City Information Date Chagai

City Information Date  Chagai امن انصاف کی ضمانت نہیں بلکہ انصاف امن کی ضمانت دیتا ہے?

چاغی چاغی خان پینل کے جنرل کونسلر حاجی محمد رمضان سمالانی  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے ک...
17/07/2025

چاغی
چاغی خان پینل کے جنرل کونسلر حاجی محمد رمضان سمالانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے بعد ایس ایچ او عبدالستار سمالانی کو ایس ایچ او چاغی تعینات کر دیا گیا ہے جسے ھم اپنے علاقے تحصیل چاغی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او عبدالستار سمالانی کا شمار فرض شناس اور نڈر آفسران میں ہوتا ہے انہوں نے ہمیشہ مجرموں کے خلاف بلا تفریق اور بلا مصلحت کارروائی کی ہیں، اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا ان کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ چاغی میں بھی اسی جذبے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے

Congratulations 🎉 Sardar Umer Gorgaij Saabبلوچستان کی سیاست اور سردار محمد عمر گورگیج کا نیا امتحانتحریر: احمد بلوچبلوچس...
08/07/2025

Congratulations 🎉
Sardar Umer Gorgaij Saab
بلوچستان کی سیاست اور سردار محمد عمر گورگیج کا نیا امتحان

تحریر: احمد بلوچ

بلوچستان کی دھرتی تاریخ کے اس موڑ پر کھڑی ہے جہاں خواب اور حقیقت کی درمیانی لکیر دھندلا چکی ہے۔ ایسے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس کی گونج دور تلک سنائی دی ہے۔ سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج کو پیپلزپارٹی بلوچستان کا صوبائی صدر، ربانی کاکڑ کو جنرل سیکریٹری اور میر ظہور بلیدی کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کر کے پارٹی نے صرف عہدوں کی تقسیم نہیں کی بلکہ ایک فکری سمت اور نئی حکمتِ عملی کی بنیاد رکھی ہے۔

سردار محمد عمر گورگیج کا نام بلوچستان کی سیاست میں ایک باوقار اور سنجیدہ مزاج شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ صرف ایک قبائلی سردار ہی نہیں بلکہ پارلیمانی سیاست میں بھی گہرا تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کی حیثیت سے انہوں نے نہ صرف بلوچستان کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کیا بلکہ اپنے طرزِ عمل سے یہ بھی ثابت کیا کہ بلوچ قیادت جذبات کی بجائے تدبر سے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ ایسی شخصیت ہیں جو نہ نعروں سے متاثر ہوتی ہے نہ ہی وقتی سیاسی لچک سے، بلکہ اصولی سیاست کے امین سمجھے جاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور قیادت سے ان کی وفا دور حاضر میں اپنی مثال اپ ہے

پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے اس بار تنظیمی فیصلے کرتے وقت صرف ناموں کا انتخاب نہیں کیا بلکہ ان چہروں کو آگے لایا ہے جن کی جڑیں عام کارکن سے جڑی ہیں۔ ربانی کاکڑ ایک متحرک نوجوان رہنما ہیں جو زمینی سیاست کو سمجھتے ہیں، جبکہ میر ظہور بلیدی اپنی فکری صلاحیت، تحریری و تقریری قوت کے باعث سیاسی منظرنامے پر ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ معتدل مزاج صبر و تحمل معاملہ فہمی سردار گورگیج اور ظہور بلیدی کا خاصہ ہیں ربانی کاکڑ زمین سے جڑے حقائق کا ادراک رکھتے ہیں
ان تینوں افراد کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں ایک متبادل قوت بنانے کے امکان کو حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ تنظیمی ڈھانچہ کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط کیا جائے اور عام کارکن کو حقیقی معنوں میں فیصلہ سازی کا حصہ بنایا جائے۔

