Saffi Nama News

Saffi Nama News Male

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آ...
13/09/2024

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر سرپرستی ڈی ایس پی سرکل چوآ سیدن شاہ محمد ابراہیم وڑائچ .ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ ہمراہ نفری 12ربیع اول کے جلوس اور سیرت النبی کانفرنس روٹ ڈھوک آجڑی کا دورہ
رپورٹ(راجہ وسیم سے) ڈی ایس پی سرکل چوآ سیدن شاہ محمد ابراہیم وڑائچ .ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ کا تھانہ ڈوہمن کی حدود میں واقع گاؤں ڈھوک آجڑی سیرت النبی کانفرنس اور جلوس منتظم سے ملاقات ۔جس میں قاری اسد عرفان ۔عظمت حسین۔انوار احمد ۔راجہ شوکت جھاٹلہ بھی موجود تھے۔جس پر منتظم حضرات کا ڈی ایس پی سرکل چوآسیدن شاہ محمد ابراہیم وڑائچ ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور انتظامیہ سے ہر طرح کے تعاون کو یقینی بنانےپر اعتماد کا اظہار کیا دوران میٹنگ میڈیا کوریج صفی نامہ کے ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر راجہ وسیم عرف راجو چاند بھی موجود تھے

چکوال پریس کلب لائف سٹوڈیو
08/12/2023

چکوال پریس کلب لائف سٹوڈیو

خبر غمضلع چکوال کی معروف دینی شخصیت پیر سید ریاض الحسن شاہ صاحب انتقال فرما گئے وہ پچھلے کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا...
08/12/2023

خبر غم
ضلع چکوال کی معروف دینی شخصیت پیر سید ریاض الحسن شاہ صاحب انتقال فرما گئے وہ پچھلے کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے

سیداحسن عباس نقوی کی گریڈ 2 میں ترقی احسن نقوی یو بی ایل میں ریلشن شپ مینجر  تھے ان کی گریڈ ٹو میں ترقی پا جانے پر دوست ...
14/04/2023

سیداحسن عباس نقوی کی گریڈ 2 میں ترقی احسن نقوی یو بی ایل میں ریلشن شپ مینجر تھے ان کی گریڈ ٹو میں ترقی پا جانے پر دوست احباب نے اور صفی نامہ کے ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر۔ڈپٹی جنرل سیکڑی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ ڈسٹرکٹ چکوال راجہ وسیم عرف راجو چاند نے احسن نقوی کی ترقی پا جانے پہ مبارک باد پیش کی ہے اور راجہ وسیم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں پہلے نمبر پر آکر چکوال والوں کا اور یو بی ایل بینک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ اس میں کوئ شک نہیں کے احسن نقوی صاحب اس برانچ کو کامیاب کرنے میں کویُ کسر چوڑی ہو۔ شاہُ صاحب کا مخصؤص سٹائلُ اپنی مثال آپ ہے۔ اللہ پاک ان کو مزید ترقیاں اور کامیابیاں عطا کرے آمین۔

اسسٹنٹ کمشنر چکوال بختیار  اسمعیل کا اچانک  یوٹیلٹی سٹہور سوہاوہ کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے ساحلین سے مفت آٹا سکیم ک...
11/04/2023

اسسٹنٹ کمشنر چکوال بختیار اسمعیل کا اچانک یوٹیلٹی سٹہور سوہاوہ کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے ساحلین سے مفت آٹا سکیم کے بارے میں تفصیل معلوم کی ۔ڈیوٹی پر موجود عملہ کی موجودگی چیک کرنے کے ساتھ ساٹھ یوٹیلٹی سٹہور کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔موقع پرموجود یوٹیلٹی سٹہور انچارج محمد زین۔مسرت پٹواری۔تھانہ ڈوہمن کانسٹیبل محمد وقاص بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے مفت آٹا سکیم سے متعلق آئے ہوئے ساحلین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے یہ آٹا ہر اس شخص کو ملے گا جو حق دار ہیں۔جس ہر عوام نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی اور انظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جو ہماری داد رسی کرنے ہمارےپاس آئے۔
رپورٹ ۔راجہ وسیم
ڈسٹرکٹ کرائم رپوٹر چکوال
ڈپٹی جنرل سکیٹری انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ ڈسٹرکٹ چکوال

