3Stars Media Group Chakwal

3Stars Media Group Chakwal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 3Stars Media Group Chakwal, News & Media Website, Chakwal.

17/05/2025

*Breaking News...*
*3Stars Media Group Chakwal...*

*چکوال: تھانہ لاوہ کے علاقہ کوٹ شمس میں بکریاں چرانے والا چرواہا سر پر ڈنڈے کی وار سے خاتون کے ہاتھوں قتل، ذرائع*

*چکوال: مقتول افتخار احمد ولد گل خان گونگا اور بہرہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع*

*چکوال: تھانہ لاوہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔*
*✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

15/05/2025

*چکوال: بھلہ کریالہ میں پھیری والے کباڑی کے ساتھ بھی نوسربازی ہوگئی۔*

چکوال: جوہر آباد سے تعلق رکھنے والا کباڑی موٹرسائیکل پر پھیری کا کام کرتا ہے گزشتہ روز بھلہ کریالہ میں کباڑ خرید رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص آیا اور اسے کہا میرے ساتھ چلو میں نے بڑی مقدار میں کباڑ دینا ہے۔

چکوال: کباڑی اس نامعلوم کو اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا کر روانہ ہو گیا اور کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد اس نامعلوم شخص نے کباڑی کو رکنے کا کہا کہ یہ ساتھ ہی گھر ہے تم یہی انتظار کرو اور موٹرسائیکل مجھے دو میں آتا ہوں۔

چکوال: بس پھر کیا تھا کہ نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر بیٹھتے ہی یہ جا وہ جا اور کباڑی بےچارہ دیکھتا رہا۔

چکوال: کافی دیر واپسی کی امید لگانے والا کباڑی بالآخر تھک ہار کر حال دہائی کرتے تھانہ آگیا اور واردات سے متعلق نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

*✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

11/04/2025

*چکوال: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال میں والدہ کی تیمار داری پر معمور 13 سالہ کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا محکمہ صحت کا ملازم گرفتار۔۔۔مقدمہ درج۔۔۔*

چکوال: گزشتہ میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا، میں ہسپتال کی وارڈ میں بیٹی کے ہمراہ موجود تھا، آج اپنی بیٹی کو کینٹین پر پانی کیلئے بھیجا تو کچھ دیر بعد میری بیٹی کی رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔

چکوال: میں نے باہر جآکر دیکھا تو طالش ضیاء نامی محکمہ صحت کا ملازم میری بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرکے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔

چکوال: تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 377B اور دفعہ 509 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا۔
*✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

11/04/2025

*چکوال میں پے در پے افسوس ناک واقعات*

*کل تلہ گنگ کے گاؤں جسیال کے کھیت سے نومولود بچی کی لاش ملی، آج مسجد میں پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا گیا*

*چکوال کے گاؤں کلیال میں پولیس کانسٹیبل منور حسین کو مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران قتل کر دیا گیا*

*پولیس ذرائع کے مطابق منور دوسری صف میں نماز ادا کر رہا تھا۔ جیسے ہی سلام پھیرا تو ایک نامعلوم شخص نے منور پر پسٹل سے فائرنگ کر دی*

*منور سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا*

*ذرائع کے مطابق نامعلوم قاتل نے بھی مسجد میں آخری صف میں نماز پڑھی۔ اگلی صف میں منور نماز پڑھ رہا تھا*

*منور کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی بظاہر کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی*

*منور حسین چکوال پولیس میں بطور سیکورٹی کانسٹیبل ڈیوٹی کر رہا تھا*

*چکوال پولیس کے ترجمان کے مطابق کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک اینڈ سائنس ایجنسی کی ٹیم کو بھی موقع پر بلوا لیا گیا جسکے ذریعے تمام تر شواہد اکھٹے کیے جائیں گے اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چکوال برائے پوسٹ مارٹم بھجوادیا گیا*

*کل تلہ گنگ کے گاؤں جسیال میں کوئی نامعلوم شخص ایک مردہ نومولود بچی کو کھیت میں پھینک گیا تھا*

*بچی مردہ پیدا ہوئی یا پیدائش کے بعد اسے قتل کیا گیا اس بات کا تعین ابھی نہیں ہو سکا*

*پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 329 (نومولود بچے کی لاش کو غائب کر کے بچے کی پیدائش کو چھپانا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا*
رپورٹ نبیل انور ڈھکو

02/03/2025

کلرکہار: سرکلاں کے قریب نجی کالج کی وین کھائی میں گر گئی

کلرکہار: حادثہ میں ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی ہوگئے، ریسکیو

کلرکہار: وین میں 18 کے قریب بچے سوار تھے اور للہ گھروں کو جارہے تھے

کلرکہار: ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیون کو RHCبوچھال منتقل کردیا

کلرکہار: عبداللہ اور حسن کو زیادہ چوٹیں آئیں، ریفر کیا جاریا ہے، ہسپتال ذرائع

کلرکہار: حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا، مقامی افراد

کلرکہار: باقی تمام بچوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مکمل چیک کر لیا، تاہم کوئی زخمی نہیں

25/02/2025

*چکوال: سرگوجرہ غربی کھیل کے دوران بہن سے گولی چلنے پر بھائی جانبحق*

*چکوال بچے کا والد نجی بینک میں سیکیورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے*

*چکوال والدین گھر پر موجود نہیں تھے کھیلتے ہوئے بہن سے گولی چل گئی*

*تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

24/02/2025

*چکوال گھریلو حالات سے دل برداشتہ شخص کی تیزاب پی کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش*

*چکوال متاثرہ شخص ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا*

*چکوال متاثرہ نعمان نامی شخص کھنڈوعہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے*

*تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

27/01/2025

*چکوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کے والد انتقال کر گئے*

*ان کی نماز جنازہ پنڈ میانہ چک نزد ڈنگہ گجرات میں آج شام 4:30بجے ادا کی جائے گی*

23/01/2025

*نیوز الرٹ*

*چکوال تھانہ کلرکہار کے علاقے رتہ سے نعش برآمد*

*چکوال مقتول شاہد محمود گزشتہ چند روز سے گھر سے لاپتہ تھا*

*چکوال مقتول کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا ذرائع*

*چکوال تھانہ کلرکہار پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا*

*✍️ رپورٹ تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

23/01/2025

*چکوال ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج*

*چکوال ملزم نے سینئر سول جج کی عدالت کے باہر اور کمرہ عدالت میں دھمکی دی*

*چکوال تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی*

*✍️ رپورٹ تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

حامد  اللہ خان ولد نور آغا خان عمر قریب پانچ سال لاری اڈا چکوال نزد ڈھکو روڈ صبح 11:30 بجے سے لاپتہ ہے، بچے کو ڈھونڈنے م...
19/01/2025

حامد اللہ خان ولد نور آغا خان عمر قریب پانچ سال لاری اڈا چکوال نزد ڈھکو روڈ صبح 11:30 بجے سے لاپتہ ہے، بچے کو ڈھونڈنے میں چکوال پولیس کی مدد کریں، اگر کسی نے بچے کو کہیں دیکھا ہو تو برائے مہربانی درج زیل نمبرز پر اور پولیس اسٹیشن سٹی چکوال، پولیس خدمت مرکز پر اطلاع کریں۔ شکریہ

03118430076
03175738346

*18 جنوری کی رات اور 19 جنوری کو ضلع چکوال میں تیز ہواؤں اور جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات*
17/01/2025

*18 جنوری کی رات اور 19 جنوری کو ضلع چکوال میں تیز ہواؤں اور جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات*

Address

Chakwal

Telephone

+923005524430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 3Stars Media Group Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share