Ba Khabar Attock باخبراٹک

Ba Khabar Attock باخبراٹک ہرخبرسےباخبر

پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ دوسرے ٹی20 کرکٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ کو 110 رنز پر ڈھیر کردیا
31/10/2025

پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ دوسرے ٹی20 کرکٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ کو 110 رنز پر ڈھیر کردیا

31/10/2025

پنجاب بار کونسل انتخابات ، میدان کل سجے گا ، اٹک سے خاتون وکیل سمیت 3 امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے

31/10/2025

اٹک کی حدود میں تیندوا دیکھے جانے کی اطلاع

اٹک۔ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اٹک کا چارج سنبھال لیا ہے۔ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اس س...
31/10/2025

اٹک۔ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اٹک کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اس سے قبل بھی ضلع اٹک میں اسی عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی سے عوام اور ادارے دونوں کا اعتماد حاصل کیا۔
بلا شبہ ڈاکٹر صاحب اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے حامل، خوش اخلاق، مہمان نواز اور نہایت ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی قیادت میں ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

31/10/2025

پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغانیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ معطل

31/10/2025

تھانہ صدر اٹک میں آر۔پی۔او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کی کھلی کچہری جاری۔

30/10/2025

اٹک۔ ہائی ایس اور سوزوکی وین میں تصادم، 3 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں پنڈی کوہاٹ روڈ پر قطبال ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس اور سوزوکی وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا

اٹک۔کل بروز جمعہ 31 اکتوبر تھانہ صدر اٹک میں دن 11 بجے کھلی کچہری منعقد ہوگی ، آر۔پی۔او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا ...
30/10/2025

اٹک۔کل بروز جمعہ 31 اکتوبر تھانہ صدر اٹک میں دن 11 بجے کھلی کچہری منعقد ہوگی ، آر۔پی۔او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا عوام کی شکایات کے ازالے کےلیے موقع پر احکامات جاری کریں گے

30/10/2025

اٹک۔شیںباغ بسال روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب لاکھوں مالیت کے ناقص ٹائر برسٹ بریکر نصب کرنے پر رہنما مسلم لیگ ن ملک حمید اکبر اعوان اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سب انجنیئر سجاد صاحب موقع پر پہنچ گئے ، ٹھیکیدار کو فوری طور پر ناقص بریکر تبدیل کرنے اور اعلیٰ کوالٹی کے ٹائر برسٹ بریکر نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

نوٹ:یہ ٹائر برسٹ بریکر گزشتہ روز ہی نصب کیے گئے تھےجس کا بنیادی مقصد ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو روکنا ہے

30/10/2025

اٹک بسال روڈ پرلگائے گئےلاکھوں مالیت کے ٹائربرسٹ بریکر 24 گھنٹے بھی نہ چل پائے ، رہنما مسلم لیگ ن ملک حمید اکبر موقع پر پہنچ گئے ، متعلقہ افسران سے ٹیلیفونک رابطہ ، ٹھیکدار سےناقص مٹیریل استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار

29/10/2025

حکومت پنجاب کیجانب سے امام مسجد کا ماہانہ وظیفہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

29/10/2025

اٹک پولیس کا غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو مکانات /دکانیں فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3مالکان گرفتار ، کل 6 مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر اٹک پولیس نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو مکانات اور دکانیں فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس کے سب انسپکٹرغلام مصطفیٰ نےاپنی ٹیم کے ہمراہ دوران سرچ آپریشن محلہ اعوان شریف اٹک میں مکان ازان محبت خان ولد عثمان گل سکنہ اعوان شریف اٹک کی پڑتال کی تو مذکورہ کے مکان میں مسمی جمشید حسین ولد محمد رضا حسین (افغان سٹیزن) رہائش پذیر پایا گیا اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال کےاسسٹنٹ سب انسپکٹرعامر سجاد نےہمراہ ٹیم کےدکان ازان سہیل اختر ولد غلام رسول سکنہ محلہ سخی نگر حسن ابدال کی پڑتال کی تو مذکورہ کی دکان میں مسمی محمد منصورولد لالہ (افغان سٹیزن) رہائش پذیر پایا گیا جبکہ تھانہ پنڈیگھیب پولیس کےاسسٹنٹ سب انسپکٹراسد محمود نےہمراہ ٹیم کےگھر ازان محمد اعجاز ولد شاہنوازخان سکنہ وارڈ نمبر 06 محلہ مولا پنڈیگھیب کی پڑتال کی تو مذکورہ کے مکان میں مسمی مسافر خان ولد عبدالاسلام (افغان سٹیزن) رہائش پذیر پایا گیا جس پر اٹک پولیس نے تینوں مالکان کو گرفتار کرکے کرایہ داری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اسی طرح تھانہ حضرو، تھانہ صدر اٹک اور تھانہ صدر حسن ابدال میں بھی مقدمات درج کر لیے گئے۔
*ترجمان اٹک پولیس*

Address

Attock
Campbellpore
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ba Khabar Attock باخبراٹک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share