*پرائیویٹ سکولوں کی مان مانیاں*.. چھوٹے کلاسز کی کتابوں کے نام پر والدین کو لوٹا جارہا ہے مزکورہ لسٹ  ایک پرائیویٹ سکول ...
18/03/2023

*پرائیویٹ سکولوں کی مان مانیاں*.. چھوٹے کلاسز کی کتابوں کے نام پر والدین کو لوٹا جارہا ہے مزکورہ لسٹ ایک پرائیویٹ سکول کی ہے جس میں 7800 سے شروع ہوکر 8500روپے تک سکول کی کتابیں فروخت کررہے ہیں، اس کے علاوہ سالانہ فیس اور ایڈمیشن کے نام پر والدین سے وصولیاں شروع ہے جو حکومت نے ختم کی ہے اور اس کے بارے میں ہمارے عدالتوں کے جج صاحبان کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

تھانہ ڈوہمن کی حدود میں واقع گاوں سوہاوہ میں بااثر افراد کا  متاثرہ فیملی پر حملہ ۔جس پر متاثرہ فیملی کا رابطہ صفی نامہ ...
05/03/2023

تھانہ ڈوہمن کی حدود میں واقع گاوں سوہاوہ میں بااثر افراد کا متاثرہ فیملی پر حملہ ۔جس پر متاثرہ فیملی کا رابطہ صفی نامہ کے ڈسٹرکٹ کرائمز رپوٹر راجہ وسیم عرف راجو چاند سے ہوا جنہوں نے فوراْ 15پر کال کرنے کا بولا جو ہر شہری کا اولین فرض ہیں ۔متاثرہ فیملی کا رابطہ 15پر ہوا جس پر تھانہ ڈوہمن پولیس حرکت میں آگی ۔ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن عاطف شاہ کی ہدایت پر چوکی انچارج اعجاز باد ماحر احمد۔کا نسٹیبل عبدالرحیم۔کانسٹیبل نعمان۔موقع پر گئے اور متاثرہ فیملی کو فوراْ تھانہ ڈوہمن پحنچایا۔جہاں ٹیوٹی پر موجود تھانہ محرر محمد شہزاد نے فورا متاثرہ فیملی کی درخواست پر متعلقہ پولیس کے ساتھ میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو چکوال بیجا ۔ایس ایچ او عاطف شاہ نے متاثرہ فیملی کو یقین دلایا کے آپ کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کروائی عمل میں لائی جائے گئ۔متاثرہ فیملی کا ڈی پی او چکوال اور ایس ایچ او ڈوہمن سے انصاف کی اپیل۔
رپورٹ
راجہ وسیم ڈسٹرکٹ کرائمز رپورٹر چکوال
ڈپٹی جنرل سیکڑی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ ڈسٹرکٹ چکوال

*▪️عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے اطراف تعینات*لاہور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ...
17/02/2023

*▪️عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے اطراف تعینات*

لاہور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف میں تعینات ہے جبکہ پولیس نے زمان پارک کی طرف آنے والے راستے بھی بند کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی 3 پریزن وین اور سکواڈ کی گاڑیاں زمان پارک کے قریب گشت کر رہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت سمیت کارکنان کی بڑی تعداد بھی زمان پارک کے باہر موجود ہے اور کارکنان نے کینال روڈ کا راستہ کھول کر ٹریفک بحال کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری کے زمان پارک کے گرد ہونے سے ہم ڈرنے والے نہیں، کارکنان کی جانب سے عمران خان کے حق اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی عدم پیشی پر خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

*▪️الیکشن کمیشن کا عدلیہ میں اپنے موقف کا بھرپور دفاع کرنیکا فیصلہ*اسلام آباد (انصار عباسی) الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہ...
17/02/2023

*▪️الیکشن کمیشن کا عدلیہ میں اپنے موقف کا بھرپور دفاع کرنیکا فیصلہ*

اسلام آباد (انصار عباسی) الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں بھی اپنے اس موقف کا بھرپور دفاع کرے گا کہ آئین کے تحت یا قانون کے تحت کمیشن کو یہ مینڈیٹ حاصل نہیں کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد و شفاف انتخابات کرانے کیلئے بیوروکریسی میں رد و بدل کے اختیارات کے حوالے سے کمیشن کے موقف کا دفاع کرنے کے علاوہ، الیکشن کمیشن نے جمعرات کو یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک سول متفرق درخواست دائر کرے گا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے 10؍ فروری 2023ء کو سنائے گئے فیصلے پر عملدرآمد میں کمیشن کو پیش آنے والی مشکلات میں رہنمائی طلب کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، کمیشن لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے کیخلاف ایک انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر کرے گا جس کے بارے میں ماہرینِ قانون کی رائے ہے کہ کمیشن اس بات پر غور میں ناکام رہا ہے کہ آئینی شقیں (جنہیں الیکشن ایکٹ کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے) الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی ذمہ داری نہیں دیتیں۔

الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے وجوہات بتائی جائیں اور گورنر سے مشاورت کی جائے کیونکہ وہ صوبے کے آئینی سربراہ ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات آئین میں وضع کردہ مینڈیٹ کے مطابق 90؍ دن کے اندر ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، الیکشن کرانے کیلئے تیاری، تنظیم اور عمل الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد شروع ہو جاتا ہے اور یہ اعلان ریاست یا صوبے کے متعلقہ سربراہ کا کام ہے۔ صوبے میں عام انتخابات کی صورت میں، گورنر کو تاریخ کا اعلان کرنا ہوتا ہے جبکہ نیشنل اسمبلی کیلئے تاریخ کا اعلان صدر مملکت کا کام ہے۔

کمیشن کی رائے ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے واحد جج کی جانب سے کی گئی تشریح آئین اور الیکشن ایکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان شقوں کے تحت گورنر اور صدر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے صدر مملکت کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا معاملہ آرٹیکل 48؍ میں درج ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے گورنر کے اختیارات کے معاملہ آرٹیکل 105؍ میں درج ہے۔ اس اسکیم کے تحت گورنر یا صدر دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرتے ہیں۔

آرٹیکل 224؍ مذکورہ بالا دونوں آرٹیکل کی تفصیل کے متعلق ہے جن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان اور نگراں کابینہ کا قیام شامل ہے۔ لہٰذا، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جس طرح آرٹیکل 105؍ اور 224؍ پر تبصرہ کیا گیا ہے وہ قانون کی واضح تشریح کے اصولوں کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب اور کے پی حکومتوں کی جانب سے بتا دیا گیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے الیکشن کرانے کیلئے فنڈز کا مطالبہ ملک کی ٹوٹی پھوٹی معاشی صورتحال کے تناظر میں پورا نہیں کیا جا سکتا، اسلئے معاشی استحکام تک الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 50؍ اور 51؍ کی روشنی میں یکم فروری 2023ء کو لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو ایک خط بھی لکھا تھا کہ ماتحت جوڈیشل افسران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران لگانے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشورہ کیا جائے۔

اس کے جواب میں، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے دی جانے والی ہدایت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آر اوز اور آر اوز کیلئے عدلیہ کی خدمات کی فراہمی سے معذرت ظاہر کی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ کمیشن نے گورنر پنجاب سے بھی رجوع کیا تاکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے جیسا کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ تاہم، گورنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی انہوں نے تحلیل نہیں کی لہٰذا تاریخ کا اعلان وہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ مذکورہ فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے قانونی مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ مذکورہ فیصلے کے باوجود آئین یا الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں الیکشن کمیشن اور گورنر آفس کے درمیان الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے مشاورت ہونا چاہئے۔

*▪️حمام میں سب ننگے، عمران اور باجوہ کیخلاف تحقیقات کون کرے گا، تجزیہ کار*کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کار...
17/02/2023

*▪️حمام میں سب ننگے، عمران اور باجوہ کیخلاف تحقیقات کون کرے گا، تجزیہ کار*

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں عمران خان کے صدر مملکت کو خط میں جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کے مطالبے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں عمران خان اور جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کون کرے گا،عمران خان کے جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کیلئے صدر مملکت کو لکھے گئے خط اور ان کے بیانات میں بڑا تضاد ہے،بینظیر شاہ نے کہا کہ جنرل باجوہ اور عمران خان دونوں نے اپنے آفس کا غلط استعمال کیا دونوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے،جنرل باجوہ کی طرف سے مبینہ طور پر گفتگو ریکارڈ کرنے پر اعتراض کرنے والے عمران خان کو 2020ء میں انہیں ایجنسیوں کی طرف سے اپنی کال ریکارڈنگز پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

Address

Distt Chakwal
Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saffi Nama News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saffi Nama News:

Share