لے کر انتقال پاس کرانےکے لیےلینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔

بورےوالا/فیصلہ بورےوالا: ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ گگو کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا بورےوالا: پی ٹی آئی کی رکن قوم...
16/07/2025

بورےوالا/فیصلہ

بورےوالا: ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ گگو کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا

بورےوالا: پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ نزیر جٹ کے کزن کو سزائے موت کا حکم

بورےوالا: مجرم محمد سلیم کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا گیا

بورےوالا: عدالت نے عائشہ نزیر جٹ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نزیر جٹ کو بری کر دیا

بورےوالا: عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی اصغر جٹ سمیت دیگر تمام ملزمان کو بری کر دیا

بورےوالا: ملزمان کے خلاف 5 سال قبل محمد افضل نامی شخص کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

بورےوالا: فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا

بوریوالا( محمد سعید چوہدری) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی بابر سلیمان کی زیر صدارت بوریوالا میں پلس پراجیکٹ بارے ریونی...
15/07/2025

بوریوالا( محمد سعید چوہدری) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی بابر سلیمان کی زیر صدارت بوریوالا میں پلس پراجیکٹ بارے ریونیو سٹاف کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے ریونیو افسران و سٹاف کو پلس پراجیکٹ فیز ٹو پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو کر کام کرنے اور کھیوٹ پارٹیشن کے اہداف کو باقاعدگی سے پورا کرنے ہدایت کی اور کہا کہ پلس پراجیکٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے، جس کے ذریعے نہ صرف جھگڑوں اور فساد میں کمی آرہی ہے بلکہ عدالتوں میں زیرِ سماعت ریونیو کیسز کی تعداد بھی کم ہورہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ مال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ دیہات میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں اور عوام کو ترغیب دیں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی جائیداد کا الگ ریکارڈ بنوائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف عوامی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو رہی ہیں بلکہ پنجاب کو زمینی تنازعات اور جھگڑوں سے محفوظ رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے تمام افسران اور محکمہ مال کے سٹاف کو پلس پراجیکٹ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر شاہد نواب گجر، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر میاں شہباز شریف۔ملک محمد سرور صدر انجمن پٹواریاں سمیت دیگر ریونیو افسران و محکمہ مال کا سٹاف موجود تھا

لاہور میں آن لائن جعلی نوٹ فروخت کرنے والے 2ملزمان گرفتارملزمان سے جعلی نوٹوں کی بڑی رقم برآمد، کم قیمت پر جعلی نوٹوں ...
15/07/2025

لاہور میں آن لائن جعلی نوٹ فروخت کرنے والے 2ملزمان گرفتار
ملزمان سے جعلی نوٹوں کی بڑی رقم برآمد، کم قیمت پر جعلی نوٹوں کی بڑی رقم فروخت کرتے تھے

15/07/2025

بورے والا

ریل بازار میں آج صبح بجلی والے پول میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پول پر لگے میٹر جل کر راکھ

لاہور میں بارش کے بعد حکومت سے متعلق نامناسب الفاظ بولنے والا شہری گرفتار میں حکومت پاکستان سے معذرت چاہتا ہوں،  سی ایم ...
13/07/2025

لاہور میں بارش کے بعد حکومت سے متعلق نامناسب الفاظ
بولنے والا شہری گرفتار میں حکومت پاکستان سے معذرت
چاہتا ہوں، سی ایم صاحبہ زندہ باد، پاک فوج زندہ باد'،
تنقید کرنے والے شہری کا ویڈیو پیغام

*بورےوالا.لاہور پولیس نے منشیات فروش بورےوالا کے شخص عمران کو گرفتار کر لیا**نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات...
13/07/2025

*بورےوالا.لاہور پولیس نے منشیات فروش بورےوالا کے شخص عمران کو گرفتار کر لیا*

*نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات فروشی کرتا تھا ملزم کا تعلق چک نمبر 495 ای بی بورےوالا سے ہے*ذرائع
جبکہ دوسری فیک کاروائی تھانہ ماچھیوال کی حدود میں کی گئ جس میں 4ہزار نقدی اور گاڑی میں تیل ڈلوایا گیا اور پھر افسران بالا لاہور روانہ ہو گۓ۔

Address

Burewala
Burewala
BUREWALA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saeed ch burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saeed ch burewala:

Share