
19/07/2025
معروف تاجر سیاسی رہنما سینیئر صحافی حاجی سمیع اللہ خان کو افغانستان سے دھمکی آمیز کال، 50 لاکھ روپے کا مطالبہ
حاجی سمیع اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں انتہائی تشویشناک انکشاف کیا ہے کہ انہیں افغانستان سے بار بار فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جن میں ان سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر یہ رقم ادا نہ کی گئی، تو انہیں جانی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، اور اس کے تمام تر نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔
حاجی سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سنگین اور خطرناک صورتحال سے متعلق پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور تحفظ و سیکیورٹی کی باضابطہ درخواست بھی دی ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب تک پولیس کی جانب سے کوئی عملی اقدام یا تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات اٹھانے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