DK-WriTes

DK-WriTes Personal Blog
DK-WriTes_!!

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کاہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کانہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کازندگی گزری ، ...
18/05/2024

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا

نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا
زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا

کچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا

وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا

دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا

ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا

میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا

وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “

خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا

بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا

نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا

حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا

لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا

ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا

پیر نصیر الدین نصیرؔ

" جو کتاب اور مطالعہ کا ذوق نہیں رکھتا ، اس کا ذہن نیم تاریک بند گلی کی مانند ہوتا ہے ، جس میں نئے خیالات اور خوابوں کا ...
16/05/2024

" جو کتاب اور مطالعہ کا ذوق نہیں رکھتا ، اس کا ذہن نیم تاریک بند گلی کی مانند ہوتا ہے ، جس میں نئے خیالات اور خوابوں کا گزر نہیں ہوتا"
کتاب سے بہتر کوئی رفیق نہیں ہے

کتابیں کائنات کو روح، ذہن کو پَر، تخیّل کو اڑان اور ہر چیز کو حیات (زندگی) بخشتی ہیں۔"

_ افلاطون

کبھی تمہیں ہنسنے کا موقع ملے تو ہنسو ، جب کبھی تمہیں رقص کرنے کا موقع ملے تو رقص کرو، جب کبھی تمہیں گانے کا موقع ملے تو ...
16/05/2024

کبھی تمہیں ہنسنے کا موقع ملے تو ہنسو ، جب کبھی تمہیں رقص کرنے کا موقع ملے تو رقص کرو، جب کبھی تمہیں گانے کا موقع ملے تو گاؤ اور ایک دن تم پاؤ گے کہ تم اپنی جنت خود تخلیق کر چکے ہو۔۔۔
~اوشو
💐🌺


     -WriTes
15/05/2024





-WriTes

15/05/2024

سونھن پئسو ۽ سفارش ڪاميابي لاءِ وڏي ڪم جون شيون آھن...!!!!



-WriTes

15/05/2024

🌟 Welcome to my personal page! 🌟

I'm Deewan Kumar, and this space is dedicated to sharing my thoughts, poetry, quotes, and short videos on topics ranging from social issues, culture, personal growth, to educational and technical insights.

Join me on this journey of exploration, reflection, and learning as we delve into the intricacies of life and the world around us. Let's connect, inspire, and grow together! 🚀

Address

ٿرپارڪر
Chachro

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DK-WriTes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share