10/03/2026
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان
۔26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، 2نئی ٹیمیں بھی شامل
حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہونگی
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے
فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا
ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہونگے
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول
فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے
پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز، تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