Teaching DHQ Hospital Chaman

Teaching DHQ Hospital Chaman ٹیچنگ ہسپتال چمن

ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی مہم کا آغاز 🏥ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اویس کی براہِ راست نگرانی میں ہسپتال میں صفائی مہم شروع ک...
24/09/2025

ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی مہم کا آغاز 🏥

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اویس کی براہِ راست نگرانی میں ہسپتال میں صفائی مہم شروع کر دی گئی۔
ڈاکٹر اویس کا کہنا ہے: "مریضوں اور تیمارداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔"

یہ مہم ہسپتال کے ماحول کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ صفائی پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

22/09/2025

چمن: آج بروز پیر، 22 ستمبر 2025 کو ٹیچنگ ہسپتال چمن میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال چمن، ڈاکٹر اویس نے کی۔

میٹنگ میں تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف (خواتین و حضرات) نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہسپتال کے انتظامی امور، ایمرجنسی سروسز کی بہتری، مریضوں کو معیاری علاج و دیکھ بھال کی فراہمی، اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر اویس نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

"ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ہسپتال کی بنیاد ہیں۔ ادارے کی ترقی اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دونوں کا باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی نہایت ضروری ہے۔ مریضوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔"

اجلاس میں نظم و ضبط کی پابندی، حاضری کے نظام کو مزید سخت کرنے، اور عوامی سہولت کے لیے جدید طبی سہولیات متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے آخر میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنی تجاویز پیش کیں، جنہیں سراہتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

آج، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال چمن کے ایم ایس، ڈاکٹر اویس نے ایم ایس ایف سینٹر کا دورہ کیا، جس میں نرسری وارڈ کا تفصیلی معا...
20/09/2025

آج، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال چمن کے ایم ایس، ڈاکٹر اویس نے ایم ایس ایف سینٹر کا دورہ کیا، جس میں نرسری وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر نیک محمد اور ڈاکٹر سجاد نے ایم ایس کو وارڈ کا دورہ کروایا اور بچوں کی دیکھ بھال، سہولیات اور عملے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر اویس نے اظہار خیال کیا کہ اسی معیار کی ہائی اسٹینڈرڈ نرسری جلد ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں بھی قائم کی جائے گی، تاکہ بچوں کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

19/09/2025

چمن:
آج ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن، ڈاکٹر اویس نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایکسرے روم، لیبارٹری، او پی ڈی اور ڈائیلسیز وارڈ سمیت تمام اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات و انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ اور ڈاکٹر عبدالولی اچکزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ایس نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں تعینات ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات کی اور انہیں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

اس کے علاوہ، ایم ایس نے ہیلتھ کارڈ کوآرڈینیٹر سے ملاقات بھی کی اور ہدایت دی کہ ہیلتھ کارڈ کے عمل کو مکمل کیا جائے تاکہ غریب مریضوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات میسر ہو سکیں۔

خصوصاً ڈائیلسیز وارڈ کے حوالے سے ایم ایس نے بلوچستان ڈائیلسیز کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مریضوں کے علاج کے لیے اضافی مشینری کی فراہمی کی درخواست کی، جس پر ڈاکٹر شوکت بلوچ نے بھرپور تعاون اور مشینری کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

18/09/2025

آج ضلع چمن میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن ڈاکٹر محمد اویس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید بادینی نے صورتحال کو سنبھالنے میں مثالی کردار ادا کیا۔ دونوں افسران نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت قیادت کے ذریعے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر ریسکیو و علاج معالجے کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنایا۔ ان کی یہ خدمات اور عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

چمن: پاک افغان بارڈر کے قریب ٹیکسی اڈے میں زور دار دھماکہ  *5 افراد جانبحق* اور *1 شدید زخمی ہو گیا۔  تمام زخمیوں اور جا...
18/09/2025

چمن: پاک افغان بارڈر کے قریب ٹیکسی اڈے میں زور دار دھماکہ
*5 افراد جانبحق* اور *1 شدید زخمی ہو گیا۔

تمام زخمیوں اور جانبحق افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس وقت ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد اویس اورڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ہسپتال میں موجود ہیں اور حالات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

*ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس* کی بڑی تعداد بھی ہسپتال میں الرٹ ہے،
تمام میڈیکل اسٹاف الرٹ ہوکر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

اس تصویر میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن، ڈاکٹر عبدالرشید ناصر صاحب ایک معذور بچے کو محبت و شفقت سے تھامے ہوئے ہیں۔ یہ منظر...
12/09/2025

اس تصویر میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن، ڈاکٹر عبدالرشید ناصر صاحب ایک معذور بچے کو محبت و شفقت سے تھامے ہوئے ہیں۔ یہ منظر اس بات کا غماز ہے کہ ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نہ صرف ایک بہترین منتظم اور معالج ہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور اخلاقی اقدار کے بھی حقیقی ترجمان ہیں۔

