
16/07/2025
*کلرکہار موثر وے کے خطرناک سالٹ رینج ایریا میں 10 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر کا منصوبہ،ٹینڈر جاری کردیا گیا*
چکوال (عبدالغفار پارس) کلرکہار کے خطرناک موٹر وے ایریا میں 10 کلومیٹر طویل سرنگ بنائے جانے کا منصوبہ،NHA نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ایم 2 کی نئی الائنمنٹ کیلئے کنسلٹنسی سروسز کی فراہمی کا ٹینڈر جاری کردیا،سالٹ رینج میں 10 کلومیٹر ری الائنمنٹ کی فزیبیلٹی،اسٹڈی اور ڈیزائن کیلئے تجاویز 16 اگست تک طلب کرلیں،اس حوالے سے جاری کئے جانے والے ٹینڈر نمبری (6) 640 کے مطابق NHA ایسی کنسلٹنٹ انجینئرنگ آرگنائزیشنز یا فرمز کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو پاکستان انجینئرنگ کونسل PEC سے متعلقہ فیلڈ میں رجسٹرڈ ہوں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو FBR کے ایکٹو ٹیکس پیئرز کی لسٹ میں شامل ہوں،RFP دستاویزات ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں یا NHA کے جنرل منیجر (CAP&) ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دفتر سے ایک ہزار روپے کی ناقابلِ واپسی فیس کیساتھ ورکنگ ڈیز میں حاصل کی جاسکتی ہیں،اس منصوبے کیلئے تجاویز جمع کروانے سے قبل ایک پری پوزل کانفرنس بھی 24 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی،NHA منصوبے کیلئے "سنگل اسٹیج ٹو انویلپ" طریقہ کار کے تحت پروکیورمنٹ کریگا۔