Dogar News

Dogar News THIS IS BUILT FOR THE DOGAR'S NEWS ARROUND THE WORLD.

تین روزہ فری آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر، 400 مریضوں کا معائنہ اور 40 مفت آپریشنڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات سے علاقے ...
17/10/2024

تین روزہ فری آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر، 400 مریضوں کا معائنہ اور 40 مفت آپریشن

ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات سے علاقے کے عوام مستفید، ڈاکٹر خالد ڈوگر کی ٹیم کو خراج تحسین

سماجی شخصیات چیئرمین قیصر غفار اور ایڈووکیٹ طارق محمود کا اہم کردار

اسلام آباد (محمدذکی ڈوگر): ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، جس میں علاقے کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور آنکھوں کے مسائل کا مفت علاج حاصل کیا۔ یہ فری آئی کیمپ 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر 2024 تک حمزہ ویلفیئر ہسپتال، فضائیہ چوک، پنڈ بیگوال، سملی ڈیم روڈ اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ اس کا انعقاد چیئرمین قیصر غفار کے تعاون سے ممکن ہوا، جبکہ کیمپ کی میزبانی ایڈووکیٹ طارق محمود نے کی۔
ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سردار جاوید اقبال ڈوگر نے کیمپ کے انتظامات کی نگرانی کی اور معروف آئی سپیشلسٹ کیپٹن (ر) ڈاکٹر خالد ڈوگر اور ان کی ٹیم نے مریضوں کو اعزازی خدمات فراہم کیں۔ تین روز میں 400 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جبکہ 40 افراد کے کامیاب فری آپریشن کیے گئے۔
علاقے کے عوام نے ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈاکٹر خالد ڈوگر کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سردار جاوید اقبال ڈوگر نے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد سے علاقے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم ہوئیں، جو کہ چیئرمین قیصر غفار اور ایڈووکیٹ طارق محمود کے تعاون سے ممکن ہوا۔
علاقے کے عوام نے بھی ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ، ڈاکٹر خالد ڈوگر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے سینکڑوں افراد کی آنکھوں کا کامیاب علاج کیا اور انہیں بینائی سے متعلق مسائل میں ریلیف فراہم کیا۔

ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیرپاکپتن (۔۔۔) ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ...
08/10/2024

ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

پاکپتن (۔۔۔) ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مچھلی چوک، نزد دربار شریف میں منعقدہ دو روزہ فری آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ اس کیمپ کا انعقاد ڈاکٹر عثمان مصطفیٰ کے خصوصی تعاون اور معروف آئی سپیشلسٹ کیپٹن (ر) ڈاکٹر خالد ڈوگر کی اعزازی خدمات سے کیا گیا۔ کیمپ میں عوام کی سہولت کے لیے آنکھوں کا مفت معائنہ، آپریشنز، دوائیوں اور عینکوں کی فراہمی کی گئی۔
کیمپ میں مجموعی طور پر 300 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 35 کامیاب آپریشنز کیے گئے۔ مریضوں کو معیاری دوائیاں اور عینکیں بھی مفت فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے انعقاد میں سماجی شخصیات رانا مسعود اور رانا بلال نے بھرپور تعاون کیا، جنہوں نے انتظامات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا۔چیئرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ، سردار جاوید اقبال ڈوگر نے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کا مقصد دیہی علاقوں کے افراد کو بروقت طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ آنکھوں کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔علاقے کی عوام نے اس خدمت کو سراہتے ہوئے ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔

05/10/2024
22/09/2024
25/07/2024
Daily MisterChief Editor Muhammad Zaki Dogar
10/05/2024

Daily Mister
Chief Editor
Muhammad Zaki Dogar

Address

Islamabad
Chakwal

Telephone

+923219566961

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dogar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dogar News:

Share