بلوچستان میں اس وقت ایک کمزور مخلوط حکومت ہے، جس کی حیثیت نہ تو عوامی حمایت کے مکمل دعوے کی حامل ہے اور نہ ہی مرکز کی بھرپور توجہ کی عکاس ہے ۔ ایسے میں وزیراعلی کا کردارسب سے اہم ہے اور پارٹی سطح پر وزیراعلی پر تنقید کی بجائے تعمیری تجاویز دینے کا ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے تنظیمی ڈھانچے کو موثر بنا کر نہ صرف سیاسی خلا کو پُر کرے بلکہ عوام کے بنیادی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اپنی پالیسیاں تشکیل دے۔ اور وزیر اعلی سرفراز بگٹی کو مخلوط حکومت کی دباو سے نکال کر آزادنہ کردار ادا کرنے کے لئے صوبائی قیادت مکمل سپورٹ کرے بلوچستان میں بے روزگاری، صحت، تعلیم، اور امن و انصاف جیسے مسائل کا حل کوئی جادوئی چھڑی نہیں بلکہ مسلسل عوامی رابطہ، زمینی تحقیق اور اجتماعی فہم سے ممکن ہے۔بلوچستان کے وسائل سے بلوچستان کے مقامی لوگوں کو مستفیض ہونے کے راستے میں ہر رکاوٹ دور کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم اپنا کردار ادا کرے
عام سیاسی کارکنان ہمیشہ سے پیپلزپارٹی کا سرمایہ رہے ہیں۔ جب تک کارکن کو عزت، مشاورت اور عملی فیصلہ سازی میں حصہ نہیں دیا جاتا، تنظیمی ڈھانچہ کاغذی ہی رہے گا۔ سردار گورگیج جیسے بردبار رہنما کے لیے یہ پہلا چیلنج ہوگا کہ وہ بلوچستان کے طول و عرض میں بکھرے پارٹی کارکنوں کو دوبارہ ایک لڑی میں پروئیں۔ اس کے لیے تنظیمی کنونشنز، تعلیمی و فکری نشستیں، اور پالیسی ورکشاپس کا انعقاد کریں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بلوچستان میں قوم پرستی، مذہبی شدت پسندی، اور مفاداتی سیاست کا ایک گہرا جال بچھا ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کو اس جال کو کاٹنے کے لیے نہ صرف نظریاتی طاقت درکار ہے بلکہ سیاسی حکمت عملی، عوامی بیانیہ اور تحصیل اور یونین کونسل سطح تک قیادت کی فعالیت بھی ضروری ہے۔

آج جب سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج صوبائی صدر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کر رہے ہیں، تو یہ ایک رسمی عہد نہیں بلکہ ایک فکری تحریک کی قیادت ہے۔ ان کے لیے یہ امتحان بھی ہے اور موقع بھی کہ وہ پارٹی کو بلوچستان میں نئی شناخت دے سکیں۔ ان کے ساتھ ربانی کاکڑ اور ظہور بلیدی کی جوڑی صرف عہدوں کی فہرست نہیں بلکہ بھٹوازم کی بلوچستان میں سیاسی روح کی ایک نئی ترجمانی ہے۔

بلوچستان کی سیاست میں خواب دیکھنا آسان ہے، تعبیر تلاش کرنا مشکل لیکن اگر قیادت سنجیدہ ہو، کارکن متحرک ہوں، اور پارٹی اپنا بیانیہ عام آدمی کی زبان میں پیش کرے تو خواب حقیقت بننے میں
دیر نہیں لگتی۔
نہ ہو مایوس اپنی کشت ویراں سے
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

25/03/2025

مریم نواز کی گرفتاری پر مولانا فضل الرحمان دن میں کہی بار بیان جاری کرتے تھے
آج بلوچ خواتین کی گرفتاری پر کیوں خاموش ہے ؟

29/11/2024

بلوچستان پر بلوچوں، پنجاب پر پنجاب والوں کے پی پر وہاں کے لوگوں کا حق ہے، مولانا فضل الرحمان

کسی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا، جو حق کیلئے مارا جائے گا وہ شہید ہے، مولانا فضل الرحمن

سندھ کے وسائل پر صرف سندھ کے لوگوں کا حق ہے کسی کے باپ کو حق نہیں ہوگا وہ قبضہ کرے ، مولانا فضل الرحمان

