Burewala Alert

Burewala Alert Burewala Alert is your dedicated platform for all the latest news, updates, and stories from Burewala city.

We aim to be the voice of the people—covering everything that matters to our community with honesty, clarity, and speed.

عارف والا روڈ پر اڈا فتنہ کے قریب بس اور کوچ کے درمیان شدید تصادم پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئ...
19/03/2026

عارف والا روڈ پر اڈا فتنہ کے قریب بس اور کوچ کے درمیان شدید تصادم پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 🚨

بورےوالا کے مصروف بازاروں میں جیب تراشی اور چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جہاں نامعلوم چور شہریوں کے موبائل فون اور...
17/03/2026

بورےوالا کے مصروف بازاروں میں جیب تراشی اور چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جہاں نامعلوم چور شہریوں کے موبائل فون اور نقدی چوری کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس ماڈل ٹاؤن وارداتوں کی تفتیش میں مصروف ہے، لیکن شہریوں کی عید کی خریداری پر اثر پڑ رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے قیمتی سامان پر خصوصی توجہ دیں اور محتاط رہیں۔

10/03/2026

مدینہ کی سرزمین پر غلام مصطفیٰ بھٹی کی روح کی پرواز

09/03/2026

سابقہ تحصیل نائب ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ تشریف لے گئے تھے، اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وفات پا گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

سابقہ تحصیل نائب ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی جو عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں مدینہ شریف گئے ہوئے تھے اچانک ہارٹ اٹیک آنے کے با...
09/03/2026

سابقہ تحصیل نائب ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی جو عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں مدینہ شریف گئے ہوئے تھے اچانک ہارٹ اٹیک آنے کے باعث انتقال کر گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

09/03/2026

ڈی ایس پی بورے والاکی سربراہی میں فلیگ مارچ

اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا جواد حسین ملک نے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس کی چیک...
06/03/2026

اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا جواد حسین ملک نے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔ دو پمپس، المعصوم پٹرولیم اور اوریجنل پٹرولیم سروس، ذخیرہ اندوزی اور فروخت بند کرنے پر سیل کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

بوریوالا کے چک 329 ای بی میں آوارہ کتوں نے غریب مزدور عبدالغفار کی بکریوں پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا، جس سے اس...
05/03/2026

بوریوالا کے چک 329 ای بی میں آوارہ کتوں نے غریب مزدور عبدالغفار کی بکریوں پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا، جس سے اس کو مالی نقصان ہوا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بار بار اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا مگر صرف نامی کارروائی ہوئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں انسانی اور حیوانی جانوں کو خطرہ نہ ہو

04/03/2026

ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کی پارکنگ پر اوورچارجنگ کا نوٹس، اسسٹنٹ کمشنر کی سخت وارننگ

02/03/2026

بورے والا میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی ریفرنس، ڈی ایس پی رانا محمد عمران ٹیپو اور اسسٹنٹ کمشنر فواد حسین ملک کی شرکت

بورےوالا کے چک نمبر 485 ای بی کے نوجوان راو زوہیب نے وطن عزیز کے دفاع میں دشمن کے مقابلے میں بہادری دکھاتے ہوئے شہادت حا...
27/02/2026

بورےوالا کے چک نمبر 485 ای بی کے نوجوان راو زوہیب نے وطن عزیز کے دفاع میں دشمن کے مقابلے میں بہادری دکھاتے ہوئے شہادت حاصل کی۔ اہل علاقہ اور خاندان نے ان کی قربانی پر فخر کا اظہار کیا اور شہر بھر میں سوگ کی فضا چھا گئی

22/02/2026

Ramadan Cravings? 🍕🔥 Taste Hub’s Pizza & Grilled Burgers Are a Must-Try!

Address

Burewala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share