03/09/2025
ہائے چمن والوں کی قسمت!!
چمن کے ممتاز و سنئیر صحافی حاجی نعمت اللہ سرحدی نے چمن کے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ایک انٹرویو کے دوران افغان کونسل جنرل سے ویزہ فیسوں میں تفریق کے سوال پر افغان کونسلیٹ کی جانب سے ویزہ فیس میں کمی لانے کے بعد کونسلیٹ پر بے انتہاء رش بڑھنے اور دھکم پیل و بے ترتیبی کے باعث ایک بار پھر زیر عتاب آگئے!
موقع پر موجود پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج، نہ جوان دیکھا اور نہ ہی بوڑھا۔۔۔
ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان کونسلیٹ کو اب مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں جس سے کونسلیٹ میں رش پر قابو اور سائلین کو سہل طور پر ویزہ کے حصول میں آسانی مل سکے۔۔۔
سب سے پہلا اقدام پاک افغان باڈر پر واقع چمن شہر میں فوری طور پر ویزہ کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔۔
دوم، ایران سمیت دیگر ممالک کی طرح ویزہ کی حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ اس طرح کے حالات دوبارہ پیدا نہ ہوسکے۔۔۔
سوئم، پاک افغان حکومتیں چمن سرحد پر تقریباً 2 سال سے جاری دھرنے کو حق بخشتے ہوئے دونوں جانب جڑواں شہروں چمن اور سپین بولدک میں آباد مقامی اور ایک ہی قوم کے افراد کو ای کارڈ پر آمد و رفت کی سہولت فراہمی پر فوری طور پر باہمی رضامندی اور لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر فوری اقدامات کا آغاز کرنا چاہئیے تاکہ علاقے میں درپیش بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال سے چھٹکارا مل سکے۔۔۔