SUCH media group chaman

SUCH media group chaman Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SUCH media group chaman, Chaman.

this page is about anjumanetajiran chaman and his chairman habibullah khan achakzai which performance is too good in chaman city all the civil peoples are happy and he work for sake of Allah hope they ill change chaman situation hope all peoples are with him for his helping he is just agood ledder in become may be with best hop

چمن: صفائی ستھرائی کے امور پر اہم ملاقاتچمن (نامہ نگار حبیب اللہ اچکزئی )سینئر صحافی و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران، حبیب ...
30/07/2025

چمن: صفائی ستھرائی کے امور پر اہم ملاقات

چمن (نامہ نگار حبیب اللہ اچکزئی )سینئر صحافی و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران، حبیب اللہ اچکزئی نے میونسپل کارپوریشن چمن کے چیف سینیٹری انسپیکٹر اصغر خان اچکزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہر میں صفائی و ستھرائی کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی نے چیف سینیٹری انسپیکٹر اصغر خان اچکزئی کی خلوصِ نیت اور محنت سے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسی جذبے اور خوش اخلاقی کے ساتھ شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گےملاقات میں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر کونسلر حاجی احمد شاہ اچکزئی، کونسلر عبد الولی اچکزئی اور حاجی علاؤالدین بھی موجود تھے، جنہوں نے صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا

25/07/2025

چمن ٹیکسی اسٹینڈ شہر سے باہر منتقلی کے خلاف ٹیکسی یونین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے کی کوریج سچ ٹی وی چینل اسکرین پر دیکھیں رپورٹ حبیب اللہ اچکزئی

21/07/2025
12/07/2025

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں واقع بین الاقوامی شاہراہ درہ کوژک پہاڑی سلسلے میں دراڑیں پڑ گئی ہے اور ندی نالے مٹی سے بھر چکی ہے مزید دیکھتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ سچ ٹی وی چینل اسکرین پر

حمام روڈ پر محمد صدیق لیپ ٹاپ سینٹر کا شاندار افتتاح ہوا افتتاح سنئیر صحافی و چیرمین تاجران حبیب اللہ اچکزئی نے کی اس مو...
12/07/2025

حمام روڈ پر محمد صدیق لیپ ٹاپ سینٹر کا شاندار افتتاح ہوا
افتتاح سنئیر صحافی و چیرمین تاجران حبیب اللہ اچکزئی نے کی اس موقع پر انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی لالئی نورزئی حیات اللہ کلیوال رحمت اللہ نورزئی نقیب خان بخت اچکزئی حاجی عبدالہادی اچکزئی صحافی احمد ظاہر گلزار اچک ودیگر موجود تھے

02/07/2025

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پانی کی سنگین قلت، شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں مزید جانتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ سچ ٹی وی چینل اسکرین پر

29/06/2025

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بجلی کا بد ترین بحران ہےشہری شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں معمولات زندگی شدید متاثر ہو چکا ہے مزید جانتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ سچ ٹی وی چینل اسکرین پر

21/06/2025

اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایرانی میڈیا کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے پاکستان میڈیا کونسل چمن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ہم اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیا جائے-- صدر حبیب ا...
20/06/2025

ہم اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیا جائے-- صدر حبیب اللہ اچکزئی

چمن (نامہ نگار حبیب اللہ اچکزئی )اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایرانی میڈیا سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیاہے جس میں پاکستان میڈیا کونسل ضلع چمن کے صدر حبیب اللہ اچکزئی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی صاحب جان اچکزئی مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی نیو پاکستان زندہ آباد موومنٹ کے ضلعی چیئرمین طاہر خان درانی ودیگر نےشرکت کی جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی ٹی وی چینلز اور میڈیا کے خلاف جارحیت قابلِ مذمت ہے یہ حملے صرف ایرانی میڈیا پر نہیں بلکہ آزاد صحافت، سچائی اور مظلوموں کی آواز پر کیے گئے ہیں۔ ہم ان حملوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس احتجاج کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایرانی میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور اُن تمام صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بھی سچ بولنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں مقررین نے مزید کہا ہے کہ ہم اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیا جائے، اور میڈیا پر حملوں کو جنگی جرائم کے زمرے میں شامل کر کے اس پر کارروائی کی جائے

18/06/2025

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پیٹرول نایاب ہو چکا ہے پیٹرول کی قلت کے باعث بیشتر پمپ بند ہو گئے ہیں غریب عوام رُل گئے مزید جانتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ میں

06/06/2025

چمن کے محلہ حاجی اللہ داد سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہٹا دیے گئے، شہریوں کا میونسپل کارپوریشن سے اظہارِ تشکر مزید جانتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ سچ ٹی وی چینل اسکرین پر

27/05/2025

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو دوہری اذیت میں مبتلا کردیا ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے مزید دیکھتے ہیں بیورو چیف حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ میں سچ ٹی وی چینل اسکرین پر

Address

Chaman

Telephone

+923128074185

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUCH media group chaman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share