اگر تحریک اٹھی گی تو فضل الرحمن سب سے آگے ہوگا، مولانا فضل الرحمن

جرنیل وردی پہن کر سونے کے بلے لگا کر، اسٹیبلشمنٹ اور متکبر بیوروکریسی سیاستدانوں کو کہنا چاہتا ہوں راستے سے ہٹ جاؤ ہم ملک کو سنبھالیں گے، مولانا فضل الرحمان

اپنی ناکامی کو قبول کرو، غلط روش غلط حکمرانی کی وجہ سے خون بہ رہا ہے، مولانا فضل الرحمن

انسانی زندگیاں بچانے کیلئے خون عطیہ کرنے ہسپتال پہنچیں !کوئٹہ ہزارہ ٹاون قبرستان کے قریب ٹائر برسٹ ہونے سے شادی کی بس کھ...
03/10/2024

انسانی زندگیاں بچانے کیلئے خون عطیہ کرنے ہسپتال پہنچیں !

کوئٹہ ہزارہ ٹاون قبرستان کے قریب ٹائر برسٹ ہونے سے شادی کی بس کھائی میں گرنے سے عورتیں اور بچے زخمی ہوگئیں۔

زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال اور بی ایم سی منتقل کیا جارہا ہے۔

انسانی زندگیاں بچانے کیلئے خون عطیہ کرنے ہسپتال پہنچیں اور جو لوگ ہسپتال نہیں پہنچ سکتے وہ کم از کم یہ پوسٹ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں شکریہ ....

‏آج گوادر میں اس بڑے اجتماع نے ثابت کیا کہ بلوچ اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے. ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ‎‏‪ ‬ ‏‪ ‬‏‪
28/07/2024

‏آج گوادر میں اس بڑے اجتماع نے ثابت کیا کہ بلوچ اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے.
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ


‏‪ ‬
‏‪ ‬
‏‪

چاغی نیوز ڈیسک راجی مچی کے قافلوں پر فائرنگ اور رکاوٹیں کھڑی کرکے کے قافلوں کو روکنے اور کارکنان کی گرفتاری کخلاف بلوچست...
28/07/2024

چاغی نیوز ڈیسک
راجی مچی کے قافلوں پر فائرنگ اور رکاوٹیں کھڑی کرکے کے قافلوں کو روکنے اور کارکنان کی گرفتاری کخلاف بلوچستان بھر کے طرح پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقہ ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سمیت چاغی بھر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند ہو کا عالم تفصیلات کے مطابق راجی مچی کے قافلوں کو روکنے ،فائرنگ اور کارکنان کی گرفتاری کخلاف چاغی کے صدر مقام دالبندین، تحصیل چاگئے ،نوکنڈی، سمیت ضلع بھر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال اور ٹرانسپورٹ بھی بند رہے ہیں شہروں میں صرف سبزی مارکیٹیں، میڈیکل اسٹور اور نان وائی کھلے رہے باقی تمام کاروباری مراکز بند رہے شہر میں ہو کاعالم ۔

نوروہاب گیٹ کاروان راہ چاغی؛ عوام شدید مشکلات کا شکار`*کاروان راہ پاک افغان سرحد پر واقع ایک قدیم راستہ ہے جو افغانستان ...
23/06/2024

نوروہاب گیٹ کاروان راہ
چاغی؛ عوام شدید مشکلات کا شکار`*

کاروان راہ پاک افغان سرحد پر واقع ایک قدیم راستہ ہے جو افغانستان اور پاکستان بالخصوص چاغی کے عوام کے آمدو رفت کا ذریعہ ہے۔

عرصہ قبل اسے باقاعدہ گیٹ بناکے جسے نور وہاب گیٹ کے نام سے موسوم کیا گیا، بڑے پیمانے پر یہاں سے پاک آرمی/ ایف سی کے نگرانی میں ہر قسم کی اشیاء کا درآمد و برآمد کا سلسلہ شروع ہوا، چاغی نوشکی اور دیگر اضلاع کے لوگوں کے حصول معاش کا ایک جائز ذریعہ تھا، بعد میں اچانک اس گیٹ کو ہر قسم کے آمدورفت کے لیے بالکل بند کیا گیا اس سے نہ صرف عوام کا معاشی قتل عام ہوا بلکہ اہل چاغی کے معاش کی تو خیر مزید انہیں مشتقوں اور صعوبتوں سے دوچار کیا گیا۔

