30/11/2025
*چکوال: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد شکنجہ مزید سخت، آج رات ٹارگٹڈ آپریشن متوقع*
چکوال (نمائندہ خصوصی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کے واضح احکامات پر آج رات صوبہ بھر میں منشیات فروشوں اور سنگین ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں اور چکوال میں بھی بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا آغاز رات کی تاریکی میں ہوگا، اور کسی سیاسی یا سماجی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ CCD کا ہدف ہے کہ منشیات کے نیٹ ورکس اور جرائم پیشہ گروہوں کا مکمل قلع قمع کیا جائے۔
اداروں کو سختی سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ قانون کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