30/08/2025
تھنیل کمال میں 18 کروڑ کے منصوبوں کا آغاز، دیرینہ مسائل کے حل کی امید
چکوال- یو سی تھنیل کمال میں عوامی خدمت کے ایک اور سنگ میل کے طور پر چوہدری سلطان حیدر علی خان نے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے 3 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
ان منصوبوں میں دو اہم پلوں کی تعمیر، جن میں سے ایک پل سڑک سمیت مکمل کیا جائے گا، اور یونین کونسل تھنیل کمال کے اندر انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ انفراسٹرکچر منصوبے کے تحت کچے راستوں کی پختگی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے کام کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں میسر آ سکیں۔
مزید برآں عوامی ضروریات کے پیش نظر پنڈ مغلاں اور ہراج بائی پاس، ڈہوک مرید 3 کلومیٹر روڈ، گھگھ پل اور بکھاری خورد روڈ بھی ان ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ترقیاتی اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ مقامی رہنماؤں اور معززین کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور شہریوں کو معیاری سہولتیں فراہم ہوں گی، جس سے معاشی اور سماجی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