25/04/2025
نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
وہاڑی: پولیس لائنز آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی، جبکہ ڈی پی او محمد افضل نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
وہاڑی: وزٹ کے دوران انہوں نے پولیس لائنز اور دفتر پولیس کی مختلف برانچز اور شعبہ ہائے کا دورہ کیا ورکنگ کا جائزہ لیا. جبکہ آفس سٹاف سے تعارفی میٹنگ بھی کی.
وہاڑی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پالیسی کے مطابق بہترین پبلک سروس ڈیلیوری اور جرائم کا انسداد میری اولین ترجیح ہوگی۔ محمد افضل ڈی پی او
وہاڑی: قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے قانونی تقاضوں کے عین مطابق انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی کی جائے گی۔ محمد افضل ڈی پی او
وہاڑی: امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ محمد افضل ڈی پی او
وہاڑی: فورس کی پروفیشنل استعداد کار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ محمد افضل ڈی پی او
وہاڑی: فرائض میں کوتاہی اور نا انصافی کرنے والے پولیس افسران و ملازمان معافی کے مستحق نہیں جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمد افضل ڈی پی او
وہاڑی: ہمارا بنیادی کام ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کا مددگار بننا ہے۔ معاشرے کا ہر شریف شہری پولیس کیلئے معزز ھے۔ محمد افضل ڈی پی او
وہاڑی: اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کےلئے ہمہ وقت موجود ہوں۔ محمد افضل ڈی پی او
وہاڑی: ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو ویجیلنٹ, پروفیشنل ٹیم کی طرح کام کرنا ہو گا. محمد افضل ڈی پی او