11/12/2025
چکوال شہر کے بالکل قریب سڑک کے کنارے کوندر کو آگ لگا کر جلایا جا رہا ہے جس کے شعلے انتہائی خوفناک ہیں اور گاڑھا سیاہ دھواں فضا میں پھیل رہا ہے۔
موجودہ خشک موسم اور شدید فوگ نے صورتحال کو پہلے ہی خطرناک بنا رکھا ہے۔ اس طرح کی آگ:
🔥 ٹریفک حادثات کا بڑا سبب بن سکتی ہے
🔥 ماحول کو شدید آلودہ کرتی ہے
🔥 شہریوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے
🔥 خشک موسم میں بڑے حادثے کا خدشہ بڑھا دیتی ہے
ہم متعلقہ حکام اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیں اور ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
عوام سے بھی گزارش ہے کہ ماحول اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ایسی سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔
یہ شہر ہمارا ہے… اس کی حفاظت بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