29/08/2026
🕌 جامع مسجد قباء الحسنی میں روحانی و اصلاحی بیان
جامع مسجد قباء الحسنی میں بعد نمازِ عصر ایک بابرکت روحانی و اصلاحی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں صاحبزادہ پیر حافظ محمد بدر الدین رتوی صاحب، آستانہ عالیہ قادریہ نقشبندیہ مجددیہ رتہ شریف، نے خصوصی بیان فرمایا۔
آپ نے اپنے ایمان افروز خطاب میں اللہ تعالیٰ کی محبت، عشقِ رسول ﷺ، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی اور اصلاحِ نفس کے حوالے سے نہایت مؤثر اور دلنشین گفتگو فرمائی۔
بیان کے اختتام پر حاضرین کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی گئی۔ اہلِ مسجد اور شرکائے محفل نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ بیان میں شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن و سنت پر عمل کرنے اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