وزیراعلی بلوچستان، آئی جی ایف سی سے اہل علاقہ کا اپیل ہے، کہ نور وہاب گیٹ کو ریگولیٹ کرکے یہاں سے تجارت کی اجازت دی جائے، عوام کو جائز اور قانونی تجارت کا موقع دیا جائے۔

اہلیان تحصیل چاغی کے بڑے پیمانے پر اونٹوں کا گزر بسر کا ذریعہ سرحد پار واقع ریگستانی علاقہ ہے، جب سے نور وہاب گیٹ کو بند کیا گیا ہے، تو سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی اور اونٹ بارڈر پار رہ گئے ہیں، مالکاں اور چرواہوں کو مال مویشیوں تک چھوڑا نہیں جارہا ہے، اب یہ اطلاع بھی آئی ہے، کہ کثیر تعداد میں اونٹ پانی کے میسر نہ ہونے کی وجہ سے موت سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔

حکام بالا سے گزارش ہے، کہ عوام کو اگر ذریعہ معاش فراہم نہیں کرسکتے ہیں تو انہیں ان کے بچی کچی روزی سے محروم نہ کریں۔

ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی اور ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی عثمان بادینی سے گزارش ہے، کہ اپنے اثرورسوخ استعمال کرکے عوام کے مشکلات حل کریں۔

اسی طرح چاغی کے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے ذمہ داروں اور قبائلی راہ نماؤں اور سماجی رضاکاروں سے اس سلسلے میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

فاتحہ خوانی جاری قبائلی رہنما حاجی مراد خان سمالانی حاجی صوبیدار مصری خان سمالانی حاجی فقیر محمد سمالانی موسیٰ خان سمالا...
19/04/2024

فاتحہ خوانی جاری
قبائلی رہنما حاجی مراد خان سمالانی حاجی صوبیدار مصری خان سمالانی حاجی فقیر محمد سمالانی موسیٰ خان سمالانی کی والدہ ماجدہ ،قبائلی رہنما حاجی آزاد خان سمالانی حاجی حفیظ اللہ سمالانی حافظ محمود الحسن سمالانی حاجی نور حسن سمالانی کی خالہ ،خان پینل کے کونسلر میر محمد رمضان سمالانی اور نادرہ آفیسر محراب خان سمالانی کی دادی کی وفات پر تعزیت کا سلسہ سمالانی ہاؤس کلی حاجی صوبیدار محمد افضل سمالانی میں جاری ہیں چاغی کے مخلتف طبقہ فکر کے لوگ فاتحہ خوانی اور تعزیت کر رہے ہیں.

: چاغی میں طوفانی بارش سے اب تک کے سروے کے مطابق 11 سو سے زائد مکانات منہدم تین سو سے زائد مال مویشی سیلاب کے نظر متعدد ...
17/04/2024

: چاغی میں طوفانی بارش سے اب تک کے سروے کے مطابق 11 سو سے زائد مکانات منہدم تین سو سے زائد مال مویشی سیلاب کے نظر متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئے گرڈاسٹیشن پانی سے بھر گیا امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری متاثرین امداد کے منتظر تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے تحصیل چاگئے اور سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش نے لوگوں کے کچے مکانات مال مویشی تمام ضروری اشیاء کو تیں نہیں کر رکھ دیا متعدد پکی سڑکوں کو سیلابی ریلے نے بہہ کرلے گیا ہے جس کا وجود ہی نہیں رہا ہے متاثرین کا کہنا ہے

