
18/09/2025
بلوچستان لیویز فورس کے افسر عبدالجبار معطل
کوئٹہ (16 ستمبر 2025): ڈائریکٹوریٹ جنرل بلوچستان لیویز فورس نے ایک انکوائری حکم نامے کے تحت لیویز ضلع چمن کے رسالدار (انویسٹی گیشن آفیسر) عبدالجبار کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق، عبدالجبار پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک زیرِ تفتیش مقدمے کے شواہد سوشل میڈیا پر افشا کیے، جو کہ سخت خلاف ورزی ہے اور نظم و ضبط و رازداری کے اصولوں کے منافی ہے
مزید برآں، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نے ڈائریکٹر (آپریشنز) شاہ نواز خان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جو 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کریں گے
واضح رہے کہ اس معاملے کو سنگین نوعیت کا قرار دیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے