31/05/2025
*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال میں ڈائیلاسز کے آلات و دیگر سامان کی عدم دستیابی مریضوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی،*
*ہسپتال میں ڈائیلاسز آلات کی عدم دستیابی سے شہر کے ایک نجی ہسپتال کی انتظامیہ اور کچھ پرائیویٹ لوگوں نے مریضوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر یہی آلات (بلیک میں) دوگنی قیمت پر فروخت کرنے کا دھندہ شروع کررکھا ہے۔*
*درد دل رکھنے والے اور انسانی بہبود کیلئے کام کرنے والے مخیر حضرات کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ڈائیلاسز کے مریضوں کو سامان کی فراہمی کے کارخیر میں حصہ لینا چائیے۔*
چکوال (سمندر خان) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال کے ڈائیلاسز یونٹ میں ڈائیلاسز میں استعمال ہونے والے آلات و دیگر سامان کی عدم دستیابی کے باعث گردوں میں مبتلا مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈائیلاسز میں استعمال والے آلات (ڈائیلائزر، بلڈ نیڈلز وغیرہ) کی عدم دستیابی کے وجہ سے ان آلات کو مریض باہر سے خود خرید رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال کے ڈائلاسز یونٹ میں جب بھی ایسا بحران آتا ہے تو شہر میں موجود ایک نجی ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو لوٹنے کیلئے متحرک ہو جاتی ہے اور مریضوں کو مطلوبہ اشیاء (بلیک میں) دوگنی قیمت پر فروخت کرتی ہے۔ مذکورہ نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کو اور تو نہیں ان غریب مریضوں کا ہی خیال کرلینا چائیے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ اسکے علاوہ کچھ پرائیویٹ لوگ بھی اس بحران کا فائدہ اٹھاتے نظر آتے ہیں اور غریب مریضوں کو کمیشن ریٹ پر مطالبہ اشیاء فراہم کرتے ہیں۔
ہسپتال کے ایڈیشنل چارج پر تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ڈائیلاسز سامان کی عدم دستیابی کے بارے میں تھری اسٹارز میڈیا گروپ کو بتایا کہ رواں سال حکومت پنجاب کی جانب سے ہسپتال کو ادویات اور دیگر میڈیکل سامان کی عدم فراہمی ایک سنگین مسلئہ بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہاں سال میں 3،3 ماہ کے چار فیز بنائے جاتے ہیں اسکے مطابق ہی ٹینڈرز کی منطوری اور ادویات کی فراہمی ہوتی ہے یعنی سال 2024-2025 میں جولائی سے ستمبر فیز1، اکتوبر سے دسمبر فیز2، جنوری سے مارچ 2025ء فیز3 اور اپریل سے جون فیز4۔۔۔۔ اب یہاں ہسپتال کو فیز1 (جولائی سے ستمبر 2024ء) کے علاوہ باقی 3 فیز میں ہسپتال کو ملنے والی ادویات فراہم ہی نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہم نے او متعدد بار پنجاب حکومت کو مراسلہ بھی بھیجا ہے مگر تاحال کوئی ہل جل نہ ہوسکی اور اب تو یہ معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔
تھری اسٹارز میڈیا گروپ کو وضاحت دیتے ہوئے ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے او جی ڈی سی ایل کو بھی ایک تحریری مراسلہ بھیجا کہ وہ ڈائیلاسز کے مریضوں کیلئے سامان مہیا کرے۔
چکوال میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر میڈم سارہ حیات ایک قابل اور انتظامی امور پر گرفت رکھنے والی خاتون آفیسر ہیں اور ہسپتال کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھتی ہیں توقع کی جارہی ہے کہ وہ ہسپتال میں ادویات اور سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گی جبکہ چکوال میں درد دل رکھنے والے اور انسانی بہبود کیلئے کام کرنے والے بیشتر مخیر حضرات کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ڈائیلاسز کے مریضوں کو سامان کی فراہمی جیسے کارخیر میں استطاعت کے مطابق اپنا حصہ ڈالا چائیے۔