10/10/2025
*بھگوال: شاندار کبڈی مقابلے کی تیاریاں مکمل، شائقین میں جوش و خروش*
چکوال (جلیل نقوی) — بھگوال میں بسلسلہ شادی خانہ ابادی شانی بٹ کبڈی میچ کا انعقاد ۔
کبڈی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری! 11 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ شام 3 بجے *بوٹا کبڈی کلب چکوال* اور *فخرِ پوٹھوہار کبڈی کلب گوجرخان* کے درمیان ایک شاندار اور کانٹے دار مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس مقابلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ مقامی سطح پر شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ٹاکرا نہ صرف دلچسپ ہو گا بلکہ علاقے میں روایتی کھیل کبڈی کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ بنے گا۔
اہلیانِ بھگوال، نوجوانوں اور کھیلوں سے محبت رکھنے والے شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا جا سکے۔
مقابلے کی میزبانی *اہلیان بھگوال* اور *بوٹا کبڈی کلب* کر رہے ہیں۔