Apna Munday News channel اپنا منڈے نیوز چینل

Apna Munday  News channel اپنا منڈے نیوز چینل My lovly village Munday

09/04/2025

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں آج سے 11 اپریل تک آندھی اور بارشوں جبکہ سندھ میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
8 اپریل کی شام/رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا۔ جو کہ 11 اپریل تک موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 08اپریل سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، مری، گلیات، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچی اورشگر) ، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خطہ پوٹھوہار (اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور جہلم) اور شمال مشرقی پنجاب( حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
اس دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔

20/02/2025

تھانہ نیلہ قصبہ منڈے قوم لوط کے پیروکار کو 30 سال قید بامشقت 20 لاکھ روپے جرمانہ

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل کا بڑا فیصلہ

چکوال کورٹ رپورٹر قیصر بخاری

ملزم محمد علی خان ولد شیر الطاف ساکن منڈے نے اپنے ہی گاؤں کے ایک بچے ذہنی معذور بچے سیف الرحمن کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغواء کر کے اپنی بیٹھک میں لے گیا جہاں پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،سیف الرحمن ذہنی ایبنارمل تھا،جسکے میڈیکل کی روشنی میں تھانہ نیلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،کیس کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے دوران ٹرائل وکلاء کی بحث اور پولیس پراسیکیوٹر کے ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم جرم کا مرتکب ثابت ہو گیا،فاضل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے جرم ثابت ہونے پر 377 زیادتی کے الزام میں ملزم کو 10 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ،جبکہ 367 A اغواء کر کے لیجانے کے الزام میں 20 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ،مزید متاثرہ بچے کے وارثان کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا،تو اس طرح مجرم کو محمد علی خان کو مجموعی طور پر 30 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا گیا ہیے

14/08/2024

Address

Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Munday News channel اپنا منڈے نیوز چینل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share