Chakwal Press Club Official

Chakwal Press Club Official ChakwalPress Club

26/12/2025

ٹک ٹاک پر 2025

معروف ماہر تعلیم پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول نمبر ون چکوال انوار الحق شاہ کی بیٹی ڈھیروں دعاوں کے سائے میں پیا گھر سدھار گئی...
26/12/2025

معروف ماہر تعلیم پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول نمبر ون چکوال انوار الحق شاہ کی بیٹی ڈھیروں دعاوں کے سائے میں پیا گھر سدھار گئیں،نجی مارکی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں جب دولہا ذوہیب محمود شاہ باراتیوں کے ہمراہ ھال میں داخل ہوا تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں مہمانوں پر نچھاور کی گئیں۔شادی کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں سابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر فاروق
سابق سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اعوان
سی ای او ایجوکیشن ملک صفدر
ڈاکٹر عبد الوحید ڈائریکٹر ایجوکیشن
شفیق الرحمن ڈی او ایلمنٹری
سعید اقبال ڈی او سیکنڈری
ڈاکٹر عارف ، ڈاکٹر آفتاب مغل ، مسعود احمد
کرنل ظہور الحق شاہ
شفقت محمود ڈاکٹر عابد کیانی ،شرف خان، استاد مظہر حسین، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چکوال کے صدر چوہدری معین اکرم ،جبکہ سئینر صحافی عبدالغفور منہاس ،سچ نیوز کے بیووچیف راجہ ثاقب عباس ،سیکرٹری جنرل چکوال پریس زوالفقار میر سمیت ضلع بھر کے دیگر تعلیمی اداروں سربراھان اور دیگر افراد نے شرکت کی اور بیٹی کی شادی پر انوارالحق شاہ کو مبارک باد دی

https://youtu.be/cGmQpW7p9uk?si=rbeHfky6jHwT_gRHالائیڈ پارک سے جناح پارک تک کا سفر۔فیملی پارک کی ضرورت برقرار۔۔موٹر سائی...
25/12/2025

https://youtu.be/cGmQpW7p9uk?si=rbeHfky6jHwT_gRHالائیڈ پارک سے جناح پارک تک کا سفر۔فیملی پارک کی ضرورت برقرار۔۔موٹر سائیکل اور پالتو جانوروں پر پابندی کون لگائے گا؟

Nyd de videoer og den musik, du holder af, upload originalt indhold, og del det hele med venner, familie og verden på YouTube.

23/12/2025
22/12/2025

پیلی شطرنج کا جال۔گداگروں کو ملا نیا ٹھکانہ۔بارش میں بھیگتے اہلکار۔ہیلمٹ کو پر لگ گئے

جامع مسجد اللہ والی مدنی بازار چکوال میں دستار فضیلت کانفرنس کا انعقاد مولانا حافظ مقصود احمد مدنی کی سرپرستی میں کیا گی...
21/12/2025

جامع مسجد اللہ والی مدنی بازار چکوال میں دستار فضیلت کانفرنس کا انعقاد مولانا حافظ مقصود احمد مدنی کی سرپرستی میں کیا گیا جس میں علمائے کرام ،نعت خواں حضرات ،معززین علاقہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ حال ہی میں قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں اور ان کے عزیز و اقارب کو خصوصی مہمان کے طور پر کانفرنس میں مدعو کیا گیا،دستار فضیلت کانفرنس کی صدارت پیر سید علی حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین چادر والی سرکار ملتان نے کی دیگر جید علمائے اکرام میں حافظ منصب حسین ساقی علامہ قاعی انیس الرحمن صاحبزادہ حبیب الرحمن علامہ مفتی عبدلروف ساجد علامہ قاری طیب علامہ قاری تنویر عطاری علامہ آصف فاروق نے شرکت کی۔صدر عوامی فورم سٹی ذوالفقار میر اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چکوال کے صدر صفدر ملک نے بھی خصوصی مہمان کے طور پر کانفرنس میں شرکت کی،مقررین نے قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کومبارک باد دی اور ان کی کاوشوں کو خوب سراہا،بعد ازاں پیر سید علی حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین چادر والی سرکار ملتان نے خطاب کیا ،خصوصی دعا کرائی اور حفظ کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی۔

https://youtu.be/aAPMCQVszVY?si=z2tytnFHd6OvJUmNپیلی شطرنج کا جال۔گداگروں کو ملا نیا ٹھکانہ۔بارش میں بھیگتے اہلکار۔ہیلمٹ...
21/12/2025

https://youtu.be/aAPMCQVszVY?si=z2tytnFHd6OvJUmNپیلی شطرنج کا جال۔گداگروں کو ملا نیا ٹھکانہ۔بارش میں بھیگتے اہلکار۔ہیلمٹ کو پر لگ گئے

پیلی شطرنج کا جال۔چکوال ٹریفک پولیس ۔

چکوال (راجہ افتخار سے) فوجی فاونڈیشن کالج ون تلہ گنگ روڈ چکوال میں پرنسپل برگیڈیئر ر مظہر محمود اعوان اور برگیڈیئر ر مظہ...
18/12/2025

