
31/12/2023
*”(4) سورة النساء کا جاری ترجمعہ آیات65سے66“*
سو قسم ہے تیرے پروردگار کی! یہ مومن نہیں ہو سکتے، جبتک کہ تمام آپسکے اختلاف میں آپکو حاکم نہ مان لیں پھر جو فیصلے آپ انمیں کردیں انسے اپنے دل میں کسیطرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرمانبرداری کیساتھ قبول کرلیں اور اگر ہم انپر یہ فرض کردیتے ہیں کہ اپنی جانوں کو قتل کر ڈالو! یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ! تو اسے انمیں سے بہت ہی کم لوگ بجا لاتے اور اگر یہ وہی کریں جسکی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناً یہی انکیلئے بہتر اور بہت زیادہ مضبوطی والا ہو۔