Public News Burewala

  • Home
  • Public News Burewala

Public News Burewala Burewala News Reporter

20/03/2024
20/03/2024

بورے والا ۔۔تھانہ گگو منڈی کی حدود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کی تقسیم کے دوران چھریاں چل گئیں

بورے والا ۔۔رٹیلر کا لڑکی سے موبائل نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا

بورے والا ۔۔لڑی کے ورثاء کا رٹیلر پر چھریوں سے حملہ

بورے والا ۔۔رٹیلر مرزا شاہد زخمی ۔آر ایچ سی منتقل

بورے والا ۔۔رٹیلر مرزا شاہد نے مبینہ طور پر پیسے لینے آئی لڑکی سے موبائل نمبر مانگا تھا

بورے والا ۔۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب

بورے والا ۔۔واقعہ کی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول

بورے والا۔ فوٹیج میں رٹیلر کو چھری مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔۔

اوکاڑہ : ایک اور شہری کچے کے ڈاکوں کے چنگل میں پھنس گیاتفصیلات کے مطابق اوکاڑہ بی کالونی کے رہائشی کو ہنی ٹریپ کے ذریعے ...
19/03/2024

اوکاڑہ : ایک اور شہری کچے کے ڈاکوں کے چنگل میں پھنس گیا

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ بی کالونی کے رہائشی کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا۔

مغوی ظہیر الحسن کو نوکری کا جھانسہ دے کر بنوں بلوایا گیا۔

مغوی کو بنوں سے اغوا کار کچے کے علاقے میں لے گئے، اغوا کاروں نے ایک کروڑ تعاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 15 دن کا ٹائم دے دیا۔

پندرہ دن میں رقم نا پہنچی تو قتل کر دیں گے اغواہ کاروں کا اہلخانہ کو پیغام۔

53 سالہ مغوی چار بچوں کا باپ ہے، جاری کی جانے والی ویڈیو میں ڈاکوؤں نے بوٹ مغوی کی گردن پر رکھا ہوا ہے اور بیڑیوں میں جکڑے مغوی سے گن پوائنٹ پر پیغام جاری کروا رہے ہیں۔

جانے کہاں گئے یہ دن😢
18/03/2024

جانے کہاں گئے یہ دن😢

18/03/2024

گگو منڈی کا آدمی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی گرفت میں ہے یہ اس کا ویڈیو بیان..خدارا اس کے لئے آواز بلند کریں.

ملتان تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سوہنی دھرتی کالونی کے قریب پولیس مقابلہ، 7ATA، پولیس مقابلوں، اقدام قتل، ڈکیتی اور رابری ...
10/10/2023

ملتان تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سوہنی دھرتی کالونی کے قریب پولیس مقابلہ، 7ATA، پولیس مقابلوں، اقدام قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 02 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 01 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

رات 2 بجے کے قریب اطلاع موصول ہوئی کہ 05 ڈاکوؤں نے ڈاکٹر اختر والی پل کے قریب واردات کی ہے اور بائی پاس کی طرف فرار ہو گئے ہیں

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی محمد شمعون جوئیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سوہنی دھرتی کالونی کے قریب نہر کنارے ناکہ بندی کی

ناکہ بندی کے دوران ڈاکٹر اختر والی پل کی جانب سے 02 موٹر سائیکل آتے ہوئے دیکھائی دیئے جن کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی

فائرنگ رکی تو جا کر دیکھا کہ 03 اشخاص خون میں لت پت پڑے ہیں
جن میں سے 02 ملزمان ہلاک ہو چکے تھے جبکہ 01 زخمی تھا

زخمی ڈاکو کی شناخت محمد جاوید ولد حاجی محمد بخش سکنہ میلسی سے ہوئی

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے نام اویس علی رانا ولد لیاقت علی سکنہ بورے والا وہاڑی اور سلمان علی ولد نیاز احمد معلوم ہوئے

جبکہ 02 ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے

علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جبکہ زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل اور 03 پسٹل 30 بور قبضہ پولیس میں لے لیے

ہلاک ہونے والا ڈاکو اویس 7ATA، پولیس مقابلوں، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، سمیت دیگر 31 سے مقدمات جبکہ سلمان علی 12 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے

اس کے علاؤہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو جاوید 32 سے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں اور ان کے ساتھیوں نے تھانہ سیتل ماڑی، نیو ملتان اور مخدوم رشید سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتیں کیے جا رہے تھے جس سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے تھے

وقوعہ کی اطلاع پر ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی اور ڈی ایس پی نیو ملتان سید رمیض بخاری موقع پر پہنچے

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سیتل ماڑی میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ترجمان ملتان پولیس

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public News Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share