چکوال (راجہ افتخار سے) فوجی فاونڈیشن کالج ون تلہ گنگ روڈ چکوال میں پرنسپل برگیڈیئر ر مظہر محمود اعوان اور برگیڈیئر ر مظہر حسین کے اعزاز میں فیئر ویل اور ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔پرنسپل مظہر محمود اعوان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں جبکہ برگیڈیئر ر مظہر حسین کو فوجی فاونڈیشن کالج ون کا نیا پرنسپل تعنیات کیا گیا ہے ،اس موقع پر سٹوڈنس اور اساتذہ اکرام نے سابق پرنسپل مظہر محمود اعوان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ نئے پرنسپل جن کا نام بھی برگیڈیئر ر مظہر حسین ہے ان کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظہر محمود اعوان نے تمام اسٹاف اور نئے پرنسپل کا فیئر ویل پارٹی کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فوجی فاونڈیشن چکوال کا قیام 1998 میں کرائے کی عمارت میں عمل میں آیا اور اب ماشا اللہ یہ ادارہ اپنی بلڈنگ میں منتقل ہوچکا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نئے پرنسپل فوجی فانڈیشن کالج ون برگیڈیئر ر مظہر حسین نے بتایا کہ وہ چکوال کے رہائشی ہیں اور ان کو چکوال کے کلچر سے بے انتہا محبت ہے ،ان کی خواہش تھی کہ وہ ٹیچر بنیں لیکن اللہ نے ان سے مادر وطن کی حفاظت کا کام لیا اور اب درینہ خواہش بھی پوری کر دی ہے،تقریب میں شرکت کرنے والوں میں جنرل سیکرٹری چکوال پریس کلب رجسٹرڈ ذوالفقار میر سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین ،چوہدری معین اکرم ملک صفدر حسین ،صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبدی عارف سہیل ،رب نواز توقیر شاہ چوہدری یاسین اور دیگر شامل تھے ۔

https://youtu.be/nC2K3PmGynQ?si=9ziY1yiFX_e9_aC3مسجد ملنگاں سے دارلعلوم حنفیہ اور پیر غلام حبیب نقشبدی رح سے پیر عبدالرح...
16/12/2025

https://youtu.be/nC2K3PmGynQ?si=9ziY1yiFX_e9_aC3مسجد ملنگاں سے دارلعلوم حنفیہ اور پیر غلام حبیب نقشبدی رح سے پیر عبدالرحیم نقشبندی تک کا سفر

سناتن دھرم ،سناتن سٹریٹ چکوال

*2025 لٹریری گالا**انگلش ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام تین روزہ ادبی میلہ*انگلش ڈیپارٹمنٹ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک...
12/12/2025

*2025 لٹریری گالا*
*انگلش ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام تین روزہ ادبی میلہ*

انگلش ڈیپارٹمنٹ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک شاندار تین روزہ لٹریری گالا کا انعقاد کیا، جس میں تعلیمی و ادبی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔
گالا کی افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں
پروفیسر سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال ،
پروفیسر صدا حسین یونیورسٹی آف چکوال ،پروفیسر ڈاکٹر فضل عباس
پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال چکوال،
پروفیسر جمیل ملک،پروفیسر کوثر عباس اور پروفیسر بن یامین شامل تھے۔
مہمانانِ گرامی نے ربن کاٹ کر گالا کا باضابطہ افتتاح کیا اور اس کاوش کو سراہا۔

گالا کے پہلے حصے میں ایک علمی مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
مباحثے کے معزز ججز میں
پروفیسر حیدر علی خان (ہیڈ آف کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ) اورپروفیسر خرم شہزاد(ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ) شامل تھے۔
تقریبات کے تسلسل میں پوئٹری سلیم اور ریمپ واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں
**میم تہمینہ، میم ثروت اور میم بریہہ**
(گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن، چکوال) نے شرکت کی اور طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا۔

گالا کے اختتام پر دھنی لہجے کے معروف شاعر قابل جعفریکے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا گیا،جس کی میزبانی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ساجد حسین نے انجام دیے۔اس نشست میں ادب، شاعری اور معاصر فکری رجحانات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اور ان کی شاعری سے لطف اندوز ہوئے

لٹریری گالا کے دوسرے دن کا آغاز نہایت خوبصورت اور پُراثر انداز میں لٹ وِٹس 2 کی تقریب سے ہوا۔ اس علمی نشست کے مہمانِ خصوصی پروفیسر شاہد آزادتھے،
اس موقع پر دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں سابقہ پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال، چکوال پروفیسر سخاوت حسین آذاد محترمہ میم عفیفہ داؤد، میم قراۃ العین عباسی اور جناب غلام شبیر صاحب شامل تھے، جن کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔اس نشست میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کے میگزین پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا

تقریب کے دوسرے حصے میں مشہور سماجی شخصیت مجاہد افسر صاحب نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ ان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا انہوں نے طلبہ سے گفتگو کے دوران اپنی سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور اپنی زندگی کے مختلف تجربات اور واقعات بیان کیے اور انہوں نے ہمیشہ کی طرح ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا.اس تقریب میں کالج کی ہر دلعزیز اور سماجی شخصیت پروفیسر
جمیل ملک نے بھی شرکت کی۔

تیسرے حصے میں مسٹر مشال صاحب( یونیورسٹی آف چکوال) نے اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے طلبہ و طالبات کو نہایت محظوظ کیا اور ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔

لٹریری گالا کے دوسرے دن کا اختتام ایک دلچسپ اور پرجوش بیت بازی کے مقابلے پر ہوا، جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عظمت حسین صاحب (یونیورسٹی آف چکوال) تھے۔ اس موقع پر پروفیسر حیدر علی خان، پروفیسر امجد عادل صاحب،پروفیسر فاروق بلال صاحب اور پروفیسر عبدالرؤف صاحب نے بھی شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

مجموعی طور پر لٹریری گالا کے دونوں دن علمی اور ادبی سرگرمیوں کا حسین امتزاج ثابت ہوئے جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا

لٹریری گالا کے تیسرے دن طلبہ و طالبات پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کی ترجمانی کریں گے

Address

Chakwal
48800

Telephone

+923325440786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Press Club Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share