ان کا یہ طرزِ عمل اس پیغام کو اجاگر کرتا ہے کہ معذور بچے معاشرے کی خصوصی توجہ اور محبت کے حقدار ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی شخصیت اس بات کی عکاس ہے کہ ایک حقیقی معالج مریض کا علاج صرف دواؤں سے نہیں بلکہ حوصلہ، شفقت اور اخلاق سے بھی کرتا ہے۔

یہ لمحہ دراصل اس سوچ کی نمائندگی کرتا ہے جو ایک مثالی قیادت اور انسان دوست طبی خدمات کو بیان کرتی ہے۔

چمن (رپورٹ) – جمعرات، 4/9/2025ٹیچنگ ہسپتال چمن میں جمعرات، 4 ستمبر 2025 کو مجموعی طور پر 6 کامیاب آپریشنز انجام دیے گئے،...
06/09/2025

چمن (رپورٹ) – جمعرات، 4/9/2025
ٹیچنگ ہسپتال چمن میں جمعرات، 4 ستمبر 2025 کو مجموعی طور پر 6 کامیاب آپریشنز انجام دیے گئے، جن میں مرد، خواتین اور بچوں کے کیسز شامل تھے۔ یہ آپریشنز ماہر سرجن ڈاکٹر حضرت اللہ اور ان کی میڈیکل ٹیم نے اپنی بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مکمل کیے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال چمن میں ہر جمعرات کو باقاعدگی سے آپریشنز انجام دیے جاتے ہیں، تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجے کی سہولت میسر ہو سکے۔

اس کامیابی کا سہرا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کے خصوصی تعاون اور دلچسپی کو بھی جاتا ہے، جن کی بدولت ہسپتال میں صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

" ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن، ڈاکٹر عبدالرشید ناصر صاحب نے ہسپتال کی لیبارٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف ...
05/09/2025

" ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال چمن، ڈاکٹر عبدالرشید ناصر صاحب نے ہسپتال کی لیبارٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر صاحب نے لیبارٹری اسٹاف کی محنت اور ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید آلات اور بروقت ٹیسٹ کی فراہمی مریضوں کے بہتر علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور معیاری سروسز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات میسر آسکیں

نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دانش پروگرام کی دو روزہ ٹریننگ اختتام پذیرچمن: نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دانش پروگرام کے تحت م...
03/09/2025

نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دانش پروگرام کی دو روزہ ٹریننگ اختتام پذیر

چمن: نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دانش پروگرام کے تحت منعقدہ دو روزہ ٹریننگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

دانش پروگرام کے منتظمین نے ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کی تعاون اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دلچسپی اور حمایت سے یہ تربیتی پروگرام بخوبی اختتام پذیر ہوا.

آخر میں دانش پروگرام کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا۔

چمن: نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلا تعطل بجلی کا مسئلہ حل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی وژنری کاوشچمن۔ اسپیکر بلوچستان اسمبل...
29/08/2025

چمن: نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلا تعطل بجلی کا مسئلہ حل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی وژنری کاوش

چمن۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے وژن اور ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں نیو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ اسپیکر نے صوبائی حکومت کے صحت کے وژن کے تحت ہسپتال کے لیے سولر سسٹم فراہم کیا، جس کے بعد ہسپتال میں 24 گھنٹے معیاری علاج معالجے کی سہولیات یقینی ہوگئی ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی اس کاوش سے ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوئی ہے اور یہ اقدام مریضوں کو ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ضامن ہے۔

دورے کے موقع پر سنیئر ڈاکٹر عبدالصادق اچکزئی، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ، ڈپٹی چیئرمین مجید خان اچکزئی ، عبدالولی اچکزئی اور آبراھیم فارمیسسٹ نے ہسپتال کا تفصیلی جائزہ لیا اور سولر سسٹم کا معائنہ کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو خطے کی عوام کے لیے صحت سہولیات کی فراہمی میں اہم پیش رفت قرار دیا۔

مزید کہا گیا کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کی خصوصی دلچسپی اور تعاون بھی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے وژن کے مطابق ہسپتال کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

29/08/2025

چمن: نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلا تعطل بجلی کا مسئلہ حل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی وژنری کاوش

چمن۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے وژن اور ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں نیو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ اسپیکر نے صوبائی حکومت کے صحت کے وژن کے تحت ہسپتال کے لیے سولر سسٹم فراہم کیا، جس کے بعد ہسپتال میں 24 گھنٹے معیاری علاج معالجے کی سہولیات یقینی ہوگئی ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی اس کاوش سے ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوئی ہے اور یہ اقدام مریضوں کو ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ضامن ہے۔

دورے کے موقع پر سنیئر ڈاکٹر عبدالصادق اچکزئی، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ، ڈپٹی چیئرمین مجید خان اچکزئی اور عبدالولی اچکزئی نے ہسپتال کا تفصیلی جائزہ لیا اور سولر سسٹم کا معائنہ کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو خطے کی عوام کے لیے صحت سہولیات کی فراہمی میں اہم پیش رفت قرار دیا۔

مزید کہا گیا کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کی خصوصی دلچسپی اور تعاون بھی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے وژن کے مطابق ہسپتال کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

Address

College Road Chaman
Chaman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Teaching DHQ Hospital Chaman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share