حکومت کی جانب سے بھیجی گئی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے مزید امداد کی ضرورت ہیں ہمارے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں زیر استعمال کمبل، کپڑے بھی برساتی پانی میں بہہ گئے مال مویشی ہمارے مرگئے ہیں ہم بے سروسامانی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے ضلع چاغی ایک زرعی علاقہ ہے زمینداروں کے تمام فصلات کو برساتی پانی بہہ کر لے گیا کروڑوں روپے کے ٹیوب ویل ر فصلیں تباہ بهم سولر کٹ ، پانی میں : گئے گندم ، پیاز، زیرہ کے تیار ہو چکی ہے سالوں کی محنت چند گھنٹوں کی طوفانی بارش نے ملیا میٹ کر دیا لیویز ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے گذشتہ روز دو سو سے زائد متاثریں میں کمبل، ٹینٹ ، اور فوڈ تقسیم کر چکے ہیں مزید پی ڈی ایم اے کی جانب سے امداد سامان روانہ کر دیا ہے سامان پہنچتے ہی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا

رخشان بیلٹ کے ایلم اتحاد اور سمالانی قبائل کے مشترکہ امیدوار حاجی خدائے نظر سمالانی صاحب قومی اسمبلی کے نشست این اے 260 ...
20/12/2023

رخشان بیلٹ کے ایلم اتحاد اور سمالانی قبائل کے مشترکہ امیدوار حاجی خدائے نظر سمالانی صاحب قومی اسمبلی کے نشست این اے 260 سے الیکشن میں حصہ لینگے بھر پور سپورٹ کریں تاکہ کامیاب ہو نے کے بعد رخشان ڈویژن کے عوام کے لیے خدمت کرسکے

اتحاد نوجوانان سمالانی قبیلہ   کے ترجمان نے کہا  کہ وزیراعلی بلوچستان کے صدارت  میں 6 دسمبر کو ہونے والی گرینڈ قبائلی جر...
05/12/2023

اتحاد نوجوانان سمالانی قبیلہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے صدارت میں 6 دسمبر کو ہونے والی گرینڈ قبائلی جرگہ میں ضلعی انتظامیہ چاغی کی جانب سے سمالانی قبیلے کی معتبرین حاجی آزاد خان سمالانی اورحاجی ملا خدا نزر سمالانی کا نام شامل نہ کرنا انہتائی بدیانتی کو واضح کرتا ہے ۔پورے بلوچستان سمیت رخشان ڈویژن میں سمالانی قبیلہ ایک بڑی تعدادمیں موجود ہے جسکی سفید ریش حاجی آزاد خان سمالانی اور حاجی ملا خدا نزر سمالانی ہیں وہی پہ انتظامیہ کی جانبداری اور سیاسی پینل کے اشاروں پر قبائلی سربراہوں کا نام لسٹ کرنا دیگر قبائل کیساتھ بھونڈا مذاق ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ ضلع چاغی سے ایک ،دو قبائل سے دو سے تین افراد کا نام شامل ہے باقی قبائلی سربراہوں کو نظر انداز کرنا ضلع میں آباد میں 42 اقوام کی سربراہوں کو تسلیم نہ کرنے کی مترادف ہیں ھم اس ناانصافی پر کبھی چھپ نہیں بیٹھے گے بلکہ سمالانی قبیلہ اسے دیگر قبائل کے تشخص کیخلاف ایک گہری سازش سمجھتی ہیں ترجمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افسر چاغی اپنے جاری کردہ لسٹ کو فل الفور کینسل کرکے از سرے نو تمام اکثریتی قبائل کے سربراہوں پر مشتمل لسٹ بنا دے تاکہ ضلع چاغی کی امن و امان میں کوئی خلل نہ پڑے کیونکہ سمالانی قبیلہ ایک پرامن اور اشتی پسند قبیلہ ہے جو ضلع چاغی سمیت رخشان ڈویژن میں امن کی بہتر ی اور تنازعات کے حل میں ہمیشہ ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور بلوچستان میں امن گرینڈ جرگہ میں سمالانی قبیلے کی نمائندگی ہونا رخشان ڈویژن میں آباد قبیلے کی حق ہیں اپنی جائز حق کی حصول کیلئے کسی بھی قسم کی احتجاج سے گریز نہیں کیا جائیگا ۔
جاری کردہ ۔اتحاد نوجوانان سمالانی

Address

Chagai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Information Date Chagai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category