14/08/2026
جی پی فنڈ میں بڑا بدلاؤ! سرکاری ملازمین کی ماہانہ کٹوتی اب کتنی ہوگی؟ حتمی نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے نئے Pay Scales 2026 کے بعد سرکاری ملازمین کے GP Fund کی ماہانہ سبسکرپشن بھی نظرثانی کر دی ہے۔ اس کا حساب ملازم کی موجودہ Basic Pay پر نہیں بلکہ متعلقہ اسکیل کی Mean Pay پر کیا جائے گا۔
سادہ الفاظ میں Mean Pay سے مراد اسکیل کی Minimum اور Maximum Basic Pay کے درمیان مقرر کردہ اوسط رقم ہے۔ مثال کے طور پر BS-17 کی Mean Pay 95,240 روپے ہے، جس کا 8 فیصد 7,619 روپے ماہانہ بنتا ہے۔
نئے ریٹ کے مطابق BS-1 میں Mean Pay کا 3 فیصد، BS-2 سے BS-11 میں 5 فیصد، جبکہ BS-12 سے BS-22 میں 8 فیصد GP Fund سبسکرپشن ہوگی۔
یہ نئی کٹوتی اگست 2026 کی تنخواہ سے لاگو ہوگی، جو یکم ستمبر 2026 کو ادا کی جائے گی۔