
29/08/2025
چمن: نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلا تعطل بجلی کا مسئلہ حل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی وژنری کاوش
چمن۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے وژن اور ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں نیو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ اسپیکر نے صوبائی حکومت کے صحت کے وژن کے تحت ہسپتال کے لیے سولر سسٹم فراہم کیا، جس کے بعد ہسپتال میں 24 گھنٹے معیاری علاج معالجے کی سہولیات یقینی ہوگئی ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی اس کاوش سے ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوئی ہے اور یہ اقدام مریضوں کو ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ضامن ہے۔
دورے کے موقع پر سنیئر ڈاکٹر عبدالصادق اچکزئی، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ، ڈپٹی چیئرمین مجید خان اچکزئی ، عبدالولی اچکزئی اور آبراھیم فارمیسسٹ نے ہسپتال کا تفصیلی جائزہ لیا اور سولر سسٹم کا معائنہ کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو خطے کی عوام کے لیے صحت سہولیات کی فراہمی میں اہم پیش رفت قرار دیا۔
مزید کہا گیا کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کی خصوصی دلچسپی اور تعاون بھی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے وژن کے مطابق ہسپتال کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے